جی ایس ٹی بھون کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیلئے قیمہ سے لے کرہندوستانی سوپ، تندوری اور مین کورس کے علاوہ چائنیز ڈشیز دستیاب ہیں۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 11:52 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جی ایس ٹی بھون کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیلئے قیمہ سے لے کرہندوستانی سوپ، تندوری اور مین کورس کے علاوہ چائنیز ڈشیز دستیاب ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن عربک سوپ، مٹن گرین سوپ، قیمہ گھوٹالا، مٹن پایا، چکن ریشمی کباب، مٹن ترکش، مٹن ڈرائی فروٹ، مٹن دہی والا، چلی کبسہ۔
پتہ :۶۳؍ اسماعیل واگھو روڈ، مجگائوں، بالمقابل سیلز ٹیکس آفس، بائیکلہ، ممبئی ۴۰۰۰۱۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۷؍ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ: 085915 37625
مجگائوں کا علاقہ اپنے آپ میں کئی عمدہ چیزیں سمیٹے ہوئے ہیں، اسی طرح یہاں کئی عمدہ ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں۔ ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ کا ہم آج جائزہ لیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ہندوستانی سوپ سے ہوتا ہے جس کے تحت مٹن عربک سوپ، مٹن گرین سوپ، مٹن جنجر اینڈ گارلک سوپ کے علاوہ یہی سوپ چکن کے متبادل میں بھی ہیں جبکہ ٹماٹر اور سبزیوں کا سوپ بھی یہاں ملتا ہے۔ اس بعد ناشتہ میں کھانے کیلئے قیمہ، فرائی اور گھوٹالا میں ملنے کے ساتھ مٹن پایا اور انڈے کا آملیٹ اور بھرجی بھی ملتا ہے۔ اس کے بعد ویج میں پنیر ہریالی ٹکہ، اچاری پنیر ٹکہ، ویج سیخ کباب اور پنیر سیخ کباب ہیں۔ اس کے بعد چکن میں تندوری چکن شیزوان، چکن پہاڑی تندوری، چکن ملائی تندوری، چکن تندوری، چکن ٹکہ، چکن افغانی کباب، چکن ہری مرچ کباب، چکن ریشمی کباب، چکن بنجارہ کباب، چکن ٹنگڑی کباب، چکن سیخ کباب، چکن دہی لسن جیسے متبادل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ترکی جنکشن میںترکی اور عرب کی ڈشیز کا خاص انتظام ہے
اس کے بعد مین کورس کے تحت مٹن چٹپٹا، مٹن ترکش، مٹن دارجلنگ، مٹن عربین، مٹن ڈبہ گوشت، مٹن کڑائی، مٹن ہانڈی، مٹن پٹیالا، مٹن ڈرائی فروٹ، مٹن بکٹ، مٹن سوکھا، مٹن چنگاری، مٹن دال گوشت، مٹن دہی والا، مٹن دوپیازہ، مٹن مغلائی، مٹن کری اور مٹن کولہاپوری ہے۔ اس کےبعد چکن کے تحت مرغ مسلم، بٹر چکن، چکن کڑائی، چکن لذیذ، چکن انگارہ، چکن سلی بوٹی، چکن پٹیالہ، چکن بادامی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ کے تحت جھینگوں اور مچھلیوں پر مبنی کئی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ ویج اور انڈے کی ڈشیز بھی ہیں۔ اس کے بعدچائنیز ڈشیز کا آغاز ہوتا ہے حالانکہ یہ بات واضح نہیں کی گئی ہےلیکن ڈشیز کے نام دیکھ کر احساس ہوتا ہے۔ اس کا آغاز ویج سوپ اور چکن سوپ سے ہوتا ہےجن میں زیادہ تر وہی نام ہیں جو عام طور پر ہوا کرتے ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر میں ویج اور چکن ہیں۔ اسی طرح گریوی میں بھی ویج اور نان ویج پھر نوڈل اور فرائیڈ رائس کا معاملہ ہے۔ اس کے آگے کبسہ کے بھی متبادل ہیں جن میں چکن کبسہ، شیزوان کبسہ، چلی کبسہ اور ٹکہ کبسہ شامل ہیں۔