• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھنوی فلیئر میں مرغ، گوشت اور مچھلیوں پر مشتمل لکھنوی دشیز دستیاب

Updated: October 23, 2026, 12:40 PM IST | Mohammed Habib | New Delhi

اندھیری ایسٹ میں اسٹیشن کے نزدیک واقع اس ریسٹورنٹ میں متعدد ایسی ڈشیز ملتی ہیں جن کے نام سن کر ہی لکھنؤ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

This restaurant doesn`t look like much from the outside, but it appears quite impressive on the inside. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنےمیںمعلوم نہیں ہوتا لیکن اندر کافی عمدہ نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
اودھی مرغ، مرغ سیخ غلافی،مرغ نظامی کباب، مرغ روزالی کباب، زمین دوز مچھلی،چاکوری پومفریٹ،مچھلی اور جھینگے کی جگل بندی۔
پتہ :ہوٹل اولٹن،سفل سنجنا بلڈنگ، سہار روڈ،شیواجی نگر، نزد اندھیری ایسٹ اسٹیشن،ممبئی۴۰۰۰۶۹
 ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 09321061823

یہ بھی پڑھئے:فیمس کُک ریسٹورنٹ میں مختلف طرز کی ڈشیز پکائی جاتی ہیں

لکھنوی ذائقے بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی لکھنوی ذائقوں کے شوقین ہیں تو اندھیری ایسٹ میں واقع ’لکھنوی فلیئر‘ نامی ریسٹورنٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ مرغ اسٹارٹر کے طور پر اودھی مرغ، مرغ سرخ تندوری، ٹنگڑی انارکلی کباب، مرغ سیخ غلافی، ریشم کے مرغ ٹکے، مرغ چاکوری کباب، برہ ٹنگڑی، مرغ نظامی کباب، مرغ کے لذیذ ٹکے، مرغ کالی مرچ، مرغ قندھاری کباب،مرغ شامی کباب، مرغ نوابی سیخ، مرغ لسونی کباب، مرغ روزالی کباب، سنہری لبنیز کباب، نوابی مرغ قلمی کباب، مرغ مخملی کباب، سلطانی سیخ کباب، مرغ کباب کا گلدستہ جیسے نام ہیں۔اس کے بعد گوشت اسٹارٹ کے تحت گوشت سیخ کباب،شامی کباب،گوشت شکم پری کباب، غضب کی بوٹیاں،گوشت ملائی کباب،برہ چاپ، گوشت نوابی سیخ، برہ نلی، لکھنوی گوشت گلائوٹی کباب، گوشت کا گلدستہ ہے۔

سی فوڈ اسٹارٹر کے تحت زمین دوز مچھلی،نیل گری مچھلی کے ٹکے،جھینگا زیتونی،لکھنوی تندوری جھینگے،پرانز کولی واڑہ،خانسامہ مچھلی کے ٹکے، اجوائنی مچھلی کے ٹکے اور چاکوری پومفریٹ جیسی ڈشیز ہیں۔   نوابی ران کا خزانہ کے تحت اودھی ران، رانِ مختار، لکھنوی اسپیشل ران، رانِ پختان، اودھی ران دم بریانی، ران چلی فرائڈ رائس، ران شیزوان فرائڈ رائس ہے۔ گوشت مین کورس میں نوابی اسپیشل مٹر قیمہ، گوشت رارا، گوشت سیاہ مرچ، گوشت گلفام، کڑاہی چاپ، ادرکی گوشت، گوشت مٹکا، سفید سلطانی گوشت، لبابدار روغن جوش اور شاہجہانی نلی نہاری ملتی ہے۔مچھلی کے اسٹارٹر میں اکھی چاکوری پومفریٹ، کالی مری جھینگا،دہکتے کالی مری جھینگے،تندوری جھینگا پلیٹر،مچھلی اور جھینگے کی جگل بندی جیسی ڈشیز ملتی ہیں۔ مچھلی کے مین کورس میں لکھنوی آتشی مچھلی ٹکہ مسالا، نیل گری مچھلی ٹکہ مسالا، ملائی جھینگا،اودھی جھینگا مسالا،نشاط پومفریٹ مسالا دستیاب ہے۔ دعوت بریانی کے تحت مرغ نور محل دم بریانی، لکھنوی  دم بریانی مرغ، گوشت،جھینگا اور مچھلی میں ملتی ہے اس کے علاوہ نوابی زم بریانی اور کیسری پلائو ہے۔اس کے علاوہ چائنیز ڈشیز کی بھی پوری رینج موجود ہے۔

 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK