Inquilab Logo

اِن پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی دلچسپ ہوگی

Updated: Nov 23, 2023, 3:20 PM IST | Shahebaz Khan

گزشتہ ماہ بامبے ہائی کورٹ نے پاکستانی فنکاروں کی ہندوستانی سنیما صنعت میں کام نہ کرنے والی اپیل  یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ فن، سرحدوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرتا ہے۔ اب جبکہ پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی  درخواست عدالت نے مسترد کردی ہے، ہم اِن ۷؍ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں ایک مرتبہ پھر دیکھنا چاہیں گے۔ تمام تصاویر:انسٹاگرام، یوٹیوب

X فواد خان: پاکستان کے معروف اداکار نے بالی ووڈ کی ۳؍ فلموں (خوبصورت، اے دل ہے مشکل، کپور اینڈ سنس) میں کام کیا لیکن ان کی اداکاری کو نہ صرف فلم شائقین بلکہ ناقدین نے بھی کافی پسند کیا۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لاکھوں ہندوستانی ان کے مداح ہیں۔ وہ بالی ووڈ میں نہ سہی پاکستانی فلم انڈسٹری میں فعال ہیں اور مداح انہیں وہاں کے ڈراموں اور فلموں میں  شوق سے دیکھتے ہیں۔
1/8

فواد خان: پاکستان کے معروف اداکار نے بالی ووڈ کی ۳؍ فلموں (خوبصورت، اے دل ہے مشکل، کپور اینڈ سنس) میں کام کیا لیکن ان کی اداکاری کو نہ صرف فلم شائقین بلکہ ناقدین نے بھی کافی پسند کیا۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لاکھوں ہندوستانی ان کے مداح ہیں۔ وہ بالی ووڈ میں نہ سہی پاکستانی فلم انڈسٹری میں فعال ہیں اور مداح انہیں وہاں کے ڈراموں اور فلموں میں  شوق سے دیکھتے ہیں۔

X ماہرہ خان: بالی ووڈ نے ان کی صلاحیتوں کی صرف جھلک دیکھی۔ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد وہ کوئی اور فلم نہ کرسکیں۔ تاہم، پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی طوطی بولتا ہے۔ ان کا شمار دنیا کی بہترین اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 
2/8

ماہرہ خان: بالی ووڈ نے ان کی صلاحیتوں کی صرف جھلک دیکھی۔ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد وہ کوئی اور فلم نہ کرسکیں۔ تاہم، پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی طوطی بولتا ہے۔ ان کا شمار دنیا کی بہترین اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 

X صبا قمر: فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں ان کی بااثر اداکاری آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے۔ اس فلم کے بعد وہ بالی ووڈ کے کسی اور پروجیکٹ میں کام نہ کرسکیں۔
3/8

صبا قمر: فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں ان کی بااثر اداکاری آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے۔ اس فلم کے بعد وہ بالی ووڈ کے کسی اور پروجیکٹ میں کام نہ کرسکیں۔

X عمران عباس: ’’کریئچرس: تھری ڈی‘‘، ’’جاں نثار‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں کام کرنے کے بعد عمران عباس بالی ووڈ سے رخصت ہوگئے۔ دنیا کے باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں میں شمار ہونے والے  عمران عباس بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی چھاپ نہیں چھوڑ سکے۔ تاہم، پاکستان میں وہ ایک معروف اداکار ہیں۔
4/8

عمران عباس: ’’کریئچرس: تھری ڈی‘‘، ’’جاں نثار‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں کام کرنے کے بعد عمران عباس بالی ووڈ سے رخصت ہوگئے۔ دنیا کے باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں میں شمار ہونے والے  عمران عباس بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی چھاپ نہیں چھوڑ سکے۔ تاہم، پاکستان میں وہ ایک معروف اداکار ہیں۔

X عاطف اسلم: دنیا بھر میں مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے جتنے مداح ہندوستان میں ہیں، اتنے دنیا کے شاید ہی کسی خطے میں ہوں۔ ان کے نغمے موجودہ نسل بھی بڑے شوق سے سنتی ہے۔ ان کی آواز کا جادو ہر جگہ ہے۔ امید ہے کہ عاطف اسلم بالی ووڈ کے مزید نغموں کو اپنی آواز دیں گے۔
5/8

عاطف اسلم: دنیا بھر میں مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے جتنے مداح ہندوستان میں ہیں، اتنے دنیا کے شاید ہی کسی خطے میں ہوں۔ ان کے نغمے موجودہ نسل بھی بڑے شوق سے سنتی ہے۔ ان کی آواز کا جادو ہر جگہ ہے۔ امید ہے کہ عاطف اسلم بالی ووڈ کے مزید نغموں کو اپنی آواز دیں گے۔

X علی ظفر: اداکار اور گلوکار علی ظفر بالی ووڈ میں کافی فعال تھے مگر اب انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا رُخ کرلیا ہے۔ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں جنہیں بالی ووڈ فلموں میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
6/8

علی ظفر: اداکار اور گلوکار علی ظفر بالی ووڈ میں کافی فعال تھے مگر اب انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا رُخ کرلیا ہے۔ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں جنہیں بالی ووڈ فلموں میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

X راحت فتح علی خان: اپنی منفرد آواز سے بالی ووڈ کے نغموں میں جان ڈالنے والے راحت فتح علی خان برسوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں مشہور ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی شائقین کو کئی یادگار نغمے دیئے ہیں جنہیں آج بھی شوق سے سنا جاتا ہے۔
7/8

راحت فتح علی خان: اپنی منفرد آواز سے بالی ووڈ کے نغموں میں جان ڈالنے والے راحت فتح علی خان برسوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں مشہور ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی شائقین کو کئی یادگار نغمے دیئے ہیں جنہیں آج بھی شوق سے سنا جاتا ہے۔

X علاوہ ازیں، ہندوستانی شائقین سارہ خان، نیلم منیر، صنم سعید، اقراء عزیز حسین، ہانیہ عامر اور علی سیٹھی جیسے چند باصلاحیت فنکاروں کو بھی بالی ووڈ میں دیکھنا چاہیں گے۔ 
8/8

علاوہ ازیں، ہندوستانی شائقین سارہ خان، نیلم منیر، صنم سعید، اقراء عزیز حسین، ہانیہ عامر اور علی سیٹھی جیسے چند باصلاحیت فنکاروں کو بھی بالی ووڈ میں دیکھنا چاہیں گے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK