Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کے بارے میں ۱۰؍ دلچسپ حقائق

Updated: May 15, 2025, 11:38 AM IST | Tamanna Khan

مادھوری دکشت ہندوستانی اداکارہ ہیں۔ ۱۵؍ مئی ۱۹۶۷ء کو مادھوری دکشت کی پیدائش بامبے (موجودہ ممبئی) مہاراشٹر میں ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

X مادھوری دکشت نے اپنے کریئر میں ۸۰؍ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں "کھل نائک"، "ہم آپ کے ہیں کون" اور "دل تو پاگل ہے" وغیرہ شامل ہیں۔
1/10

مادھوری دکشت نے اپنے کریئر میں ۸۰؍ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں "کھل نائک"، "ہم آپ کے ہیں کون" اور "دل تو پاگل ہے" وغیرہ شامل ہیں۔

X انہیں متعدد اعزازات تفویض کئے جاچکے ہیں جن میں ۶؍ فیئر ایواڈز، اور پدم شری قابل ذکر ہیں۔
2/10

انہیں متعدد اعزازات تفویض کئے جاچکے ہیں جن میں ۶؍ فیئر ایواڈز، اور پدم شری قابل ذکر ہیں۔

X ان کا شمار اپنے وقت کی زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کیلئے ۷ء۲ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔
3/10

ان کا شمار اپنے وقت کی زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کیلئے ۷ء۲ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

X مشہور مصور ایم ایف حسین مادھوری دکشت کے مداح تھے۔ ایم ایف حسین نے اپنی فلم "گاجا گامنی" میں انہیں کاسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے پانچ کردار نبھائے تھے۔ انہوں نے مادھوری دکشت کی فلم "ہم آپ کے ہیں کون" ۶۷؍ مرتبہ دیکھی تھی۔
4/10

مشہور مصور ایم ایف حسین مادھوری دکشت کے مداح تھے۔ ایم ایف حسین نے اپنی فلم "گاجا گامنی" میں انہیں کاسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے پانچ کردار نبھائے تھے۔ انہوں نے مادھوری دکشت کی فلم "ہم آپ کے ہیں کون" ۶۷؍ مرتبہ دیکھی تھی۔

X مادھوری دکشت مائیکروبائیولوجسٹ بننے کی خواہشمند تھیں۔ انہوں نے اندھیری کے ڈیوائن چائلڈ ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی ایس سی میں داخلہ لیا تھا لیکن ڈگری مکمل نہیں کی۔ انہوں نے اداکاری کو اپنا فل ٹائم کریئر بنا لیا تھا۔
5/10

مادھوری دکشت مائیکروبائیولوجسٹ بننے کی خواہشمند تھیں۔ انہوں نے اندھیری کے ڈیوائن چائلڈ ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی ایس سی میں داخلہ لیا تھا لیکن ڈگری مکمل نہیں کی۔ انہوں نے اداکاری کو اپنا فل ٹائم کریئر بنا لیا تھا۔

X مادھوری دکشت ایک کتھک ڈانسر ہیں۔ ۹؍ سال کی عمر میں انہوں نے کتھک کی اسکالرشپ حاصل کی تھی۔ یہ پنڈت برجو مہاراج کے ساتھ کام کرنے والی واحد اداکارہ ہیں۔
6/10

مادھوری دکشت ایک کتھک ڈانسر ہیں۔ ۹؍ سال کی عمر میں انہوں نے کتھک کی اسکالرشپ حاصل کی تھی۔ یہ پنڈت برجو مہاراج کے ساتھ کام کرنے والی واحد اداکارہ ہیں۔

X مادھوری دکشت کے کروڑوں مداح ہیں۔ جمشید پور سے تعلق رکھنے والے ان کے مداحوں نے ان کے نام پر ایک کیلنڈر جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مادھوری دکشت کی سالگرہ کو عوامی تعطیل قرار دیا تھا۔ انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ مادھوری دکشت کی سالگرہ کو عوامی تعطیل قرار دے۔
7/10

مادھوری دکشت کے کروڑوں مداح ہیں۔ جمشید پور سے تعلق رکھنے والے ان کے مداحوں نے ان کے نام پر ایک کیلنڈر جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مادھوری دکشت کی سالگرہ کو عوامی تعطیل قرار دیا تھا۔ انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ مادھوری دکشت کی سالگرہ کو عوامی تعطیل قرار دے۔

X مادھوری دکشت ۱۴؍ مرتبہ فلم فیئر ایواڈز کیلئے نامزد ہونے والی واحد اداکارہ ہیں۔ انہیں ۴؍ مرتبہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں بلیک لیڈی ٹرافی تفویض کی جاچکی ہے۔
8/10

مادھوری دکشت ۱۴؍ مرتبہ فلم فیئر ایواڈز کیلئے نامزد ہونے والی واحد اداکارہ ہیں۔ انہیں ۴؍ مرتبہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں بلیک لیڈی ٹرافی تفویض کی جاچکی ہے۔

X فلم دیوداس کے ایک نغمے کیلئے مادھوری دکشت کو ۳۰؍ کلوگرام کا لباس زیب تن کرنا پڑا تھا۔ اس کوسٹیوم کا آئیڈیا نیتا للا نے دیا تھا اور انہوں ہی نے اسے ڈیزائن بھی کیا تھا۔
9/10

فلم دیوداس کے ایک نغمے کیلئے مادھوری دکشت کو ۳۰؍ کلوگرام کا لباس زیب تن کرنا پڑا تھا۔ اس کوسٹیوم کا آئیڈیا نیتا للا نے دیا تھا اور انہوں ہی نے اسے ڈیزائن بھی کیا تھا۔

X ۱۹۹۹ء مادھوری دکشت نے لاس اینجلس کے ڈاکٹر مادھو شری رام نینے سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔
10/10

۱۹۹۹ء مادھوری دکشت نے لاس اینجلس کے ڈاکٹر مادھو شری رام نینے سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK