• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی دربار: ممبئی کے مرکزی علاقے میں عمدہ ڈشیز کا دربار

Updated: February 20, 2026, 10:28 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مجگائوں میں واقع اس ریسٹورنٹ میں چائنیز کے ساتھ کئی مغلائی ڈشیز کے علاوہ کبسہ پرمشتمل متعدد ڈشیز ہیں جن میں ران کبسہ کی بھی ڈشیز ہیں۔

The decor of this restaurant is as beautiful as its dishes. Photo: INN
اپنی ڈشیز کی طرح اس ریسٹورنٹ کی سجاوٹ بھی کافی عمدہ ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن چلی، مٹن گارلک، مٹن شیزوان، بٹر چکن، چکن کابلی، چکن لیگ بریانی، سیخ بریانی، عربی کبسہ، ایرانی کبسہ، حیدرآبادی کبسہ، ران کبسہ
پتہ: ندھی ہائوس، چراغ بلڈنگ، متھا پکھاڑی روڈ، نزد مجگائوں، ٹھکر اسٹیٹ، بائیکلہ، ممبئی ۴۰۰۰۱۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍ تارات ۲؍ بجے
رابطہ : 022-2378 6700
ریسٹورنٹس میں لفظ’دربار‘ کافی زیادہ مستعمل ہے۔ کئی ایسے ریسٹورنٹس ہیں جن کے نام میں دربار شامل ہیں جو مختلف مقامات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے میں ممبئی دربار کا ہونا بھی لازمی ہے۔ اس نام کا ایک ریسٹورنٹ مجگائوں میں واقع ہے جہاں خصوصیت کے طور پر تندور کے پکوان اور مختلف قسم کے کبسہ کی ڈشیز شامل ہیں۔ آئیے انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس کا آغاز چائنیز اسپیشل سوپ سے ہوتا ہے جو کہ زیادہ تر وہی ہیں جو عام طور پر ملتے ہیں جیسے کہ کلیئرسوپ، سویٹ کارن سوپ، ہاٹ سور سوپ، منچائو سوپ، نوڈل سوپ اور ٹوماٹو سوپ۔ ان میں ویج اور چکن کا متبادل موجود ہے۔ اسٹارٹر میں چکن ہانگ کانگ، ڈریگون، چلی ڈرائی، چنانچی، تندوری شیزوان، سزلر، منچورین، گارلک، جنجر اور چکن کرسپی شامل ہے۔ تقریباًیہی ڈشیز چکن کے علاوہ پنیر اور ویج میں بھی دستیاب ہیں۔ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چائنیز اسٹارٹر مٹن میں بھی دستیاب ہے جس میں مٹن چلی، مٹن گارلک، مٹن شیزوان اور مٹن منچورین شامل ہیں۔ 
اس کے آگے چکن تندوری اسپیشل میں چکن ٹکہ، ریشمی ٹکہ، ملائی ٹکہ جیسی متعدد ڈشیز کے ساتھ کئی طرح کی تندوری ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے مغلائی اسپیشل میں بٹر چکن، چکن ٹکہ مسالا، چکن کینٹونی، چکن کابلی، چکن نوابی، چکن پٹیالا، چکن پالک، چکن شاہی، چکن کولہاپوری اور دیگر ہیں۔ بریانی اسپیشل میں چکن کا پلائو، بریانی، ٹکہ بریانی، لیگ بریانی، کبسہ بریانی، سیخ بریانی کے علاوہ مٹن، سرمئی، پرانز، انڈا، مٹر، پنیر، دال کے بھی چاولوں کے ساتھ متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ کبسہ کی بھی یہاں متعدد ڈشیز ہیں جن میں عمومی ڈشیز کے ساتھ حیدرآبادی، عربی، لالی پاپ، ترنگا، سیخ ایرانی جیسے متبادل میں کبسہ کے علاوہ چکن باغیچہ کبسہ، چکن مضبوط کبسہ، مالونی کبسہ، بوٹی کبسہ، سلمان کبسہ کے علاوہ مرغ مسلم کبسہ ہے۔ اسی طرح کچھ کبسہ پرانز، پنیر، مٹن اور چائنیز ڈشیزکے ساتھ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ فرائڈ رائس اور نوڈلز کی بھی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ران کبسہ کے تحت ایرانی، مالونی، عربی، حیدرآبادی ران کبسہ ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK