Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلیورز آف چائنا میں چین کے مخصوص ذائقے چکھے جاسکتے ہیں

Updated: July 25, 2025, 12:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میںعام طورپر دیگر ریسٹونٹ میں ملنے والی چائنیز ڈشیز کے علاوہ چند خصوصی ڈشیز اور تھائی ڈشیزویج،چکن اور مچھلی کے متبادل میں ملتی ہیں۔

This restaurant is designed in Chinese style. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کو چینی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
برنٹ گارلک سوپ، وانٹون سوپ، منگولین چکن، ساپو چکن، چکن شنگھائی فرائڈ رائس، چکن اوریئنٹل نوڈل، تھائی ریڈ کری، تھائی گرین کری۔
پتہ:شاپ نمبر ۶؍ پدماوتی اپارٹمنٹ، اجے شاپنگ سینٹر کے سامنے، ماٹنگا ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲سے۴؍، ۷؍ سے رات۳۰:۱۱ بجے 
رابطہ : 09867534043
 ویسے تو ممبئی میں واقع بیشتر ریسٹورنٹس میں چائنیز ڈشیز دستیاب ہوتی ہیں لیکن ایک ہوٹل ایسا ہے جوچائنیز ڈشیز کیلئے ہی مختص ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام فلیورز آف چائنا ہے۔ ویسے تو اس ریسٹورنٹ کی کئی شاخیں موجود ہیں جن میں پریل کا لال باغ علاقہ، دادر ویسٹ، پربھا دیوی، باندرہ ایسٹ، ملاڈ ویسٹ اور بوریولی ویسٹ شامل ہیں ۔ لیکن ہم انٹرنیٹ پر جس شاخ کا مینو دیکھ رہے ہیں وہ ماٹنگا ویسٹ میں واقع ہے۔اس مینو کا آغاز سوپ سے ہی ہوتا ہے جس میں منچائو سوپ، ہاٹ اینڈ سور سوپ، برنٹ گارلک سوپ، وانٹون سوپ، لیمن کوریئنڈر سوپ، ٹوم یوم سوپ، ٹوم کھا سوپ اور ویتنامیز کری سوپ شامل ہیں۔
 اس کے بعد اسٹارٹر میں بھی اکثر وہی نام ہیں جو عام طور پر ملتے ہیں جبکہ کچھ خاص نام بھی شامل ہیں جن میں شنگھائی چکن، منگولین چکن، ریڈ کک چکن، اسپائسی کوریئنڈر چکن، ساپو چکن، کنگ پائو چکن، تائی چی چکن، ساٹے چکن، چکن اسٹیم وونٹون اور دیگر ہیں۔
 اس کے بعد مین کورس میں عمومی ڈشیز کے بعد چکن حنان، چکن ریڈ کک، من مون چکن، تائو سے چکن، چلی بین چکن، ریڈ پیپر چکن، ہاٹ باسل چکن، چکن ملائیشین، بدھا ڈیلائٹ چکن، فش ان چیزوان ساس، چلی بین فش، اوئسٹر چلی فش، بیجنگ پرانز، ریڈ پیپر چکن ہیں۔
 اس کے بعد رائس میں عام ڈشیز کے بعد چکن یانگ چائو فرائڈ رائس، چکن شنگھائی فرائڈ رائس، چکن فائیو اسپائس فرائڈ رائس، چکن اسٹیوڈ رائس، چکن پاٹ رائس، چکن کورین رائس اور دیگر متعدد ہیں۔
 اس کے بعد نوڈلز کا نمبر آتا ہے جس میں چکن چلی گارلک نوڈلز، چکن سنگاپور نوڈلز، چکن شیزوان نوڈلز، چکن شنگھائی نوڈلز، چکن اوریئنٹل نوڈلز، چکن امریکن چوپسوئے، چکن چائنیز چوپسوئے ہیں ۔
 یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چائنیز ڈشیز کے علاوہ کئی طرح کی تھائی ڈشیز بھی ملتی ہیں جن میں سے ہر ڈش میں ویج، چکن، فش اور پرانز کا متبادل موجود ہوتا ہے۔اس کے تحت پہلا نام تھائی ریڈ کری، تھائی گرین کری، تھائی فرائڈ رائس(ریڈاینڈ گرین)، تھائی کری رائس(ریڈ اینڈ گرین)، پیڈ تھائی نوڈل، جے تھائی نوڈل کے متبادل موجود ہیں ۔ ڈیزرٹ میں کیرامل کسٹرڈ اورمٹکا ربڑی ہے۔

 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK