’’مشن امپاسبل‘‘ امریکی ایکشن اسپائی فرنچائز ہے جس کی پہلی فلم ۱۹۹۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کے مرکزی کردار سے سجی اس فرنچائز کی ۸؍ فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایتھن ہنٹ کا کردار نبھایا ہے۔ دیکھئے مشن امپاسبل کی آٹھوں فلموں کی چند جھلکیاں۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس،انسٹاگرام، یوٹیوب
مشن امپاسبل (Mission Impossible): ’’مشن امپاسبل‘‘ فرنچائز کی پہلی فلم ۲۲؍ مئی ۱۹۹۶ء کوریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری برائن دی پالما نے کی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر ۱۸؍ کروڑ، ۹؍لاکھ ۸۱؍ ہزار ۸۵۶؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل ۲ (Mission: Impossible 2): فرنچائز کی دوسری فلم ۲۴؍ مئی ۲۰۰۰ء کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری جون وو نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۵۷؍ کروڑ، ۸؍ لاکھ ۴۵؍ ہزار ۲۹۷؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل ۳ (Mission: Impossible III): تیسری فلم ۵؍ مئی ۲۰۰۰ء کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری جے جے ابرامز نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۱۳؍ کروڑ ۴؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار ۸۰۱؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل۔ گھوسٹ پروٹوکول (Mission: Impossible – Ghost Protocol): فرنچائز کی چوتھی فلم ۱۶؍ دسمبر ۲۰۱۱ء کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری براڈ برڈ نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۲۰؍ کروڑ ۳؍ لاکھ ۹۷؍ ہزار ۹۰۳؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل۔ روگ نیشن (Mission: Impossible – Rogue Nation): فرنچائز کی پانچویں فلم ۳۲؍ جولائی ۲۰۱۵ء کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری براڈ برڈ نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۱۹؍ کروڑ ۵؍ لاکھ ۴۲؍ ہزار ۳۷۷؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل۔ فال آؤٹ (Mission: Impossible – Fallout): فرنچائز کی چھٹی فلم ۲۷؍ جون ۲۰۱۸ء کو ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری کرسٹوفر میک کیوری نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۲۲؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ۹؍ ہزار ۱۰۴؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل۔ ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون (Mission: Impossible – Dead Reckoning Part One): فرنچائز کی ساتویں فلم ۱۲؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۱۷؍ کروڑ ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار ۹۸۰؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
مشن: امپاسبل۔ دی فائنل ریکننگ (Mission: Impossible – The Final Reckoning): فرنچائز کی آخری اور آٹھویں فلم ۲۳؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی ہے جس کی ہدایتکاری کرسٹوفر میک کیوری نے کی ہے۔