• Fri, 13 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دی قیمہ کمپنی میں ایک ہی ڈش قیمہ کئی طرح سے پیش کیا جاتا ہے

Updated: November 13, 2026, 12:53 PM IST | Mohammad Habib | Mumbai

یہاں چکن اور مٹن کے ساتھ ویج قیمہ بھی پیش کیا جاتا ہے جو برگر، سینڈوچ، رول اور ریپ میں دستیاب ہوتا ہے، کئی علاقوں کی مناسبت سے بھی قیمہ ملتا ہے۔

From the outside, this restaurant looks like an ordinary restaurant. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنےمیںایک عام سا ریسٹورنٹ نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن وڑا پائو،چکن قیمہ مسالاپائو،چکن قیمہ میگی، چکن کھچڑی، اودھی قیمہ، حیدرآبادی قیمہ،مہاراشٹرین قیمہ،چکن چیز گرلڈ سینڈوچ، بن مسکا قیمہ فرائی۔
پتہ: شاپ نمبر ۱۵، بلڈنگ اے، پلاشیا فیز ۲، کاویسر، واگھبل،ہیرانندانی اسٹیٹ،تھانے۴۰۰۶۱۵
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۱۰؍تارات ساڑھے۱۱؍ بجے
رابطہ: 07021015992

یہ بھی پڑھئے: کیفے بہار: ملاڈ ایسٹ میں کئی عمدہ ڈشیز کی بہار نظر آتی ہے

قیمہ ایک ایسی ڈش ہے جو اکثر افراد کو پسند آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی ممبئی خاص طور پر مدنپورہ کے آس پاس کے علاقوںمیں قیمہ کی ڈش بہت پسند کی جاتی ہے اور بڑی تعداد میں دور دور سےبھی لوگ اسے کھانے وہاں جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ شمالی ممبئی یعنی تھانے میں اسی قیمہ کے نام پر ایک ریسٹورنٹ موجود ہے۔ آج ہم اسی ریسٹورنٹ کی ڈشیز کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس ریسٹورنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہاں ۶؍مختلف اقسام کا قیمہ پیش کیا جاتا ہے۔ آئیے انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کا جائزہ لیتے ہیں کہ یہاں کون کون سی ڈشیز دستیاب ہیں۔

یہاںسب سے پہلے اسنیکس کے طور پر چکن وڑا پائو، چکن شیزوان وڑا پائو، چکن چیز وڑا پائو، چکن قیمہ مسالا پائو، مٹن قیمہ مسالا پائو، مسالا میگی، چکن قیمہ میگی اور تین قسم کے فرینچ فرائیز ملتے ہیں۔

راس کے تحت چکن کھچڑی، چکن قیمہ رائس، مٹن قیمہ رائس، مٹن قیمہ رائس بائول، انڈہ بھرجی فرائڈ رائس، ویج قیمہ رائس، ویج قیمہ رائس بائول ہے۔ویج قیمہ میں اودھی(کم مرچیں)،حیدرآبادی (اوسط مرچیں)،مہاراشٹرین(بہت زیادہ مرچیں)،شیف اسپیشل، مالونی اسپیشل، ممبئی مرچی(بہت زیادہ مرچیں)، پنیر بھرجی ہیں۔ یہ  چکن اور مٹن میں بھی ملتی ہی۔ اسٹارٹر کے طور پر ویج کٹلیٹ، چکن کٹلیٹ، مٹن کٹلیٹ، پنیر کولی واڑہ،کرسپی چکن اسٹرپس، چکن پاپ کارن، چکن کولی واڑہ، ڈریگن فائر چکن ہے۔ گھوٹالا میں انڈہ گھوٹالا، چکن قیمہ گھوٹالا اور مٹن قیمہ گھوٹالا ہے۔برگر کے تحت ویج آلو ٹکی برگر، ویج چیز آلو ٹکی برگر، کرسپی پنیر برگر، کرسپی چیز پنیر برگر، کرسپی چکن برگر اور کلاسک چکن برگر ہے۔سینڈوچ میںویج سادہ سینڈوچ، ویج گرلڈ سینڈوچ، ویج چیز گرلڈ سینڈوچ، ایگ سینڈوچ، ایگ اینڈچیز سینڈوچ،چکن چیز گرلڈ سینڈوچ اور چاکلیٹ سینڈوچ ہے۔رول اینڈ ریپس میں آلو ٹکی رول، کرسپی چکن چیز ریپ، ڈبل ایگ چکن رول، چکن چیز قیمہ رول، چیزی ایگ رول،مٹن قیمہ رول ملتا ہے۔بن مسکا اور چائے میں بن مسکا آملیٹ، بن مسکا چکن/مٹن قیمہ فرائی، بریڈ بٹر، چائے، کافی، لیمن ٹی، بلیک کافی، بلیک ٹی بھی ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK