بائیکلہ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں چند ایسی چائنیز ڈشیز ملتی ہیں جو دیگر مقامات پر شاذو نادر ہی نظر آتی ہیں،یہاںکبسہ بھی چائنیز اسٹائل کا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ اندر سے کافی عمدہ ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ہاٹ ڈریگون سوپ،چکن ہکا سوپ،ڈرمز آف ہیون، منگولین چکن، چکن بٹر گارلک،فرائی وونٹون، کورین کبسہ،ماریشس کورین رائس،سیانگجا رائس۔
پتہ :شاپ نمبر۴-۵؍،عیسیٰ علی پیلس، ڈاکٹر بی اے روڈ، بائیکلہ ایسٹ، بائیکلہ، ممبئی ۴۰۰۰۲۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ایک تارات ۴؍ بجے
رابطہ : 8779368367
کسی بھی شخص سے پوچھا جائے کہ اسے کون سا کھانا سب سے زیادہ پسند ہے تو اس کا جواب ایک ہی ہوگاکہ اسے’اپنی ماں کے ہاتھ کا کھانا‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے کیوں کہ ہر شخص اپنی ماں کے ہاتھ کا کھانا ہی کھاکر بڑا ہوتا ہے اس لئے وہ اس کی نس نس میں سمایا ہوتا ہےاور اس سے زیادہ دنیا کی کوئی نعمت اسے اچھی نہیں لگتی۔شاید اسی بات سے متاثر ہوکر بائیکلہ میں ایک ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جس کا نام’مامز کچن‘ یعنی ’ماں کا باورچی خانہ‘ رکھا گیا ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کئی ایسی ڈشیز ہیں جو کسی اور جگہ دیکھنے کو نہیں ملتیں۔
یہاں کا مینو بھی سوپ سے ہوتا ہے جس کا عنوان چنگ کے بائول سے رکھا گیا ہےاس میں رائل سوپ، رشین سوپ، ہاٹ ڈریگون سوپ، چکن ہکا سوپ، چکن وونٹون سوپ اور دیگر متعدد سوپ ہیں جو دیگر مقامات پر بھی مل جاتے ہیں۔
اس کے آگے اپیٹائزر میںتھریڈ چکن،کرنچی چکن، کرسپی چکن، چائنیز چکن ڈرائی، ڈرمز آف ہیون، منگولین چکن، چکن بٹر گارلک،پرانز ڈریگون، فرائی وونٹون، چکن گولڈ کوائن،گولڈ فنگر اور دیگرکئی طرح کی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے آگے کبسہ رائس کے تحت چکن شیزوان کبسہ،کورین کبسہ،سنگاپور کبسہ،ماریشس کبسہ، شنگھائی کبسہ ہیں۔مسالے کے ساتھ چاول اور نوڈل میں ڈریگون شیزوان رائس کے علاوہ ایسے ہی دیگرعلاقوں کے ڈریگون رائس کے بعد ماریشس شنگھائی رائس، ماریشس کورین رائس،ماریشس سنگاپور رائس، کے بعد انہیں علاقوں کے چوپر رائس اور سیانگجا رائس ملتے ہیں۔اس کے علاوہ (رائس)پلیٹ سےمختلف ڈشیز کے بعد چوپسٹیکل سے کے تحت نوڈلز کی کئی ڈشیز ہیں ۔سمندر سے کے تحت پرانز یعنی جھینگوں کے ساتھ تقریباً یہی ڈشیز ہیں جو چکن کے ساتھ ہیں۔ چوپسوئے کے تحت کئی طرح کے امریکن اور چائنیز چوپسوئے اور گرین بیلٹ کے تحت سبزیوں کے ساتھ چند ڈشیز ہیں۔ پولٹری سے کے تحت لاچو چکن، لولی چکن، سنگ ہوئی چکن، ایپل چکن، ہکا چکن، ڈائس چکن آن اوئسٹرساس،لیمن چکن اور دیگر ڈشیز ہیں۔