• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گڈ لک:جوگیشوری میں طویل عرصے سےموجود ریسٹورنٹ

Updated: October 17, 2025, 1:39 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں چکن،مٹن، مچھلی، پنیر،ویج پر مشتمل متعددقسم کی ڈشیز دستیاب ہیں،اس کے علاوہ یہاں کیرالہ کی خصوصی ڈشیز بھی دستیاب ہیں.

This restaurant has a traditional style. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ ایک روایتی انداز کے ساتھ موجود ہے. تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ڈرائی فرائی، چکن بنجارہ کباب، پرانز کرسپی، پنیر کرسپی،گوبی کرسپی،چکن لیمن، چکن پیشاوری، چکن چیٹی  ناڈو، فش فرائی بھانگڑا،پرانز ہانڈی
پتہ :نزد اوشیوارہ پیٹرول پمپ، ایس وی روڈ، جوگیشوری ویسٹ، جوگیشوری، ممبئی ۔ ۴۰۰۱۰۲ 
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍ بجے    تارات۲؍ بجے   
رابطہ: +912226780120

آج ہم جوگیشوری کے ایک اور پرانے ریسٹورنٹ کاتذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔اس ریسٹورنٹ کا نام ’گڈ لک‘ ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہی ہوتا ہے۔ اس میں سب سے پہلے مکس تندور ہے جو یہاں کی خصوصی ڈش قرار دی گئی ہے۔ اس کے آگے چکن تندوری کی معمول    کی ڈشیز کےساتھ چکن ڈرائی فرائی، چکن بنجارہ کباب، چکن پہاڑی کباب، چکن ہرا بھرا کباب، چکن کرسپی،ایگ کرسپی، مٹن ۶۵؍، پرانز کرسپی، پنیر کرسپی،گوبی کرسپی ، چکن ڈریگون، چکن سزلر ہیں۔اس کے آگے چکن کی ہندوستانی ڈشیز ہیں جن میں مرغ مسلم، چکن انگارہ، چکن الہ بادی،چکن دہی والا، چکن ٹوماٹو فرائی،چکن شاہی قورمہ،چکن کولہاپوری،چکن مغلائی،چکن مٹکا ہانڈی، لالی پاپ انڈین مسالہ،چکن روسٹ اور چکن لاہوری ہے۔بغیر ہڈی والی ڈشیز میں چکن ہنگامہ،چکن بالٹی،چکن مہاراجہ،چکن توا، چکن اچاری،چکن پٹیالہ،چکن نرگس، چکن چٹنی، چکن چٹپٹا وھائٹ گریوی،چکن لیمن، چکن پیشاوری،چکن ترنگا،چکن شارجہ ہے۔اس کے علاوہ بغیرہڈی والے مٹن کی ڈشیز میں مٹن لذیذ، مٹن مکھن والا، مٹن پیپر مسالہ، مٹن گرین،مٹن قیمہ گھوٹالہ اور ایسی ہی متعدد دیگر ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے ہڈی والے گوشت کی ڈشیز میں ہی تقریباً وہی سب نام ہیں۔ 
اس کے آگے کیرالہ کی ڈشیز دی گئی ہیں جن میں چکن چیٹی ناڈو، چکن کٹا ناڈو،مٹن کمپٹی اور دیگر ڈشیز ہیں جن میں سے کچھ مٹن میں بھی دستیاب ہیں۔ اس کے بعد مچھلیوںپر مبنی ڈشیز ہیں جن میں بھونی ہوئی مچھلی، فش فرائی بھانگڑا، فش فرائی پاپلیٹ، پرانز مسالہ فرائی، پرانز ہانڈی اور دیگر ڈشیز ہیں۔اس کے علاوہ یہاں ہر دن ایک خصوصی ڈش ہوتی ہے جیسے کہ پیر کو مٹن پایا، منگل کو چکن قورمہ، بدھ کو چکن بامبو بریانی، جمعرات کو مٹن قورمہ، جمعہ کو مٹن کھچڑا، سنیچر کو کیرالا چکن دم بریانی  اور اتوار کو چکن کبسہ رائس  ملتا ہے۔اس کے علاوہ انڈے، سبزیوں،پنیر،مشروم میںبھی ایسی ہی ڈشیز ہیں۔اس کے علاوہ بریانی  پلائو اور چپاتی،پراٹھا اور مختلف قسم کے اسنیکس بھی ملتے ہیں۔ اس کے یہاںچائنیز ڈشیز کی بھی پوری رینج ہے۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK