یہاں ہندوستانی طرز کے سوپ، مختلف قسم کے ٹکے، کباب،مین کورس کے تحت مختلف ڈشیز کے علاوہ پلائو اور بریانی جیسی ڈشیز بھی ہیں.
اس ریسٹورنٹ کو نہایت عمدہ انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن تندوری،لیمن تندوری،لبنانی ٹکہ، لیمن ٹکہ، انگارہ کباب،مٹکا کباب،چکن نوابی،چکن بادامی، مٹن مٹکا درباری،مٹن انگارہ
پتہ :شاپ ۷؍،۸؍، انڈر صراف کاسکر انڈسٹری، اوشیوارہ، ایس وی روڈ ، جوگیشوری ویسٹ،جوگیشوری، ممبئی ۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍ بجے تارات ایک بجے
رابطہ: +918268200180
جوگیشوری میں ویسے تو کئی اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹ موجود ہیں لیکن ان کی آمد سے قبل کے بھی کئی ریسٹورنٹ یہاں موجود ہیں، ان میں سے ایک ریسٹورنٹ ’اے ون دربار‘ بھی ہےجس نے خود کو وقت کے ساتھ تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ ایسا اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس کے دو مینو موجود ہیں جن میں سے ایک تو پرانے طرز کا ہے اور اس میں چائنیز میں روایتی ڈشیز درج ہیں جبکہ وہیں ڈلیوری مینو کے نام سے ایک اور مینو بھی دستیاب ہے جس میں ڈشیز اور اس کی پیشکش بھی منفرد انداز کی ہے۔اس مینو میںہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ’شوربے کی شان‘ سے ہوتا ہے جس میں چکن،مٹن اور ٹوماٹو سوپ کے نام درج ہیں۔’کوئلے کی کان سے‘ میں چکن تندوری،لیمن تندووری، بّرا تندوری اور تندوری مکس پلیٹر ہیں۔ کباب کے تحت چکن میں لبنانی ٹکہ، لیمن ٹکہ، انگارہ کباب، مٹکا کباب، ریشمی کباب، ملائی ٹکہ اور سیخ کباب ہیں۔
مین کورس(ہندوستانی) میں چکن کے تحت چکن نوابی، دلربا، مٹکا، مہاراجا، مالونی،بادامی،لکھنوی، دل سے، مراٹھا، ٹکڑا، انگارہ ہانڈی،بٹر چکن اور دیگر متعدد ڈشیز ہیں۔انڈے کا ذائقہ کے تحت بھی انڈے کی کئی ڈشیز ہیں۔مٹن ڈشیز کیلئے ’بکرا قسطوں میں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔اس میں مٹن کی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں جن میں مٹکا، درباری، انگارہ، لذیذ،پٹیالہ، چٹپٹا،روغن جوش، افغانی، کولہاپوری اور دال گوشت جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔سبزیوں کی ڈشیز کیلئے’سبزی منڈی سے ‘ کا عنوان ہے جس میںسبزیوں پر مبنی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ پنیر سے بھی کئی ڈشیز ہیں۔
چاولوں پر مبنی ڈشیز کیلئے ’باسمتی کے دل سے نکلی خوشبو‘ کا عنوان ہےاس کے تحت چکن،مٹن،انڈا اورویج پر مبنی کئی طرح کے پلائو اور بریانی ہے۔پھر روٹیوں کے ناموں کےبعد چائنیز ڈشیز کا آغاز ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے چائنیز سوپ اور چائنیز اسٹارٹر کے بعد چائنیز گریوی کے تحت کئی نام ہیں۔ اس کے چائنیز رائس اور ہکا نوڈلز کی متعدد اقسام کے بعد ڈیزرٹس کے تحت کنافا،اربین پڈنگ اور کیرامل کسٹرڈ بھی یہاں دستیاب ہیں۔