• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کی ’’جوہی‘‘ چاؤلہ کے متعلق ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق

Updated: Nov 11, 2024, 7:00 AM IST | Aliya Sayyed

بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک جوہی چاؤلہ نے تین دہائیوں سے فلمی صنعت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ۱۳؍نومبر ۱۹۶۷ء کو امبالا، ہریانہ میں پیدا ہونے والی جوہی چاؤلہ نے مس انڈیا کا خطاب جیتنےکے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ جانئے ان کے بارے میں چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر:آئی این این،ایکس اور یوٹیوب۔ 

X اپنا گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جوہی چاؤلہ نے فمینا مس انڈیا میںحصہ لیا تھا۔ ۱۹۸۴ء میں انہوں نے مس انڈیا کا خطاب جیتا۔ ۱۹۸۴ء میں مس یونیورس کی تقریب میں انہیں ’’نیشنل کاسٹیوم ونر‘‘ منتخب کیا گیا تھا۔ 
1/10

اپنا گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جوہی چاؤلہ نے فمینا مس انڈیا میںحصہ لیا تھا۔ ۱۹۸۴ء میں انہوں نے مس انڈیا کا خطاب جیتا۔ ۱۹۸۴ء میں مس یونیورس کی تقریب میں انہیں ’’نیشنل کاسٹیوم ونر‘‘ منتخب کیا گیا تھا۔ 

X جوہی چاؤلہ نے ۱۹۸۶ء کی فلم سلطنت سے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی لیکن انہیں شہرت ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے ملی۔ اس فلم کیلئے انہیں ’’فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔ 
2/10

جوہی چاؤلہ نے ۱۹۸۶ء کی فلم سلطنت سے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی لیکن انہیں شہرت ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے ملی۔ اس فلم کیلئے انہیں ’’فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔ 

X جوہی چاؤلہ شاہ رخ خان کی قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں شراکت داری کی ہے۔ ان کے بھائی بابی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے سی ای او رہ چکے ہیں۔ 
3/10

جوہی چاؤلہ شاہ رخ خان کی قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں شراکت داری کی ہے۔ ان کے بھائی بابی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے سی ای او رہ چکے ہیں۔ 

X جوہی چاؤلہ گلوکارہ اور انٹرپرینیوربھی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر اور دیگرافراد کے ساتھ شراکت داری کر کے ’’پیزا میٹروپیزا‘‘ نامی ریستوراں شروع کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنےانٹرویو میں پیزا میٹر و پیزا کے تعلق سےبتایا تھا کہ ’’ آج کل یہ میرا پسندیدہ ریستوراں ہے کیونکہ آپ کے ہمارے ریستوراں میں بہترین اطالوی پکوان، خاص طور پر پیزا مزیدار ہوتا ہے۔ ‘‘
4/10

جوہی چاؤلہ گلوکارہ اور انٹرپرینیوربھی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر اور دیگرافراد کے ساتھ شراکت داری کر کے ’’پیزا میٹروپیزا‘‘ نامی ریستوراں شروع کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنےانٹرویو میں پیزا میٹر و پیزا کے تعلق سےبتایا تھا کہ ’’ آج کل یہ میرا پسندیدہ ریستوراں ہے کیونکہ آپ کے ہمارے ریستوراں میں بہترین اطالوی پکوان، خاص طور پر پیزا مزیدار ہوتا ہے۔ ‘‘

X جوہی چاؤلہ نے عا مر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کسی بھی فلم کلیدی رول نہیں ادا کیا ہے۔ 
5/10

جوہی چاؤلہ نے عا مر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کسی بھی فلم کلیدی رول نہیں ادا کیا ہے۔ 

X جوہی چاؤلہ شری دیوی کی مداح ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے شو ’’کافی وِد کرن‘‘ میں بتایا تھا کہ ’’میں نے انہیں آج دیکھا تھا اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ کیا کمال کا کام کرتی ہیں۔ ‘‘
6/10

جوہی چاؤلہ شری دیوی کی مداح ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے شو ’’کافی وِد کرن‘‘ میں بتایا تھا کہ ’’میں نے انہیں آج دیکھا تھا اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ کیا کمال کا کام کرتی ہیں۔ ‘‘

X ۱۹۹۷ء کی فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ میں جوہی چاؤلہ کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر بعد میں ان کا رول کرشمہ کپور نے ادا کیا۔ عامر خان کی فلم ’’راجہ ہندوستانی‘‘ میں جوہی چاؤلہ کو بطور ہیروئن منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور ان کی جگہ کرشمہ کپور کو سائن کیا گیا۔ 
7/10

۱۹۹۷ء کی فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ میں جوہی چاؤلہ کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر بعد میں ان کا رول کرشمہ کپور نے ادا کیا۔ عامر خان کی فلم ’’راجہ ہندوستانی‘‘ میں جوہی چاؤلہ کو بطور ہیروئن منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور ان کی جگہ کرشمہ کپور کو سائن کیا گیا۔ 

X جوہی چاؤلہ کی عمران خان سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی، جب وہ بچے تھے۔ عامر خان اپنے بھانجے کو فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لے کر آتے تھے۔ 
8/10

جوہی چاؤلہ کی عمران خان سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی، جب وہ بچے تھے۔ عامر خان اپنے بھانجے کو فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لے کر آتے تھے۔ 

X جوہی چاؤلہ تمل اور کنڑ فلم انڈسٹری میں ’’جولی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ تاہم، تیلگو فلم انڈسٹری میں انہوں نے ’’مینا‘‘ نام استعمال کیا۔ 
9/10

جوہی چاؤلہ تمل اور کنڑ فلم انڈسٹری میں ’’جولی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ تاہم، تیلگو فلم انڈسٹری میں انہوں نے ’’مینا‘‘ نام استعمال کیا۔ 

X جوہی چاؤلہ کو ٹی وی سیریل ’’مہابھارت‘‘ میں دروپدی کے کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ جب ناصر حسین نے انہیں ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’مہا بھارت‘‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے بی آر چوپڑہ کے مشورے سے فلم کا انتخاب کیا۔
10/10

جوہی چاؤلہ کو ٹی وی سیریل ’’مہابھارت‘‘ میں دروپدی کے کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ جب ناصر حسین نے انہیں ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’مہا بھارت‘‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے بی آر چوپڑہ کے مشورے سے فلم کا انتخاب کیا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK