• Mon, 27 October, 2025
• EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساحر لدھیانوی کے بارے میں ۱۳؍ دلچسپ حقائق

Updated: Oct 24, 2025, 7:00 AM IST | Abdul Kareem

ساحر لدھیانوی اردو کے عظیم شاعر، نغمہ نگار اور ترقی پسند تحریک کے نمایاں نمائندوں میں سے تھے۔ ان کی شاعری میں محبت، انقلاب، سماجی ناانصافی اور انسانیت کے گہرے رنگ ملتے ہیں۔ ساحر کی پیدائش۸؍ مارچ ۱۹۲۱ء کو لدھیانہ (پنجاب) جبکہ ۲۵؍ اکتوبر ۱۹۸۰ء کو بامبے (ممبئی،مہاراشٹر) میں ہوئی تھی۔ جانئے ان کے بارے میں چند دلچسپ حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، فیس بک، ایکس

X
ساحر لدھیانوی کا حقیقی نام عبدالحئی تھا۔ ان کی زندگی کافی جدوجہد میں گزری۔ ۱۹۳۷ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کیلئے گورنمنٹ کالج، لدھیانہ میں داخلہ لیا تھا۔ تاہم، کچھ عرصے بعد کالج سے نکال دیئے گئے۔

1/13

اس کے بعد انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ ’’تلخیاں‘‘ مرتب کیا۔ تقریباً دو برسوں کی انتھک کوششوں کے بعد ان کی محنت رنگ لائی اور اس کی اشاعت ہوئی۔

2/13

اس درمیان ساحر ترقی پسند تحریک سے منسلک ہوگئے تھے۔ انہوں نے اردو کے کئی مقبول رسالے نکالے لیکن ’’سویرا‘‘ میں انقلابی خیالات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا جس کے بعد ۱۹۵۰ء میں وہ بامبے (ممبئی) آگئے ۔

3/13

جب وہ فیاض ہریانوی سے عربی فارسی پڑھ رہے تھے اسی وقت ایک نظم کہی اور ایک دوست کے ذریعہ استاد تک بھجوائی۔ استاد نے نظم دیکھ کر کہا ’’اشعار موزوں ہیں لیکن نظم معمولی ہے۔‘‘ نوجوان عبدالحئی اس پر جوش ہوگئے کہ اشعار موزوں ہیں۔ کچھ اور آگے بڑھ کر انہیں اپنے نام کے آگے تخلص رکھنے کا خیال آیا۔

4/13

گورنمنٹ کالج لدھیانہ میں جب وہ ہراعتبار سے سرگرم تھے، تحریر اور تخلیق سب ساتھ ساتھ رواںدواں تھے، مطالعہ بھی جاری تھا، اسی درمیان اُن کی نظر اس مرثیہ پر پڑی جو اقبال نے داغؔ کی وفات پر لکھا تھا۔ وہ اس شعر پر رک گئے: اس چمن میں ہوں گے پیدا بُلبلِ شیراز بھی؛ سینکڑوں ساحر بھی ہوں گے، صاحبِ اعجاز بھی۔ انہیں لفظ ’’ساحر‘‘ پسند آگیا اور وہ عبدالحئی سے اے ایچ ساحر اور اے ایچ ساحر سے ساحرلدھیانوی ہوگئے ۔

5/13

اپنی شاعری کے معاملے میں وہ کچھ ایسے خوش قسمت واقع ہوئے کہ طالب علمی کے زمانے ہی میں ان کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔

6/13

ان کی دلی آرزوتھی کہ وہ فلمی گیت لکھیں اور اس میدان میں اپنی شناخت بنائیں، اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔

7/13

بامبے (ممبئی)میں انہوں نے شاعری ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ ساحر لدھیانوی بیک وقت ترقی پسند، نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور فلمی شاعر تھے۔ انہوں نے فلمی نغموں میں بھی اپنی فکر، تخیل اور تصور سے کام لیا۔

8/13

ساحر کی شاعری کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ انتہائی آسان زبان اور عام فہم الفاظ کے ذریعے اپنے سچے خیالات و جذبات کو پیش کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہے ۔

9/13

انہوں نے جن فلمسازوں کے ساتھ کام کیا، وہ خود ترقی پسندانہ خیالات کے مالک تھے۔ اس سلسلے میں گرودت، بی آر چوپڑا اور یش چوپڑا کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔

10/13

ساحر لدھیانوی کی نظموں کے تراجم انگریزی، فرانسیسی، چیک، روسی، فارسی اور عربی زبانوں میں ہوئے۔

11/13

انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا جن میں ۱۹۷۱ء کا پدم شری، ۱۹۷۲ء کا مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جسٹس آف دی پیس ایوارڈ، اور ۱۹۷۳ء کا ’آؤ کہ کوئی خواب بنیں‘ پر سویت لینڈ نہرو ایوارڈ کے نام قابل ذکر ہیں۔

12/13

۱۹۷۱ء میں وہ اسپیشل ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ ہوئے۔ ۱۹۷۵ء میں آرمی سر وسیز کورپس کی طرف سے انہیں اعزازبخشا گیا اور مارچنگ سانگ لکھنے کی درخواست کی گئی۔ تجربات و حوادث کا یہ نوحہ گراہل علم و ادب کو اپنی تخلیقات کا مختصر مگر ایک اہم سرمایہ سونپ کر ۲۵؍ اکتوبر ۱۹۸۰ء کودار البقا کی جانب ہمیشہ کیلئے روانہ ہو گیا۔

13/13

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK