پٹھان واڑی میں موجود اس ریسٹورنٹ میں اسٹارٹر کے طور پر چنا لسونیا،مختلف قسم کی تندوری ڈشیز کے ساتھ کباب اور دیگر متعدد ڈشیز دستیاب۔
EPAPER
Updated: November 06, 2026, 12:30 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
پٹھان واڑی میں موجود اس ریسٹورنٹ میں اسٹارٹر کے طور پر چنا لسونیا،مختلف قسم کی تندوری ڈشیز کے ساتھ کباب اور دیگر متعدد ڈشیز دستیاب۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چنا لسنیا فرائی، چکن پکوڑا،چکن نظامی تندوری، چکن پہاڑی کباب،چکن افلاطون، چکن گولڈن جبلی، مٹن انگارہ، چکن چائنیز بھیل۔
پتہ: مقابل ولی اپارٹمنٹ بلڈنگ، ایم ایچ بی کالونی، پٹھان واڑی،ملاڈ ایسٹ،ممبئی۴۰۰۰۹۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہرایک؍تارات۱۲؍ بجے
رابطہ: 09819386350
کئی ایسے مقامات جوکھانے پینے کی چیزوں کامرکز نہیں ہیں لیکن مقامی طور پر وہاں بھی کئی اچھے ریسٹورنٹ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ملاڈ ایسٹ کے پٹھان واڑی علاقے میں بھی واقع ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام کیفے بہار ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میںہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چنا لسنیا فرائی، چکن پکوڑا اور رائس پاپڑ ملتا ہے۔ تندوری ڈرائی اسٹارٹر کے تحت چکن برہ تندوری، چکن شیزوان تندوری، چکن افغانی تندوری، چکن نظامی تندوری،چکن بنجارہ تندوری، چکن ترنگا کباب، چکن ٹنگڑی کباب، چکن ملائی کباب، چکن افغانی کباب، چکن ریشمی کباب، چکن پہاڑی کباب، چکن کالی مرچ کباب، چکن پیری پیری، چکن افغانی لیگ،پنیر ملائی ٹکہ، فش تندوری ملتا ہے۔
مین کورس میں چکن بون لیس کے تحت چکن بھرتا، چکن چلبل، چکن مہاراجا، چکن افلاطون، چکن پیشاوری، چکن لکھنوی، چکن گولڈن جبلی، چکن ممتاز، چکن زیتون، چکن لاہوری، چکن ہریالی، چکن توا،چکن پٹیالا، چکن انگارہ، چکن چٹپٹا، چکن حیدرآبادی، چکن افغانی، چکن بھرجی اور بٹر چکن ہے۔ہڈیوں کے ساتھ چکن میں مرغ مسلم، چکن سوکھا، چکن ہانڈی، چکن کولہاپوری، چکن مغلائی، چکن رشیدہ، چکن قورمہ، چکن مسالا فرائی اور چکن اسٹیو فرائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لذیذ دیسی تڑکا: گوونڈی میں ذائقہ دار ڈشیز آزمانے کا اہم مقام
بڑی ہڈی کے مٹن کی ڈشیز میںمٹن زیتون، مٹن لکھنوی،مٹن توا، مٹن ڈبہ گوشت، مٹن انگارہ، مٹن بھونا، مٹن چٹپٹا، مٹن مکھن والا، مٹن قیمہ گھوٹالا اور مٹن قیمہ فرائی ہے۔ہڈی والے گوشت میں وہی نام ہیں جو ہڈی والے چکن میں ہیں، دال گوشت کا اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس میں چائنیز اسٹارٹر کے تحت چکن دھونی اسٹار، چکن بلیک پیپر ساس، چکن ڈریگون، ڈھابا چلی، چکن چائنیز بھیل، پرانز گارلک کے علاوہ منچورین،کرسپی اور چلی جیسی ڈشیز پرانز، پنیر اور ویج میں دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ چائنیز گریوی،فرائڈ رائس،نوڈل پر مشتمل ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین کبسہ رائس کے تحت انڈین کبسہ، چائنیز کبسہ اور اسپیشل بہار کبسہ رائس جیسی ڈشیز دستیاب ہیں۔