جوگیشوری وکھرولی لنک روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میںکلچہ کے ساتھ شمالی ہند کی چاٹ، ٹکی اورپراٹھوں کے علاوہ چائنیز ڈشیز بھی ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 11:14 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جوگیشوری وکھرولی لنک روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میںکلچہ کے ساتھ شمالی ہند کی چاٹ، ٹکی اورپراٹھوں کے علاوہ چائنیز ڈشیز بھی ملتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
آلو کلچہ، چیز کلچہ، چیز چلی گارلک کلچہ، چور چور نان، آلو پوری، چھولے بھٹورے، ساگ مکی دی روٹی، آلو پراٹھا، پنیر پراٹھا، کڑھی پکوڑا، ملائی کوفتہ۔
پتہ:شاپ نمبر ایک، سی ٹی ایس ون، بمقابل مجاس ڈپو،
جے وی لنک روڈجوگیشوری، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۷؍ سے رات۱۲؍ بجے تک
رابطہ : 9891219129
شمالی ہند اپنے پکوانوں اور ذائقوں کیلئے زیادہ مشہور ہےکیوں کہ یہاں ایک سے ایک ذائقہ دار چیزیں کھانے کو ملتی ہیں، پھر چاہے وہ ٹکی ہو، چاٹ ہو یا کلچہ، ان کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ کھانے والا اپنی انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔ آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر آئے ہیں جہاں ممبئی میں رہتے ہوئے بھی آپ ان چیزوں کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ہی امرتسری کلچہ جنکشن ہے۔ جوگیشوری وکھرولی لنک روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ کے آن لائن مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں ٹکی کے تحت، آلو ٹکی، کیلا ٹکی، راجستھانی ٹکی اور آلو ٹکی چھولے ملتےہیں۔ چاٹ کے تحت پاپڑی چاٹ، دہی بھلا چاٹ، دہی بھلا پاپڑی چاٹ اور سموسہ چھولے جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اسٹارٹر میں پنیر ٹکہ، پنیر اچاری ٹکہ، پنیر ہریالی، پنیر افغانی ٹکہ، اچاری آلو تندوری، پنیر کولی واڑا، پنیر لازا جیسی ڈشیز ہیں۔
اس کے بعد یہاں کی خصوصی ڈش یعنی کلچہ ہے جو کہ چھولے، رائتہ اور چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت آپ امرتسری آلو کلچہ، آلو اونین کلچہ، گوبی کلچہ، گرین پیز کلچہ، چیزکلچہ، چیز چلی گارلک کلچہ اور اسپیشل مہاراجہ کلچہ ملتا ہے۔ اس کے بعد پنجابی ڈشیز میں چور چور نان، آلو پوری، چھولے بھٹورے، پنجابی تھالی، ساگ مکی دی روٹی، آلو پراٹھا دہی کے ساتھ، پنیر پراٹھا، گوبی پراٹھا، مسالا آملیٹ ملتی ہے۔
اس کے بعد دال میں زیرہ دال، کھٹی دال، دال مکھنی، پالک دال، لسونی دال تڑکا ہیں۔ ویجیٹیبل میں کابلی چنا، کڑھی پکوڑا، رسیلا آلو مٹر، گوبی مٹر آلو، دم آلو، نورتن قورمہ، اچاری آلو، ویج مکھن والا، راجما مسالاملتا ہے۔ اس کے بعد پنیر میں پنیر بھرجی، پنیر توا مسالا، پنیر لبابدار، پنیر دوپیازہ، شاہی پنیراور پنیر ملائی کوفتہ ہے۔ اس کےبعد کئی طرح کے چاول کی ڈشیز ہیں جن میں توا پلاؤ، مٹر پلائو، مسالا دال کھچڑی، پالک دال کھچڑی اور ویجیٹیبل کھچڑی ملتی ہے۔ پھر روٹی میں لچا پراٹھا اور مکی کی روٹی جیسی ڈشیز بھی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ یہاں ویج ہی ملتا بلکہ یہاں نان ویج بھی ہے لیکن چکن کی ڈشیزچائنیزکے تحت ہیں۔ یہاں چائنیز اور دیگر ہندوستانی ڈشیز میں سوپ، ویج اور نان ویج اسٹارٹ اور کئی طرح کے سالن کے علاوہ مومو بھی ملتے ہیں۔