مینا ہوٹل کے تحت اس ریسٹورنٹ میں آپ کو مغلائی اور چائنیز ڈشیز کے علاوہ کئی طرح کےکبسہ رائس اور خصوصی تھال بھی ملتے ہیں۔
             
            
                                    
                 
                                
                
                یہ ریسٹورنٹ دربار جیسا تو نہیں لیکن ممبئی کے دیگر ریسٹورنٹ جیسا ضرور ہے۔ تصویر: آئی این این                 
             
            یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کریم آف چکن سوپ، چکن رینبو سوپ،ران چلی کبسہ رائس،چکن لبنانی کباب،چکن ٹنگڑی قلفی،فش ان بٹر گارلک،مٹن سیخ غلافی
پتہ :۲۵۵؍، ایس وی روڈ،کلکٹرز کالونی،مومن نگر، جوگیشوری ویسٹ،جوگیشوری، ممبئی ۔ ۴۰۰۱۰۲ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍ بجے سےرات۱۲؍ بجے تک   
رابطہ: +91222677331
جوگیشوری میں موجود عمدہ ریسٹورنٹس کی اہمیت صرف جوگیشوری کے عوام تک کیلئے محدود نہیں ہے بلکہ اس سے آگے گوریگائوں،ملاڈ، کاندیولی اور بوریولی تک میں عمدہ کھانوں کے شوقین افراد کیلئے بھی ایک غنیمت ہیں۔یہاں اس قدر عمدہ ریسٹورنٹس کھل چکے ہیں کہ جو لوگ جنوبی ممبئی نہیں پہنچ پاتے وہ بھی کم از کم جوگیشوری تک تو پہنچ ہی سکتے ہیں۔یہاں کے ایسے ہی چند مشہور ریسٹورنٹس میں ایک اور نام مینا مغل دربار بھی شامل ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کا آغاز بھی سوپ سے ہوتا ہے جس میں چکن کلیئر سوپ،کریم آف چکن سوپ،چکن رینبوسوپ اور دیگر عمومی نام شامل ہیں۔اس کے بعد ویج میں بھی ایسے ہی کچھ نام موجود ہیں۔اس کے آگے بچی ہوئی جگہ میں مینا اسپیشل کبسہ کے تحت چکن چلی کبسہ رائس، چکن شیزوان کبسہ رائس،ران چلی کبسہ رائس اور ران بریانی کبسہ رائس ہے۔
مینا اسپیشل تھال کے تحت مین اسپیشل عجوبہ تھال، مینا اسپیشل لاجواب تھال، مینا چکن دوستانہ تھال اور مینا مٹن دوستانہ تھال ہیں۔ 
اس کے آگے اسٹارٹر میں مٹن اسٹارٹر کے تحت مٹن سیخ کباب، مٹن سیخ غلافی،مٹن نلی برا، مٹن چاپ تندوری،مٹن ترکی چاپ،ران تندوری،ران چلی ڈرائی اور مٹن کباب پلیٹر ہے۔چکن کے تحت لبنانی کباب، ترکی کباب، چکن دہی لسونی ٹکہ،چکن ٹنگڑی کباب، چکن ٹنگڑی قلفی،چکن بیٹ روٹ ٹکہ اور دیگر نام ہیں۔فش/ پرانز اسٹارٹر کے تحت فش ان بٹر گارلک،فش کولی واڑا،پرانز بٹر گارلک اور دیگر ڈشیز ہیں۔ چائنیز اسٹارٹر میں چکن گارلک روسٹیڈ ڈرائی، چکن سالٹ اینڈ پیپر، چکن پیری پیری، کنگ پائو چکن اور دیگر ہیں۔گریوی کے تحت چکن چلی گریوی، چکن ہاٹ گارلک ساس، چکن بلیک بین ساس، چکن لالی پاپ گریوی کے علاوہ پرانز اور ویج کے متبادل بھی ہیں۔ مٹن گریوی میں مٹن روغن جوش، مٹن قورمہ، مٹن دال گوشت اور مٹن قیمہ ہیں۔اس کے بعد ہندوستانی مین کورس میںچکن قورمہ،بٹر چکن، چکن پٹیالہ، چکن قیمہ ا ور دیگر ڈشیز ہیں۔پھر رائس اور بریانی میں کئی طرح کی چکن،مٹن،پرانزاور سبزیوں کی بریانی ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ چائنیز رائس اور نوڈل کے متبادل بھی ہیں۔