اس ریسٹورنٹ میں چکن،مٹن، پنیر، انڈے اور ویج پر مبنی ڈشیز کے علاوہ چائنیز ڈشیز کا بھی پورا رینج ہے، کئی طرح کی بریانی اور پلائو بھی ملتا ہے۔
اگر آپ ممبئی سینٹرل اسٹیشن کے قریب ہیں تو کھانے پینے کیلئے اس ریسٹورنٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن پکوڑا نوڈل،چکن ٹرپل نوڈل،مرچی رائس، چکن اسٹیو فرائی، چکن قورمہ(گجرات)، مٹن دال گوشت، مٹن بھاجی گوشت، گردہ پلائو
پتہ :فوراس روڈ، آر ایس نمکر مارگ، ممبئی سینٹرل اسٹیشن کے قریب، ممبئی سینٹرل، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۰۸
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۶؍تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 917021789443
یہ ایک عام تصور ہے کہ ممبئی یعنی جنوبی ممبئی یا یوں کہیں کہ مرکزی ممبئی میںزیادہ تر عمدہ ریسٹورنٹ محمد علی روڈ ،اس کے آس پاس اور مجگائوں جیسے علاقوں میں دیکھنے کو ملتےہیںلیکن ایسا نہیں ہے بلکہ مرکزی ممبئی یعنی ممبئی سینٹرل میں بھی اچھے ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ آج ہم ممبئی سینٹرل اسٹیشن کے سامنے موجود ریسٹورنٹ کے تعلق سے بات کررہے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام کیفے زینت ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینومیں ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں چائنیز ڈشیز کا ایک بڑا حصہ ہے۔ چائنیز ڈشیزکا آغازروایت کے مطابق سوپ سے ہوتا ہے جس میں چکن سوپ اور ویج منچائو سوپ دستیاب ہیں۔ چائنیز گریوی میں یہاں چکن منچورین گریوی، چکن منچورین ڈرائی،چکن چلی گریوی، چکن لالی پال ڈرائی اور گریوی کے علاوہ چکن چلی ڈرائی دستیاب ہیں۔ اس کے آگے نوڈلز میں چکن ہکا نوڈل ، چکن شیزوان، ایگ ہکا نوڈل ، چکن پکوڑا نوڈل، چکن ٹرپل نوڈل ملتے ہیں۔
اس کے آگےفرائڈ رائس میں منچورین رائس، چکن فرائڈ رائس، چکن شیزوان فرائڈ رائس، چکن پکوڑا فرائڈ راس، چکن ٹرپل فرائڈ رائس کے ساتھ یہ ڈشیز ایگ اور ویج میں بھی دستیاب ہے جبکہ یہاں ایک اور ڈش ہے جو عام طور پر نہیں ملتی ،جس کانام مرچی رائس ہے۔
ہندوستانی ڈشیزمیںچکن کے تحت چکن حیدرآبادی، چکن تندوری، بٹر چکن،چکن کولہاپوری، چکن افغانی، چکن مغلائی،چکن رشیدہ، چکن بالٹی، چکن اسٹیو فرائی، موگلی چلی، چکن قورمہ(گجرات) اور چکن ڈبا گوشت جیسی ڈشیز ہیں۔ مٹن میں بھی تقریباً یہی ڈشیز ہیں جبکہ کچھ ڈشیز اضافی ہیں جس مٹن دال گوشت، مٹن بھاجی گوشت، مٹن قیمہ،مٹن قورمہ شامل ہے۔اس کے آگے برین اور گردہ میں بھیجا مسالا فرائی اور گردہ مسالا فرائی ہے۔ اس کے آگے انڈے کی ڈشیز اور سبزیوں اور پنیر پر مشتمل ڈشیز ہیں۔ویجیٹیبل میں کچھ اضافی ڈشیز میں ویج جےپوری، ویج کولہاپوری،آلو پالک فرائی، آلو مٹر فرائی، چنا مسالا،دال فرائی اور دال کچھڑی جیسی ڈشیز ہیں۔ رائس یعنی چاولوں پر مشتمل ڈشیز میں چکن ٹکہ بریانی، چکن بریانی، مٹن بریانی، ویج بریانی، چکن پلائو، مٹن پلائو، ویج پلائو، زیرہ رائس اور گردہ پلائو بھی ملتا ہے۔