Inquilab Logo

اداکاروں کا کریئر بدل دینے والی ۱۱؍ فلمیں

Updated: Aug 21, 2023, 5:46 PM IST | Tamanna Khan

فلم انڈسٹری میں اداکار آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کم ہی ایسے ہوتے ہیں جو برسوں اس میدان میں نہ صرف فعال رہتے ہیں بلکہ اپنی شہرت یا اسٹارڈم کو قائم رکھنے کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ایسی کئی حقیقی کہانیاں مل جائیں گی کہ یکے بعد دیگرے فلاپ فلمیں دینے کے بعد اداکار کا کریئر ختم ہوگیا لیکن وہیں ایسے بھی اداکار ہیں جن کیلئے ان کی بعض فلمیں سنگ میل ثابت ہوئیں اور اس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی منفرد شناخت بنائی بلکہ باکس آفس کو زبردست منافع بھی دیا۔ جانئے ایسے ہی ۱۱؍ اداکاروں اور ان کی فلموں کے بارے میں۔  تمام تصاویر: آئی این این اور یوٹیوب

X اداکار: شاہ رخ خان، فلم: ڈر:جب شاہ رخ خان کی فلم ’’بازیگر‘‘ سینماگھروں میں زبردست کاروبار کر رہی تھی، تبھی ان کی فلم ’’ڈر‘‘ ریلیز ہوئی جس کی بدولت شاہ رخ خان راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ’’ڈر‘‘ تھریلر زمرے کی ایک کامیاب فلم خیال کی جاتی ہے۔ 
1/11

اداکار: شاہ رخ خان، فلم: ڈر:جب شاہ رخ خان کی فلم ’’بازیگر‘‘ سینماگھروں میں زبردست کاروبار کر رہی تھی، تبھی ان کی فلم ’’ڈر‘‘ ریلیز ہوئی جس کی بدولت شاہ رخ خان راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ’’ڈر‘‘ تھریلر زمرے کی ایک کامیاب فلم خیال کی جاتی ہے۔ 

X اداکار: اجے دیوگن، فلم: زخم:اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اجے دیوگن ایک ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے تھے۔ لیکن ۱۹۹۸ء کی فلم ’’زخم‘‘ کے ذریعے انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ دیگر کردار بھی بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔ اس فلم کیلئے انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 
2/11

اداکار: اجے دیوگن، فلم: زخم:اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اجے دیوگن ایک ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے تھے۔ لیکن ۱۹۹۸ء کی فلم ’’زخم‘‘ کے ذریعے انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ دیگر کردار بھی بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔ اس فلم کیلئے انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 

X اداکار: اکشے کمار،فلم: جانور:چند ہٹ فلموں کے بعد ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد اکشے کمار کی فلم انڈسٹری میں جدوجہد جاری تھی۔ تبھی ۱۹۹۹ء میں ان کی فلم ’’جانور‘‘ ریلیز ہوئی اور اکشے ایک اسٹار کے طور پر ابھرے۔
3/11

اداکار: اکشے کمار،فلم: جانور:چند ہٹ فلموں کے بعد ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد اکشے کمار کی فلم انڈسٹری میں جدوجہد جاری تھی۔ تبھی ۱۹۹۹ء میں ان کی فلم ’’جانور‘‘ ریلیز ہوئی اور اکشے ایک اسٹار کے طور پر ابھرے۔

X اداکار: سیف علی خان ، فلم: ہم تم:’’دل چاہتا ہے‘‘ اور’’کل ہو نہ ہو‘ ‘ کےبعد فلم شائقین کا نظریہ سیف علی خان کیلئے یکسر تبدیل ہوگیا۔ ’’ہم تم‘‘ میں وہ رانی مکھرجی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی رومانوی فلمیں کیں۔ دراصل، یہی فلم سیف علی خان کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔ 
4/11

اداکار: سیف علی خان ، فلم: ہم تم:’’دل چاہتا ہے‘‘ اور’’کل ہو نہ ہو‘ ‘ کےبعد فلم شائقین کا نظریہ سیف علی خان کیلئے یکسر تبدیل ہوگیا۔ ’’ہم تم‘‘ میں وہ رانی مکھرجی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی رومانوی فلمیں کیں۔ دراصل، یہی فلم سیف علی خان کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔ 

X اداکار: رتیک روشن، فلم: کوئی مل گیا: مسلسل ۷؍ فلاپ فلمیں دینے کے بعد رتیک روشن کو ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ سے زبردست شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔
5/11

اداکار: رتیک روشن، فلم: کوئی مل گیا: مسلسل ۷؍ فلاپ فلمیں دینے کے بعد رتیک روشن کو ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ سے زبردست شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔

X اداکار: سنجے دت ، فلم: منا بھائی ایم بی بی ایس:راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘’ ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی جو سنجے دت کے فلمی کریئر کیلئے بہترین ثابت ہوئی۔ سنجیدہ اداکار سے وہ ایک ایسے سپراسٹار کے طور پرابھرے جن کی فلمیں خاندان کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
6/11

اداکار: سنجے دت ، فلم: منا بھائی ایم بی بی ایس:راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘’ ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی جو سنجے دت کے فلمی کریئر کیلئے بہترین ثابت ہوئی۔ سنجیدہ اداکار سے وہ ایک ایسے سپراسٹار کے طور پرابھرے جن کی فلمیں خاندان کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

X اداکار: عامر خان، فلم: گجنی: عامر خان کو منفرد کہانیوں والی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ لیکن ۲۰۰۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گجنی‘‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ 
7/11

اداکار: عامر خان، فلم: گجنی: عامر خان کو منفرد کہانیوں والی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ لیکن ۲۰۰۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گجنی‘‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ 

X اداکار: سلمان خان، فلم: وانٹیڈ:اس فلم کی ریلیز سے قبل سلمان خان کا فلمی گراف تیزی سے نیچے گررہا تھا۔ مگر ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’وانٹیڈ‘‘ سے ان کے کریئر کا ایک نیا دور شروع ہوا اور وہ عوام کے ’’بھائی جان‘‘ بن گئے۔
8/11

اداکار: سلمان خان، فلم: وانٹیڈ:اس فلم کی ریلیز سے قبل سلمان خان کا فلمی گراف تیزی سے نیچے گررہا تھا۔ مگر ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’وانٹیڈ‘‘ سے ان کے کریئر کا ایک نیا دور شروع ہوا اور وہ عوام کے ’’بھائی جان‘‘ بن گئے۔

X اداکار: رنبیر کپور، فلم: راک اسٹار:رنبیر کپور اپنی پہچان انڈسٹری میں ابھرتے اداکار کے طور پربنا چکے تھے لیکن انہیں شہرت ’’راک اسٹار‘‘ کے بعد ملی۔ ۲۰۱۱ء میں جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو ان کا شمار فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں کیا جانے لگا۔ 
9/11

اداکار: رنبیر کپور، فلم: راک اسٹار:رنبیر کپور اپنی پہچان انڈسٹری میں ابھرتے اداکار کے طور پربنا چکے تھے لیکن انہیں شہرت ’’راک اسٹار‘‘ کے بعد ملی۔ ۲۰۱۱ء میں جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو ان کا شمار فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں کیا جانے لگا۔ 

X اداکار: رنویر سنگھ، فلم: گولیوں کی راس لیلا؛ رام لیلا:اس فلم کی ریلیز سے قبل بھی رنویر سنگھ عوام میں مقبول تھے لیکن ’’رام لیلا‘‘ ان کی پہلی ایسی فلم تھی جس نے ۱۰۰؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مزید ۲؍ فلموں میں کام کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔
10/11

اداکار: رنویر سنگھ، فلم: گولیوں کی راس لیلا؛ رام لیلا:اس فلم کی ریلیز سے قبل بھی رنویر سنگھ عوام میں مقبول تھے لیکن ’’رام لیلا‘‘ ان کی پہلی ایسی فلم تھی جس نے ۱۰۰؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مزید ۲؍ فلموں میں کام کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

X اداکار: کارتک آرین، فلم: سونو کے ٹیٹو کی سو یٹی:اس فلم کی ریلیز سے قبل کارتک آرین فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بناچکے تھے لیکن ۲۰۱۸ء میں جب ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ ریلیز ہوئی تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے اور اس کے بعد بڑے فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے لگے۔ 
11/11

اداکار: کارتک آرین، فلم: سونو کے ٹیٹو کی سو یٹی:اس فلم کی ریلیز سے قبل کارتک آرین فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بناچکے تھے لیکن ۲۰۱۸ء میں جب ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ ریلیز ہوئی تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے اور اس کے بعد بڑے فلمساز ان کے ساتھ کام کرنے لگے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK