مٹن ہنڈی، مٹن گرین ہنڈی، مٹن کولہا پوری ہنڈی، مٹن لپیٹا، مٹن گرین لپیٹا، مٹن راجا واڑی اور مٹن لذیذ خاص پکوان ہیں۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 10:44 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
مٹن ہنڈی، مٹن گرین ہنڈی، مٹن کولہا پوری ہنڈی، مٹن لپیٹا، مٹن گرین لپیٹا، مٹن راجا واڑی اور مٹن لذیذ خاص پکوان ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن شاہی کباب، چکن چلی کباب، چکن روسٹیڈ کباب، چکن کولہا پوری کباب، چکن برہ کباب (کریم)اور چکن منا مرچی، چکن چنگاری گریوی، چکن نو ابی گریوی، چکن ہانڈی اور چکن راجا واڑی
پتہ: شاپ نمبر۳؍، ایل بی ایس مارگ کرلا (مغرب)
ہوٹل کھلنےکے اوقات: شام ساڑھے۷؍ تاصبح۴؍بجے (رمضان میں )۔ دوپہر ساڑھے ۱۲؍ بجے سےصبح۵؍ بجے تک(عام دنوں میں )
رابطہ: 098195 75757
مغل ڈھابہ کرلا کے مشہور ایل بی ایس مارگ پر واقع ہے جہاں ہوٹلوں کی کثرت ہےاور اس بھیڑ میں مغل ڈھابہ نمایاں ہےجس کا ذائقہ منفرد ہے۔ مغل ڈھابہ کا دعویٰ ہےکہ اس کا ذائقہ بھیونڈی کے ڈھابوں جیسا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ یہاں بھیونڈی کے ڈھابوں کی طرح بیٹھنے کی جگہ اتنی کشادہ نہیں ہے۔
مغل ڈھابے کے خصوصی پکوان میں چکن شاہی کباب، چکن چلی کباب، چکن روسٹیڈ کباب، چکن کولہا پوری کباب ( کریم )، چکن برہ کباب( کریم)اور چکن منا مرچی ( کریم ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مغلئی میں چکن نوابی ڈرائی، چکن بلٹ ڈرائی، چکن شاہی ڈرائی، چکن راجد ھانی، شملہ ڈرائی، چکن جی سی سی، چکن دبنگ، چکن سپر اسٹارٹر اورچکن مسٹرڈ کستوری قابل ذکر ہیں۔
ان کے علاوہ مین کورس میں چکن چنگاری گریوی، چکن نو ابی گریوی، چکن ہانڈی، چکن راجا واڑی، چکن پٹیالہ اورچکن پسندہ خاص پکوان ہیں ۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی دربار: ممبئی کے مرکزی علاقے میں عمدہ ڈشیز کا دربار
چا ئینز پکوان میں پراونس بٹر گارلک ڈرائی، اسٹار ویج ڈرائی، چکن اسٹار ڈرائی، انگڑی لالی پاپ، چکن ٹری، چکن ریڈ کک، چکن چٹ پٹا کرسپی، چکن ساٹھے، چکن کوائن ڈرائی اور چکن تھرڈ کرسپی دستیاب ہیں۔
مغل ڈھابہ پر رائس میں کورین رائس، پاٹ رائس، کرسپی رائس، درا گون رائس، کیپسہ رائس، گولڈ ن رائس، اچاری رائس اور تندوری رائس ملتے ہیں۔
علاوہ ازیں مغل ڈھابہ کے اسپیشل پلا ٹر بھی ہیں جن میں مغل دربار ڈھابہ اسپیشل پلا ٹر، مغل ڈھابہ اسپیشل چائینز پلاٹر، مغل ڈھابہ اسپیشل تندور پلاٹر قابل ذکر ہیں۔
نان ویج پلاٹر میں چائینز اسپیشل پلاٹر اور چکن اسپیشل پلاٹر ہیں۔ جبکہ منی پلاٹرمیں چکن ہنگامہ، فش ہنگامہ، مٹن ہنگامہ، چکن دوستنگ اور فش دوستنگ شامل ہیں۔ مین کورس میں مٹن ہنڈی، مٹن گرین ہنڈی، مٹن کولہا پوری ہنڈی، مٹن لپیٹا، مٹن گرین لپیٹا، مٹن راجا واڑی اور مٹن لذیذ شامل ہیں۔