Updated: January 09, 2026, 11:52 AM IST
| Mumbai
بوہری محلے میں واقع جیلانی فاسٹ فوڈ کارنر کے نام سے مشہور اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے سینڈوچ، پیزا،رول اور شوارما ملتے ہے۔
یہاں لذت کام و دہن کا پورا انتظام ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن شیزوان ٹکہ،عربین تندوری ٹکہ، ترکش تندوری، مٹن توا پلائو،گردہ توا پلائو،ریورس پیزا،چاکلیٹ سینڈوچ ودھ چیز،چکن کستوری فرینکی۔
پتہ :۶؍ ثنا منزل، کھارا ٹینک روڈ، بوہری محلہ، نزد سیفی ایمبولنس، بائیکلہ، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۰۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ڈیڑھ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 09821786770
جنوبی ممبئی کا علاقہ کئی روایتوں کا امین ہے جہاں کی کئی چیزیں برسوں سے چلی آرہی ہیں بھلے ہی ان کے نام میں کچھ تبدیلی آگئی ہو لیکن روایت اب بھی چلی آرہی ہے۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ بوہری محلے میں موجود ہے جو کہ اب ’جیلانی توا، گرل اینڈ مور‘ کے نام سے مشہور لیکن پہلےپہلے جیلانی فاسٹ فوڈ کارنر کہلاتا تھا۔اس ریسٹورنٹ میں کئی منفرد ڈشیز دیکھنے کو ملتی ہیں۔انٹرنیٹ پر موجود مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز چائنیز ڈشیز سے ہوتا ہے جس میں سوپ، اسٹارٹر، نوڈل،گریوی کے بعد اس میں بھی تنوع پیدا کرنے کیلئے تندور سےکے تحت چکن شیزوان ٹکہ، ترکش تندوری، چکن سیخ، مٹن سیخ، ملائی ٹکہ،کھیری، کلیجی، بوٹی ، عربین تندوری ٹکہ، رس بری ٹکہ جیسی ڈشیز شامل کی گئی ہیں۔ اس کے آگے رائس کے تحت چائنیز فرائڈ رائس کی ورائٹی دی گئی ہے۔
اس کے آگے اصلی مینو شروع ہوتا ہے جس میں توا رائس کے تحت چکن توا پلائو،مٹن توا پلائو،ویج توا پلائو اور گردہ پلائو کے متبادل ہیں۔اس کے آگے اسنیکس کے تحت چنا لسن(جو کہ عام طور پر بھیونڈی اور میراروڈ کے عالیشان ڈھابوں میں ملتے ہیں) ، فرنچ فرائیز،ویج گرل کے بعد کئی طرح کے سینڈوچ اور پیزا کے ساتھ ریورس پیزا کا ایک متبادل دیا گیا ہے۔اس کے بعد پیزا کا ایک سیکشن رکھا گیا ہے جس میں ٹکہ پیزا، سیخ پیزا، مٹن سیخ پیزا، گلیمر پیزا اور پنجابی پیزا کا متبادل ہے۔اس کے بعد سینڈوچ کے تحت چکن میلٹنگ سینڈوچ، چکن گرل سینڈوچ، چکن کلب سینڈوچ، چاکلیٹ سینڈوچ ودھ چیز کے ساتھ جام بریڈ، چیز بریڈ اور بٹر بریڈ ہے۔
اس کے بعد فرینکی میں چکن، چکن کستوری، مٹن، مٹن کستوری اور ویج کا متبادل موجود ہے۔چکن رول میں آملیٹ رول، چکن ترکش رول، چکن توا رول، چکن چیز رول، چکن کریم رول جیسی ڈشیز کے بعد نان میں بنائے گئے سینڈوچ کے کئی متبادل ہیں۔اس کے بعد چکن بیدہ روٹی میں بھی کئی نام ہیں۔اس کے بعد مٹن(بیف)کے تحت کئی متبادل ہیں جن میں سینڈوچ، رول ،توا سے کے بعد یہاں کی چند خصوصی ڈشیز کے نام ہیں اور آخر میں شوارما کے کئی متبادل ہیں۔