Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی: باندرہ میں چال منہدم، ۱۲؍ افراد کو بچا لیا گیا، ۷؍ کے پھنسے ہونے کا خدشہ

Updated: July 18, 2025, 11:20 AM IST | Mumbai

باندرہ ایسٹ کے بھارت نگر علاقے میں واقع چال نمبر۳۷؍ جمعہ کی صبح گر گئی جس کے ملبے میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک۱۲؍ افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Fire brigade, Mumbai Police and BMC teams are busy with relief work. Photo: INN.
فائر بریگیڈ، ممبئی پولیس اور بی ایم سی کی ٹیمیں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

باندرہ ایسٹ کے بھارت نگر علاقے میں واقع چال نمبر۳۷؍ جمعہ کی صبح گر گئی جس کے ملبے میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ صبح ۷؍ بجکر ۵۰؍منٹ پر پیش آیا۔ اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب تک۱۲؍ افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے بعد عمارت کے کچھ حصے اچانک منہدم ہو گئے۔ ادھر، سات افراد تاحال ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ، ممبئی پولیس اور بی ایم سی کی ٹیمیں موقع پر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اولا اور اوبر کے ڈرائیوروں میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے پراختلاف

فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اب تک سات افراد کو ملبے سے نکال کر سرکاری بھابھا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر آٹھ فائر انجن، ممبئی پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی مقامی وارڈ مشینری کی ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK