• Wed, 09 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان میں دھوم مچانے والی ۱۰؍ بالی ووڈ فلمیں

Updated: Aug 24, 2023, 4:42 PM IST | Tamanna Khan

گجنی، باہو بلی، باہوبلی۲، کے جی ایف، ایک تھا ٹائیگر اور پٹھان جیسی فلموں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے متعدد ممالک میں زبردست کاروبار کیا ہے۔ بالی ووڈ فلمیں ہمارے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی بڑے جوش و خروش سے دیکھی جاتی ہیں۔ ہماری فلمیں یہاں بھی اچھا کاروبار کرتی ہیں۔ جانئے ایسی ہی ۱۰؍ بالی ووڈ فلموں کے بارے میں جنہوں نے پاکستانی باکس آفس پر دھوم مچادی تھی

X تماشا(۲۰۱۵ء): امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم پاکستان میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ۱۰؍ ویں فلم ہے۔ بالی ووڈ لائف کے مطابق اس فلم نے ۵۰ء۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 
1/10

تماشا(۲۰۱۵ء): امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم پاکستان میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ۱۰؍ ویں فلم ہے۔ بالی ووڈ لائف کے مطابق اس فلم نے ۵۰ء۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

X پریم رتن دھن پایو (۲۰۱۵ء) : سلمان خان اور سونم کپور کی اداکاری سے سجی اس فلم نے پاکستان میں ۸۰ء۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکارسورج بڑجاتیہ تھے۔ 
2/10

پریم رتن دھن پایو (۲۰۱۵ء) : سلمان خان اور سونم کپور کی اداکاری سے سجی اس فلم نے پاکستان میں ۸۰ء۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکارسورج بڑجاتیہ تھے۔ 

X باجی رائو مستانی (۲۰۱۵ء): سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی ڈراما فلم میں رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑہ نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے کی ادکاری سے سجی اس فلم نے ۹؍ کروڑ روپے کمائے تھے ۔ 
3/10

باجی رائو مستانی (۲۰۱۵ء): سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی ڈراما فلم میں رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑہ نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے کی ادکاری سے سجی اس فلم نے ۹؍ کروڑ روپے کمائے تھے ۔ 

X ویلکم بیک (۲۰۱۵ء): انیس بزمی کی کامیڈی فلم ۲۰۰۷ء کی فلم ’’ویلکم‘‘ کا سیکویل تھی جس میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے علاوہ جان ابراہم اور شروتی ہاسن نے اہم رول ادا کئے تھے۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۵ء۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
4/10

ویلکم بیک (۲۰۱۵ء): انیس بزمی کی کامیڈی فلم ۲۰۰۷ء کی فلم ’’ویلکم‘‘ کا سیکویل تھی جس میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے علاوہ جان ابراہم اور شروتی ہاسن نے اہم رول ادا کئے تھے۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۵ء۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

X دل والے (۲۰۱۵ء) :شاہ رخ خان ، کاجول، کیرتی سینن اور ورون دھون کی اداکاری سے سجی اس فلم نے پاکستان میں ۲۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 
5/10

دل والے (۲۰۱۵ء) :شاہ رخ خان ، کاجول، کیرتی سینن اور ورون دھون کی اداکاری سے سجی اس فلم نے پاکستان میں ۲۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

X پی کے (۲۰۱۴ء): راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں عامر خان، انوشکا شرما اور سشانت سنگھ راجپوت نے اہم کردار نبھائے تھے۔ اس فلم نے پاکستان میں ۲۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔
6/10

پی کے (۲۰۱۴ء): راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں عامر خان، انوشکا شرما اور سشانت سنگھ راجپوت نے اہم کردار نبھائے تھے۔ اس فلم نے پاکستان میں ۲۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

X بجرنگی بھائی جان (۲۰۱۵ء): کبیر خان کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں سلمان خان ، کرینہ کپور خان اور نوازالدین صدیقی جیسے منجھے ہوئے اداکاروں نے کام کیا تھا۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۲۳؍ کروڑ روپے کیکمائی کی تھی۔
7/10

بجرنگی بھائی جان (۲۰۱۵ء): کبیر خان کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں سلمان خان ، کرینہ کپور خان اور نوازالدین صدیقی جیسے منجھے ہوئے اداکاروں نے کام کیا تھا۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۲۳؍ کروڑ روپے کیکمائی کی تھی۔

X دھوم ۳ (۲۰۱۳ء): یش راج بینر تلے بنی یہ فلم ’’دھوم‘‘ فرنچائزی کی تیسری فلم تھی جس میں ابھیشیک بچن اور ادئے چوپڑہ کے ساتھ عامر خان نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کترینہ کیف بھی تھیں۔ دھوم ۳؍ نے پاکستان میں ۲۵؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔
8/10

دھوم ۳ (۲۰۱۳ء): یش راج بینر تلے بنی یہ فلم ’’دھوم‘‘ فرنچائزی کی تیسری فلم تھی جس میں ابھیشیک بچن اور ادئے چوپڑہ کے ساتھ عامر خان نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کترینہ کیف بھی تھیں۔ دھوم ۳؍ نے پاکستان میں ۲۵؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

X سلطان (۲۰۱۶ء): علی عباس ظفر کی اسپورٹس ڈراما فلم میں سلمان خان،انوشکا شرما، رندیپ ہڈا اور امیت سادھ نظر آئے تھے۔ اس فلم نےپاکستان میں مجموعی طورپر ۳۳؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ 
9/10

سلطان (۲۰۱۶ء): علی عباس ظفر کی اسپورٹس ڈراما فلم میں سلمان خان،انوشکا شرما، رندیپ ہڈا اور امیت سادھ نظر آئے تھے۔ اس فلم نےپاکستان میں مجموعی طورپر ۳۳؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ 

X سنجو (۲۰۱۸ء): راج کمار ہیرانی نے یہ فلم سنجے دت کی زندگی پر بنائی تھی جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا جبکہ پریش راول ، سنیل دت کے رول میں نظر آئے تھے۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۶۰ء۳۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
10/10

سنجو (۲۰۱۸ء): راج کمار ہیرانی نے یہ فلم سنجے دت کی زندگی پر بنائی تھی جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا جبکہ پریش راول ، سنیل دت کے رول میں نظر آئے تھے۔ اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر ۶۰ء۳۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK