مہالکشمی میں موجود اس ریسٹورنٹ میں ہندوستانی، چینی،شمالی ہند کی، سی فوڈ،شوارما،بریانی اورمغلائی طرز کی کئی ڈشیز دستیاب ہیں۔
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں توسادہ سا ہے لیکن ڈشیز کافی عمدہ یہاں ملتی ہیں۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ٹکہ کبسہ، چکن ڈرم اسٹک کبسہ،نوڈل سوپ، لنگ فنگ سوپ،پرانز کرسپی فرائی،مٹن توا بون لیس، مٹن قیمہ گھوٹالا،چکن ڈھابہ چلی۔
پتہ :۲۹؍،گرائونڈ فلور،جانیری چال، سانے گروجی مارگ، جیکب سرکل،مہالکشمی، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۱۱
ہوٹل کھلنے کے اوقات:۱۲؍تارات ایک بجے
رابطہ : +917400303008
جنوبی ممبئی میں یوں تو ایک سے ایک ریسٹورنٹ موجود ہیں جو کافی پرانے بھی ہیں۔ آئیے آج ایک ایسے ہی ریسٹورنٹ کے تعلق سے جانتے ہیں کہ یہاں کیا کچھ ملتا ہے۔یہ ریسٹونٹ مہالکشمی کے علاقے سات راستہ پر واقع ’کیفے نیشنل‘ ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کی ڈشیز کے ناموں کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم پاتے ہیں کہ یہاں خصوصی ڈشیز میں چکن چٹپٹا،مٹن قیمہ فرائی،چکن لالی پاپ تیل میں تلی ہوئی،چکن توا، پنیر ٹکہ مسالا،بٹر چکن، چکن ۶۵؍، چکن چلی، چکن کرسپی، مٹن ہانڈی، پنیر چلی جیسی ڈشیز شامل ہیں۔ اس کے بعد فیملی پیک یعنی اس قدر کھانا کہ پورا گھر کھا سکے کے تحت چکن کبسہ، چکن ٹکہ کبسہ، چکن شیزوان کبسہ، چکن ڈرم اسٹک کبسہ،چکن حیدرآبادی کبسہ، چکن لکھنوی کبسہ، چکن چلی کبسہ، چکن لالی پاپ کبسہ، چکن کھوبا کبسہ جیسے نام ہیں۔اس کے علاوہ یہاں منی کبسہ بھی دستیاب ہے۔ اس کے بعد یہاں سوپ کے نام دیئے گئے ہیں جن میں کلیئر سوپ، رائل سوپ،منچائو سوپ،نوڈل سوپ، لنگ فنگ سوپ،ہاٹ اینڈ سار سوپ شامل ہیں جو ویج اور چکن دونوں میں دستیاب ہیں۔اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں چکن تندوری لیگ، چکن ٹکا ڈرائی، شیزوان تندوری چکن شامل ہے۔پرانز اسٹارٹر میں پرانز مسالا فرائی، پرانز کرسپی، پرانز چلی ہے۔اس کے بعد چکن مین کورس میں چکن ہنگامہ،چکن توا،چکن ٹکا مسالا،چکن افغانی، چکن انگارہ،چکن دال گوشت، چکن دو پیازہ، چکن ہانڈی،چکن کڑائی، چکن حیدرآبادی،چکن کولہاپوری،چکن قورمہ،چکن لیگ مسالا فرائی، چکن مغلائی،چکن پالک،چکن رشیدہ، چکن سوکھا ملتا ہے۔ چکن چائنیز ڈشیز میں چکن ڈھابہ چلی، چکن ہانگ کانگ چلی،چکن لالی پاپ گریوی،چکن لالی پاپ مسالا ڈرائی،چکن لالی پاپ چٹپٹا ڈرائی شامل ہے۔ مٹن مین کورس میں مٹن توا بون لیس، مٹن قیمہ گھوٹالا، مٹن افغانی،مٹن انگارہ،مٹن دال گوشت،مٹن کولہاپوری، مٹن قورمہ، مٹن لسونی جیسی ڈشیز ہیں۔اس کے علاوہ کئی قسم کے فرائڈ رائس، نوڈلز اور دیگر متعدد ڈشیزویج، چکن،مٹن اور پرانز پر مشتمل ملتی ہیں اس کے علاوہ کئی قسم کی روٹیاں بھی دستیاب ہیں۔