Inquilab Logo

’رافع کا دسترخوان‘ میں کئی طرح کے تھال اور دیگر ڈشیز دستیاب

Updated: November 10, 2023, 11:48 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai

ماہم میں واقع اس ریسٹورنٹ میں ۱۵؍افراد تک کیلئےکئی طرح کے تھال ملتےہیں جبکہ چھوٹے گروپ کیلئے چھوٹی ڈشیز بھی موجود ہیں۔

Raafae`s Dastarkhwans table is also quite good inside. Photo: INN
رافع کا دسترخوان اندر سے بھی کافی عمدہ ہے۔ تصویر :آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لامبھا،چکن چلی ملی،چکن سیزمک،چکن کالی مری، چکن مغلائی پٹیالا،چیزی کولڈن فرائی فش، چکن اسٹک، حلیم بریانی،اسپیشل شعلے کباب۔
پتہ:شاپ نمبر ۱۱؍گرائونڈ فلور، رضوی مینش،لیڈی جمشید جی روڈ،ماہم، ممبئی۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۲؍بجے سے رات ۳؍ بجے تک
فون نمبر : 07045313339

آجکل بڑے بڑے گروپ کے ساتھ ہوٹلوں میں جاکر تھال بھر کر کھانا منگوانے کا چلن ہے۔ اکثرایسےہوٹل ممبئی سے باہر ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کے سامنےایک ایسے ہوٹل کا جائزہ پیش کر رہے ہیں جو ممبئی  کے وسط یعنی ماہم میں واقع ہے۔ اس ہوٹل کا نام رافیز دسترخوان یعنی رافع کا دسترخوان ہے۔ اس ہوٹل میں آپ اپنے  گروپ کے ساتھ بیٹھ کر بڑے بڑے تھال منگواسکتے ہیں۔
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ہوٹل کے مینو میں ہم  دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے ڈھابہ چکن کانام دیا گیا ہے جو کہ ریگولر اسٹارٹر ہے۔ اس میں کئی طرح کے چکن جیسے کہ چکن لامبھا،چکن چلی ملی، چکن سیزمک،چکن لبنانی، چکن کالی مری اور چکن کوئلہ دیاجاتا ہے۔ اس کےبعد اسپیشل اسٹارٹر میںچکن ڈرائی فروٹ، چکن مغلائی پٹیالہ، چکن رچی رچ، چکن چلی ملی ڈرائی فروٹ،چکن جی سی سی اور چکن رافع اسپیشل جیسی ڈشیز شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ ڈشیز کےاوپر کریم اور کچھ پر ڈرائی فروٹ ڈال کر دیا جاتا ہے۔اسپیشل چکن ہنڈی اور اسپیشل چکن لپیٹا پر مشتمل گریوی  بھی یہاں دستیاب ہے۔
یہاں ۱۵؍افراد پر مشتمل گروپ کیلئے ایک تھال دیا گیا ہے جس میں بھیڑ کا پورا  بچہ، جتنا چاہئے اتنا سوپ،گردہ کلیجی، مٹن کباب، ترنگا کباب، جاتر نان، ۲؍قسم کے چاول اور ۲؍لیٹر کولڈ ڈرنک دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مٹکے میں پکائے جانے والےخصوصی پکوان ملتےہیں جن میں اسٹارٹر کے طور پر چکن جنگلی مٹکا، چکن ممتاز مٹکا، چکن انگارہ مٹکا اور چکن چیزی مٹکا جبکہ گریوی میں چکن مٹکا ہنڈی اور چکن مٹکا لپیٹا شامل ہیں۔ کباب میں ویج کے تحت مشروم ٹکہ،پنیر ٹکہ اوردیگر شامل ہیں جبکہ چکن میں بھٹی کا مرغ،دہلی اسپیشل پیلی مرچی تندوری، ہریالی تندوری،جوسی کباب اور دیگرہیں۔ ویج اور مرغ کے علاوہ مچھلیوں اور مٹن کے بھی کباب یہاں ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد مغلائی ڈشیز کے ساتھ چکن اور مٹن کی منڈی اور کئی طرح کے تھال ملتے ہیں جن میںچکن نظامی تھال کے تحت کئی قسم کے چائنیز پکوان ، توا بہار کے تحت چکن بیدہ روٹی اور شوارمہ کی کئی اقسام اور عربی میٹھے جیسے کہ بکلاو،عربک پڈنگ اور کنافہ ملتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK