بوریولی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ روایتی اڈلی،ڈوسا کے علاوہ جنوبی ہند کے ذائقہ میںپیزا،پاستا اورناچو جیسی ڈشیز بھی کھا سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 20, 2025, 12:02 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
بوریولی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ روایتی اڈلی،ڈوسا کے علاوہ جنوبی ہند کے ذائقہ میںپیزا،پاستا اورناچو جیسی ڈشیز بھی کھا سکتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بٹر راگی ڈوسا، تندوری پنیر ڈوسا، ڈوسا ٹاکو، مٹکا ڈوسا، پیری پیری اوپن ڈوسا، چارکول اڈلی، سزلنگ منی اڈلی، گن پائوڈر ٹوک چاٹ، لیمن رائس۔
پتہ:شاپ نمبر ایک اور ۲؍، اے ونگ، شری جی ٹاور، منڈپیشور روڈ، پئی نگر، بوریولی، ممبئی۔ ۴۰۰۰۹۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ساڑھے۸؍ سے رات ۱۲؍ بجے
رابطہ : +919076002255
ایک مختلف قسم کے ذائقے کیلئے آج ہم جنوبی ہند کے ایک ریسٹورنٹ کی ڈشیز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بوریولی میں واقع آہار نامی ریسٹورنٹ میں آپ کو جنوبی ہند کی منفرد اور خصوصی ڈشیز چکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ چونکہ یہ جنوبی ہند کا ریسٹورنٹ ہے اس لئے انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں سب سے پہلے ڈوسا پر مبنی ڈشیز دی گئی ہیں جس میں بٹر ڈوسا، بٹر راگی ڈوسا، بٹر روا ڈوسا، بٹر میسور ڈوسا کے بعدگھی اور گھی پوڑی، مسالا اورچیز میں بھی یہ ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد آندھرا مسالاڈوسا، کیرالا مسالا ڈوسا، بنگلور اسٹائل بینے ڈوسا اور دیوینگیرے ڈوسا بھی دستیاب ہے۔ اس کے بعد اتپم اور اڈلی کی متعدد اقسام ہیں جبکہ وڈا میں میدو وڈا، رسم وڈا اور دال وڈا ہیں۔ اس کے بعد خصوصی قسم کے ڈوسا ہیں جس میں تندوری پنیر ڈوسا، ٹرفل پرمیسن ڈوسا، چیز اینڈ اسپائس برسٹ، ہیپی ہارٹ، سزلنگ پشپا، پیسٹو چیز ڈوسا، چیز چلی ڈوسا، ایشین اسٹائل ڈوسا، ڈوسا ٹاکو، پیری پیری ڈوسا ویفل، مٹکا ڈوسا، پیری پیری اوپن ڈوسا اور پیزا ڈوسا شامل ہیں۔ اس کے بعد اڈلی میں اڈلی منچورین، اڈلی پلیٹر، اڈسم، پیری پیری منی اڈلی، لاوااڈلی، قلفی اڈلی، ٹپٹور کوکونٹ اڈلی، چارکول اڈلی، سزلنگ منی اڈلی ہیں۔ اس کے بعد اسمال پلیٹ میں چیز اسٹفڈمیدو وڈا، ساگو فریٹر، گن پائوڈر ٹوک چاٹ، ایووکیڈو ٹھیچا، ڈپ پلیٹر ودھ گولی بھاجی، پنیر ۶۵؍، پوڈی مسالا فرائی، بیٹ روٹ اینڈ کوکونٹ کرونکیٹ اور دیگر ہیں۔
کچھ اور ڈشیز کے بعد یہاں گلوبل کوشن یعنی عالمی سطح کی ڈشیز ہیں جن میں ٹیکس میکس میلٹ، اٹالین اسٹائل چیز ٹوسٹ، میشڈ ایووکیڈو ٹوسٹ، فرینچ ٹوسٹ کے بعد ناچو میں میسور مسالا ناچو، چیز اینڈ کیپسیکم ناچو، لوڈیڈ میکسیکن ناچو ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پیزا اور پاستا بھی ملتےہیں۔ اس کے بعد کری یعنی شوربہ دار سالن میں اویال، الیپی اسٹیو، گھی روسٹ، مدارس کری، سری لنکا کری، دال فرائی، دال مکھنی بھی ہیں۔ اس کے بعد کئی طرح کی چاولوں پر مبنی ڈشیز ہیں جس میں بلشنگ روبی، میکسیکن بائول، لیمن رائس، کوکونٹ رائس، سامبر رائس اور دیگر متعدد قسم کی ڈشیز ہیں۔