میٹروون اور۳؍ کے اسٹیشنوں کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں ہندوستانی سے لے کر تندوری اور چائنیز ڈشیز تک سے شکم سیر ہونے کا موقع۔
یہاں لذت کام و دہن کا پورا انتظام ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پایہ شوربہ،چکن سیخ کباب،اسموک چلی کباب، چکن تندوری برہ،بٹر چکن، چکن توا، مٹن کڑائی،مٹن روغن جوش،چکن سزلر،چکن تائو فرائڈ رائس،کنگ پرانز
پتہ :اپوزٹ ریڈیسن بلیو ہوٹل،نیئر ٹیکنو میٹرو اسٹیشن، مرول مروشی روڈ،اندھیری ایسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنے کے اوقات:صبح ۱۱؍تارات ایک بجے
رابطہ : 9833022233/44/55
ممبئی میں کئی ریسٹورنٹ کافی مشہور ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کافی پرانے ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ مرین لائنز پر واقع بامبے ہاسپٹل کے قریب واقع بلواس ریسٹورنٹ بھی ہےجو کہ اب اندھیری کے مرول علاقے میں بھی موجود ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں ٹوماٹو سوپ، کریم آف ویج،چکن اور مشروم سوپ کے علاوہ پایا شوربہ ملتا ہے۔ تندوری اسپیشل میں تندوری کے ساتھ ہرا بھرا کباب، چکن ٹکہ، چکن سیخ کباب،چکن پہاڑی کباب، پنیر کے ٹکڑے،چکن بنجارہ کباب،اسموک چلی کباب، چکن ٹنگڑی کباب اور مٹن سیخ کباب ملتے ہیں۔ اس کے بعد چکن کے تحت چکن کا سالن، بٹر چکن، چکن ٹکہ مسالا،چکن ادرکی، چکن ہانڈی، چکن افغانی، چکن راج دربار،چکن شاہجہانی، چکن لبابدار، چکن امرتسری، چکن گرلڈ مسالا، مرغ مسلم اور شیزوان تندوری ملتے ہیں۔
مٹن میں یہاں مٹن کا سالن، دال گوشت، بھیجا مسالا،مٹن ہانڈی، مٹن مغلائی، مٹن افغانی، مٹن دو پیازہ،بھونا گوشت،مٹن توا، مٹن روغن جوش ہیں۔ سی فوڈ کے تحت پرانز مسالا، کرانز کڑائی، پرانز کولی واڑہ،فش ٹکہ راوس، فش تندوری پومفریٹ اور دیگر ہیں۔ اس کے بعد سبزیوں کے بھی کئی سالن ہیں اورمتعدد قسم کی روٹیاں ہیں۔اسی طرح سلاد اور چاولوں کی مختلف قسم کی ڈشیز ہیں جن میں دال کھچڑی، چکن پلائو، چکن دم بریانی، پرانز بریانی اور بلواس اسپیشل چکن کبسہ ہے۔اس کے علاوہ یہاں سینڈوچ میں چکن سینڈوچ، چیزسینڈوچ، چکن باربیکیو سینڈوچ اور دیگر ہیں۔ اسنیکس کے تحت فرینچ فرائز، پکوڑا اور کٹلٹ بھی ہیں۔مٹھائی میں گلاب جامن،کیرامل کسٹرڈ، رس ملائی اور دیگر ہیں۔اس کے علاوہ کولڈ ڈرنک،آئیس کریم، ملک شیک، ماک ٹیل، جوس اور سزلر ہیں۔یہاں چائنیز ڈشیز کی پوری رینج ہے جس میں سوپ،اسٹارٹر، مین کورس، نوڈل،رائس، سی فوڈ اور ویج کی ڈشیز ہیں۔ ان میں خصوصی طور پر کارن چکن، چکن اسٹک ٹکہ، پیپر چکن، چکن ریڈ تھائی ساس، اولیک چکن، چکن ہاٹ گارلک ساس، چائومین، چوپسوئے،کنگ پرانز قابل ذکر ہیں۔