کوزے میں سمندر سمانے کے مصداق ایک ہی مشین میں سی پی یو اورمانیٹر ملاکر پیش کیا گیا ہے،اس کے باوجود اسکرین زیادہ موٹا نہیں۔
EPAPER
Updated: June 30, 2025, 12:07 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کوزے میں سمندر سمانے کے مصداق ایک ہی مشین میں سی پی یو اورمانیٹر ملاکر پیش کیا گیا ہے،اس کے باوجود اسکرین زیادہ موٹا نہیں۔
اسوس ان چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جو مسلسل پی سی انڈسٹری میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اپنی آل اِن ون (اے آئی او)پی سی لائن اپ کے ذریعے، کمپنی نے گھریلو اور دفتری استعمال کی جگہ پر اپنی نظر جمائی ہے۔ برانڈ کافی عرصے سےاے آئی او پی سیز لانچ کر رہا ہے، جو عمدہ فیچرز اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے ساتھ آتے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کمپنی نے حال ہی میں اسوس وی ۴۰۰؍سیریز متعارف کرائی ہے، جس میں اسوس وی ۴۷۰؍وی اےماڈل بھی شامل ہے۔
ڈیزائن
اس کمپیوٹرکی ظاہری شکل کافی جدید اور نفیس ہے۔ جیسے ہی آپ اسے پیکنگ سے باہر نکالتے ہیں، اس کا اسٹائلش ڈیزائن توجہ اپنی طرف کھینچ لیتاہے۔ سیٹ اپ کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ صرف بیس پلیٹ کو اےآئی اوسے جوڑنا ہوتا ہے (جس کے لیے سائز کی وجہ سے ایک اضافی ہاتھ کی ضرورت ہو سکتی ہے)۔ اس کے بعد ایڈاپٹر لگائیں، میز پر رکھیں، وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس منسلک کریں، اور کام شروع کریں۔ یہ سفید رنگ میں دستیاب ہے، اور پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں اس کا چیسس کافی پریمیم محسوس ہوتا ہے۔ گول کنارے، سلم پروفائل اور صاف ستھرا بیک پینل اسے کسی بھی گھر یا دفتر میں آسانی سے فِٹ کر دیتا ہے۔
اس میں مضبوط ہِنج بھی دیا گیا ہے، جو اسکرین کو جھکانے کی سہولت دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک انفرا ریڈپر مبنی ریٹریکٹ ایبل ویب کیم بھی موجود ہے جو کیسنگ کے اندر چھپا ہوتا ہےجو رازداری کے لیے بہترین ہے۔ پورٹس پیچھے نیچے کی جانب دی گئی ہیں اور اسٹینڈ کے ذریعے کیبل منیجمنٹ بھی آسان ہے۔
ڈسپلے
یہ ڈیوائس اپنی قیمت کے لحاظ سے ایک زبردست اسکرین فراہم کرتی ہے۔ ۹۳؍فیصداسکرین ٹو باڈی ریشو، ۱۷۸؍ڈگری ویونگ اینگلز اور اینٹی گلیئر کوٹنگ اسے مزید قابلِ استعمال بناتے ہیں، چاہے روشنی پیچھے سے آ رہی ہو۔ رنگ قدرتی محسوس ہوتے ہیں، اور آر جی بی۱۰۰؍فیصد اوراین ٹی ایس سی ۷۲؍فیصدکوریج کی وجہ سے رنگوں کی درستگی بھی کافی بہتر ہے۔ تاہم، او ایل ای ڈی جیسی گہرائی یہاں موجود نہیں۔ اسپلینڈڈ اور وویویڈموڈز تھوڑا بہت سیٹنگ ایڈجسٹ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
سافٹ ویئر
کی بورڈ اور ماؤس استعمال کے لحاظ سے متاثر کن نہیں۔ ٹائپنگ تجربہ خاصا خراب تھا، اور ماؤس بھی عام معیار کا ہے۔ بہتر ہو گا کہ صارف اپنی مرضی کا کی بورڈ/ماؤس الگ سے خریدے۔
اسپیکر حیرت انگیز طور پر بہتر نکلے۔ آوازکافی اونچی اور صاف ہے، جو ایک درمیانے کمرے کے لیے کافی ہے۔ ویب کیم میں آئی آرسپورٹ، اے آئی موشن ٹریکنگ اور لائٹنگ ایڈجسٹمنٹ جیسی سہولیات موجود ہیں، لیکن کم روشنی میں کارکردگی معمولی رہتی ہے۔
ہارڈویئر
اس کمپیوٹر میں ۱۳؍ویں جنریشن کا انٹیل کور آئی ۷؍ پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی رفتار ۴ء۹؍گیگا ہرٹز ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ۱۶؍جی بی کی ریم استعمال کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں ایک ٹی بی کی ہارڈ ڈسک استعمال کی گئی ہےجو کہ آپ کا کافی ڈیٹا محفوظ رکھ سکتی ہےجبکہ اس کو بڑھایا بھی جاسکتاہے۔ یہ کمپیوٹر روزمرہ استعمال، ویڈیو دیکھنے، ویب براؤزنگ، اور ملٹی ٹیب کروم تجربے میں بغیر کسی مسئلے کے کام کرتا ہے۔ تاہم، گرافکس انٹینسیو کام جیسے گیمز یا ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے مناسب نہیں۔
سافٹ ویئر
آپریٹنگ کے طور پرونڈوز ۱۱؍ہوم ایڈیشن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مائیکروسافٹ آفس ہوم ۲۰۲۴؍ دیا گیا ہے اور اس کا لائف ٹائم لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کو پائلٹ پلس پی سی نہیں ہے کیونکہ اس میں پرانا چپ سیٹ ہے، پھر بھی کچھ مفیداے آئی فیچرز دستیاب ہیں جیسے آواز کو صاف کرنے کی صلاحیت۔ مائیکروسافٹ آفس کا لائف ٹائم لائسنس ایک بڑا فائدہ ہے۔
ڈسپلے ۲۷؍انچ
پروسیسر انٹیل کور آئی ۷؍،۱۳؍وی جنریشن
ریم ۱۶؍ جی بی ریم
اسٹوریج ایک ٹی بی
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ۱۱؍ ہوم
کیمرے ۱۰۸۰؍پکسل آئی آر کیمرہ
اسپیکر ۵؍واٹ کے ۲؍ ڈولبی ایٹموس اسپیکر