• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلشن ایران: قدیم روایتوں اور ذائقوں کا امین ریسٹورنٹ

Updated: December 19, 2025, 11:07 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

شہر کےپرانے حصہ یعنی کرافورڈ مارکیٹ کے قریب واقع اس قدیم ریسٹورنٹ میں آپ کو وہی ذائقے ملیں گے جو کئی دہائیوں سے اس کی شناخت ہیں۔

This restaurant has become a landmark in itself. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ خود ایک لینڈ مارک بن گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ شاہجہانی، مرغ لکھنوی، مرغ جہانگیری، فش ہاٹ گارلک،چکن پیشاوری ٹکہ، چکن نوابی، آب گوشت،حیدرآبادی دلیم،چکن لینٹرن ساس۔ 
پتہ: ۱۵؍کرافورڈ مارکیٹ،ایم آر اے، مارگ،مسافر خانہ کے کارنر پر،نزد کرافورڈ مارکیٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۰۱
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲؍تارات۱۲؍ بجے
رابطہ : 7867833533
ممبئی کی کئی چیزیں جوشہر کی روایت کا حصہ بن چکی ہیں جن میں کئی مقامات کے ساتھ کچھ ریسٹورنٹ بھی شامل ہیں۔ ممبئی کا ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ گلشن ایران بھی ہے۔ جیسا کہ اس سے قبل ہم چند مخصوص مقامات کی ڈشیز پیش کرنے والے ریسٹورنٹس کے تعلق سے معلومات حاصل کرچکے ہیں اسی طرح یہ ریسٹورنٹ اپنے آپ میں خصوصی اہمیت حاصل کرچکا ہے۔ کرافورڈ مارکیٹ کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی عمدہ اور روایتی ڈشیز دستیاب ہیں۔ اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں دنوں کی مناسبت سے کچھ خصوصی ڈشیز تیار کی جاتی ہیں جن میں مرغ شاہجہانی،مرغ لکھنوی، مرغ انگارہ، مرغ جہانگیری، مٹن کھچڑا، مرغ کابلی، روسٹ چکن ڈرائی، فش ہاٹ گارلک، چکن فرائڈ وونٹون، مرغ نظامی، مرغ لذیذاور چکن ٹورونیسٹ جیسی ڈشیز شامل ہیں۔ 
اس کے بعدروزانہ ملنے والی ڈشیز میں سب سے پہلے سوپ کے تحت چکن منچائو سوپ، چکن ہاٹ اینڈ سور سوپ اور چکن سویٹ کارن سوپ دستیاب ہیں۔ باربیکیو میں چکن تندوری، ترنگا پلیٹر، ملائی ٹکہ، سیخ کباب، چکن ریشمی کباب، چکن پہاڑی ٹکہ، چکن اچاری ٹکہ اور چکن پیشاوری ٹکہ موجود ہیں۔ اس کے بعد چکن مین کورس مغلائی میں چکن کڑائی، چکن ٹکہ مسالا، چکن افغانی، بٹر چکن،چکن ہانڈی، چکن نوابی، کشمیری اور قیمہ ملتا ہے۔ مٹن میں آب گوشت،مٹن افغانی، سلی گوشت، مٹن نہاری، توا بھیجا، توا گردہ اور حیدر آبادی دلیم ملتا ہے۔ پھر سی فوڈ میں فش فرائی پومفریٹ،فش مسالا پومفریٹ، فش مسالا باسا، پرانز مسالا ہے۔ چاولوں میں یہاں چکن لیگ بریانی، چکن پلائو،مٹن بریانی، مٹن پلائو، پرانز پلائو اور ویج پلائو ہے۔ 
اس کے چائنیز میں اپیٹائزر کے تحت چکن اسپرنگ رول، کرسپی، لالی پاپ، تھریڈ چکن، ایپل چکن اور گولڈن فرائڈ پرانز ہے۔ مین کورس میں چکن لینٹرن ساس، چکن کنگ پائو ساس، چکن حنان اور دیگر ہیں۔ اس کے بعد فرائڈ رائس اور نوڈل کی بھی کئی اقسام ہیں جس کے بعد چکن سینڈوچ،شوارما، رولزبرگر اورپیزا کی کئی اقسام ہیں۔ میٹھے میں فیرنی، شاہی ٹکڑا،کسٹرڈ،ربڑی قلفی اور فروٹ سلاد ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK