• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حمزہ توا اینڈ گِرل میں متعدد ڈشیز کے ساتھ ٹکے اورکبابوں کی بہار

Updated: October 10, 2025, 11:21 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں تندوری اسٹارٹرز کے تحت مختلف ڈشیز کے ساتھ کئی مین کورس اور چائنیز ڈشیز بھی ہیں،اس کے علاوہ کئی قسم کے تھال اور کبسہ بھی ملتا ہے۔

This restaurant is beautifully designed with table service. Photo: INN
دسترخوان کی سہولت کے ساتھ اس ریسٹورنٹ کو نہایت عمدہ انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
نظامی تھال، مٹن چائنیز کبسہ چلی رائس، برنٹ گارلک سوپ، چکن افغانی تندوری، چکن نظامی ٹکہ، مٹن چپلی کباب، چکن کڑاہی، مٹن نہاری۔ 
پتہ :شاپ نمبر ۱۹۷؍، گیٹ نمبر۷؍، گرائونڈ فلور، شہید عبدالحمید روڈ، ملاڈویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۹۵ 
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍ بجے تارات ۱۲؍ بجے 
رابطہ: 8108860207
مالونی ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، اس مناسبت سے یہاں کی اکثر چیزیں اسی حساب سے ہیں۔ اسی طرح دیکھا جائے تو یہاں کچھ ریسٹورنٹ بھی ہیں۔ ایسے میں یہاں ایک تقریباً نیا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جواس سے قبل جوگیشوری اور تھانے میں موجود تھا۔ انٹرنیٹ پر موجودیہاں کےمینوکے مطابق یہاں کئی قسم کے تھال بھی ملتے ہیں جن میں دوستانہ تھال، تھالا حمزہ، نظامی تھال، شکاگو تھال، نواب تھال شامل ہیں۔ اس کی مناسبت سے اسے شہر کے چند عمدہ ریسٹورنٹس میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کبسہ رائس بھی ملتے ہیں جن میں چکن چائنیز کبسہ، چکن لالی پاپ کبسہ رائس، مٹن چائنیز کبسہ، مٹن کبسہ چلی رائس اور مٹن کبسہ بریانی دستیاب ہے۔ اس کے بعد چائنیز سوپ کے تحت منچائو سوپ، لیمن کوریئنڈر سوپ، برنٹ گارلک سوپ اور دیگرملتے ہیں۔ اس کے بعد تندوری اسٹارٹر کے تحت چکن پلیٹر، چکن ترنگا کباب، چکن پہاڑی تندوری، چکن برّا، چکن ریشمی کباب، چکن چپلی کباب، چکن ممتاز ٹکہ، چکن نظامی ٹکہ، چکن لبنانی ٹکہ، چکن ترکی ٹکہ، چکن جالندھری ٹکہ اور دیگر متعدد نام ہیں۔ اس کے علاوہ مٹن، سی فوڈ اور پنیر میں بھی کئی متبادل ہیں۔ 
اس کے بعد چکن مین کورس کے تحت چکن سے تیار ہونے والے متعدد سالن کے نام دیئے گئے ہیں جن میں مرغ مسلم، تندوری چٹپٹا، چکن دوپیازہ، چکن افغانی، چکن کڑاہی اور ایسے ہی دیگر متعدد متبادل ہیں۔ اسی طرح مٹن سے تیار ہونے والے مین کورس پکوانوں کے متعدد متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھیجا، انڈے، سی فوڈ، اورسبزیوں سے تیار ہونے والی ڈشیز بھی ہیں۔ اس کے بعد باسمتی کے خزانے کے تحت چکن، مٹن، پرانز، انڈے، پنیر اور ویج سے تیار ہونے والی بریانی اور پلائو کی کئی اقسام ہیں۔ اس کے بعدچائنیز اسٹارٹر میں چکن اور اس کے بعد ویج سے بنے اسٹارٹر ملتے ہیں جن میں چکن کرسپی، چکن کرکرے، چکن چلی ڈرائی، چکن گرین لیمن، پرانز بلیک بین اور دیگر ڈشیز ہیں اس کے علاوہ چائنیز رائس اور چائنیز نوڈلز کے بھی متبادل موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی آرڈرز کے تحت کئی چیزیں کلو کے حساب سے بھی بناکر دی جاتی ہیں۔ 
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK