• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اروماز کیفے اینڈ بسترو: بیرون ملک کے پکوانوں کا مرکز

Updated: August 30, 2024, 10:52 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ میں واقع اس کیفے میں آپ کو دنیا کے مختلف ممالک جیسےکہ اٹلی،امریکہ اور لبنان کی بہترین ڈشیز کھانے کو مل سکتی ہیں، کئی قسم کی کافی بھی ہے۔

Located in Bandra, this cafe is built in a very grand style. Photo: INN
باندرہ میں واقع یہ کیفے کافی شاندار اندازمیں بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
اوٹس آملیٹ، سیزر سلاد، جلےپینو نگیٹس، چکن اسٹیک برگر، عربیاتا پاستا، گرلڈ تریاقی چکن، چکن اسٹروگنوف، گارلک چکن ان وھائٹ ساس۔ 
پتہ:گرائونڈ فلور، ممتا بلڈنگ، واٹر فیلڈ روڈ، لنکنگ روڈ، نزد نیشنل کالج، باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۸؍سےرات ایک بجے تک
رابطہ : 02268976429

 کھانا کھانے کی خواہش اس وقت شدید ہو جاتی ہے جب اس کی شاندار خوشبو آپ کی ناک تک پہنچتی ہے۔ اکثرایسا بھی ہوتا ہے کہ خوشبو آنے پر بھوک نہ بھی لگی ہو تب بھی اس کھانے کے اوپر لوگ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی ہوٹل کے تعلق سے معلومات فراہم کررہے ہیں جس کا نام ہی خوشبو یعنی اروماز ہے۔ چونکہ یہ ہوٹل صبح سے رات تک کھلا رہتا ہے اس لئے یہاں صبح کے ناشتے سے رات کے کھانے تک کا پورا انتظام ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو کا آغازناشتے سے ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے اوٹس آملیٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے بعد کانٹی نینٹل بریک فاسٹ، ہیلدی بریک فاسٹ، بگ بریک فاسٹ کے بعد اسپینش آملیٹ کے علاوہ دیگر کئی طرح کے آملیٹ ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشتہ کے ایگ(انڈا) سینڈ وچ ملتا ہے جو پورا دن پیش کیا جاسکتاہے۔ اس کے بعد سوپ اینڈ سلاد کا نمبر آتا ہے جس میں کئی متبادل ہیں۔   اس کے بعد کوئک بائٹ میں چند ایسی ڈشیز دی گئی ہیں جویونہی چلتے پھرتے کھائی جاسکتی ہیں۔ پھر بٹوین دی بریڈ کے تحت کئی قسم کے برگر اورسینڈوچ ہیں۔ اس کے آگے پیزا اوربروشیٹا اور پاستا اینڈریسوٹو کا نمبر آتا ہے۔ اس کے بعد مین کورس کے تحت کئی قسم کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔ اس میں بھی ایسی ہی ڈشیز کے نام ہیں جو آپ نے کہیں اور نہیں سنے ہونگے۔ اس میں پہلا نام پین سیئرڈ ودھ بلیک پیپر ساس، گرلڈ تریاکی چکن، چلی پرمیسن کرسٹیڈ پنیر، ویج اسٹو، چکن اسٹو، چکن اسٹرانگناف، تھائی گرین کری، ہنی مسٹرڈ اینڈ لیمن چکن جیسے نام دیئے گئے ہیں۔ یہاں کے مینو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کچھ چیزوں کی خصوصی طورپ ر سفارش کی گئی ہے۔ اس کے آگے سزلر، لبنانی ڈشیز، ڈیزرٹ، ویفل اور سنڈیز کے نام دیئے گئے ہیں۔ لبنانی ڈشیز میں شوارما، فلافل، سلاد، ہاٹ میز، ایجپشن کیفتاس اور مناکیش کے نام دیئے گئے ہیں۔ 
 اس کے علاوہ یہاں مشروبات کا علاحدہ مینو بھی موجود ہے جس میں عالمی طرز کی کافی کے تحت کولمبین کافی یعنی کپوسینو، ایسپریسو، لیٹے، امریکنوپیش کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ خود ان کے ذریعہ اگائی گئی کافی کے بیجوں سے بھی ایسی ہی کافی پیش کی جاتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK