شیواجی نگر کے سگنل پر موجود اس ریسٹورنٹ میں تندوری ڈشیز،تلی ہوئی ڈشیز ، کئی طرح کے سالن کے ساتھ کبسہ بھی کئی طرح کا دستیاب ہے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 3:37 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
شیواجی نگر کے سگنل پر موجود اس ریسٹورنٹ میں تندوری ڈشیز،تلی ہوئی ڈشیز ، کئی طرح کے سالن کے ساتھ کبسہ بھی کئی طرح کا دستیاب ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فش ٹکہ ڈرائی، چکن کریم برہ سیخ،مٹن دہی سیخ، مٹن چپلی کباب،مرغ کشمیری ٹکہ،کستوری ڈرائی،فش ریڈ پکوڑا ڈرائی، بلٹ ڈرائی، منگولین ڈرائی۔
پتہ: جنتا ٹمبر مارٹ، شیواجی نگر سگنل، پلاٹ نمبر ۴۳، گوونڈی ایسٹ،ممبئی۴۰۰۰۴۳
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ۱۲؍تارات۳؍ بجے
رابطہ: 9819222298
عمدہ ریسٹورنٹ یا لذیذ ڈشیز پیش کرنے والے ریسٹورنٹ صرف کرلا، جوگیشوری ،باندرہ یا ماہم ہی میں نہیں دیگر علاقوں میں بھی موجود ہیں۔ ایسے ہی آج ہم گوونڈی میں واقع ایک عمدہ ریسٹورنٹ کے مینو کا جائزہ لیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹرز فرام کول یعنی تندوری ڈشیز سے ہوتا ہے جس میں پنیر امول بٹر ٹکہ، فش ٹکہ ڈرائی، چکن سیخ، چکن کریم برہ سیخ، چکن دہی سیخ، مٹن سیخ کباب، مٹن دہی سیخ، مٹن چپلی کباب، مرغ کشمیری ٹکہ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ چلی ملی ٹکہ، مرغ لوابدار ٹکہ، مرغ بنجارہ ٹکہ،مرغ چیز روز میری کباب، ٹنگڑی کباب، مرغ شیزوان کباب، مرغ لہسنی ٹکہ، مرغ ٹکہ ڈرائی، مرغ بٹر تندوری، مرغ بسام تندوری، مرغ ڈرائی فروٹ تندوری، مرغ برہ کریم، مرغ شاہی تندوری، مرغ نوابی تندوری، مرغ کالی مری تندوری جیسی ڈشیز دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: لکھنوی فلیئر میں مرغ، گوشت اور مچھلیوں پر مشتمل لکھنوی دشیز دستیاب
اس کے بعد تلے ہوئے اسٹارٹر میں چکن کے ایف سی بکیٹ، چکن لالی پاپ ڈرائی، چکن ال بیک، فش ریڈ پکوڑا ڈرائی، فش ال بیک ڈرائی، پیری پیری پومفریٹ (پاپلیٹ) ملتے ہیں۔ سی فوڈ میں راوس،پرانز اورپومفریٹ کو مسالا فرائی، گون کری، کڑائی، ہانڈی اور کولہاپوری کے متبادل میں دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مین کورس کے تحت دم بریانی، پلائو،ٹکہ بریانی، چائنیز بریانی ملتی ہے۔سالن میں چکن اور مٹن کے متبادل میں مرغ مسلم، لکھنوی، سلی بوٹی اور قورمہ ہے۔
اس کے علاوہ یہاں چائنیز ڈشیز میں اپیٹائزر کے تحت تائی پائی، بلیک بین، کستوری ڈرائی، بلٹ ڈرائی، شنگھائی، ڈریگون، ہاٹ ونگز، کرسپی ڈرائی ،چلی ڈرائی ساٹھے ڈرائی، ملائیشین ڈرائی، منگولین ڈرائی، حنان ڈرائی اور شیزوان ڈرائی ملتا ہے جوچکن، پنیر، پرانز اور راوس کے متبادل میں دستیاب ہے۔سوپ میں ٹوماٹو سوپ، منچائو، مشروم،سویٹ کارن، نوڈل اور کلیئر سوپ ہے۔مین کورس میں فرائی شیزوان،ہانگ کانگ اور سنگاپور ویج،پنیر،چکن اور پرانز میں ملتا ہے۔دیگر چائنیز ڈشیز کے ساتھ یہاں کبسہ بھی چلی، شیزوان، حیدرآبادی،عربین اور ران رائس کے متبادل میں ملتا ہے۔