کول مائنز اور اسٹیل پلانٹس کیلئے مشہوربلاسپور چھتیس گڑھ کا دوسرا بڑا صنعتی شہرہے، اس کی بنیاد چھٹی صدی میں رکھی گئی، رتن پور اس کاقدیم مرکز ہے۔
رتن پور کا قلعہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
بِلاسپور، چھتیس گڑھ کے سب سے قدیم اور اہم شہروں میں سے ایک، تاریخ، روحانیت، جنگلات اور ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔ دریائے مہاندی کی آغوش میں واقع یہ شہر دہائیوں سے وسطی ہندوستان کیلئےثقافتی و تجارتی مرکز رہا ہے۔ یہاں کی ہوا میں ماضی کی خوشبوہے، راستوں پر صدیاں چھپی ہیں، اور ہر موڑ پر قدرتی مناظر کی خاموش شاعری گونجتی ہے۔اس شہر کو’اناج کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم دکشن کوسالاسلطنت کا حصہ رہا جہاں کالاچوری خاندان نے پنجویں صدی میں حکمرانی کی اور مراٹھا دور میں ترقی پائی۔
تعارف
بلاسپور چھتیس گڑھ کا دوسرا بڑا صنعتی شہرہے جو کول مائنز اور اسٹیل پلانٹس کیلئے مشہور ہے، اس کی بنیاد چھٹی صدی میں رکھی گئی اور رتن پور اس کاقدیم مرکز رہا۔ کالاچوری دور کے مندر اور قلعے یہاں کی ثقافتی ورثہ کی نشانی ہیں، جبکہ یہ جنگلات اور جھیلوں سے گھرا ہوا ہے۔ بلاسپور وہ شہر ہے جہاں ماضی آج بھی زندہ ہے، جنگلات سرگوشیاں کرتے ہیں، قدیم مندر اور عمارتیں وقت کی خاموشیاں بانٹتے ہیں، اور جھیلیں آسمان کو سمیٹ کر اپنی گہرائی میں چھپائے رکھتی ہیں۔ یہاں ہر قدم پر ایک نئی کہانی سننے کو ملتی ہے، ہر روح یہاں کےنظاروں میں خود کو کھو دیتی ہے۔
کوٹا گھاٹ ڈیم
کوٹا گھاٹ ڈیم خارون ندی پربلاسپور سے۱۰؍ کلومیٹر دور ہے، جو آبپاشی اور بجلی کی پیداوارکا مرکز ہے۔ گھنے جنگلات، پہاڑ اور جھیل کا امتزاج پکنک، فشنگ اور بوٹنگ کے لیے بےمثال ہے۔ یہاں مانسون میں آبشاربن جاتےہیں جومزید دلکش ہوتے ہیں۔ کئی لوگ تو یہاں پر صرف آبشار دیکھنے کیلئے ہی آتے ہیں۔ یہ علاقہ قریب واقع کوری ڈیم سے جڑا ہے،اس لئے فیملی ٹرپس کے لیے محفوظ ہے۔
اچانک مار وائلڈ لائف سینکچوری
اگر بلاسپور قدرت کی خاموشی میں کھونا چاہتا ہے تو اچانک مار وائلڈلائف سینکچوری ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔یونیسکو کے ذریعہ تسلیم شدہ ’اچانک مار- امارکانٹک بایوسفیئر ریزرو کے اندر پھیلا یہ جنگل ہر قسم کی جنگلی حیات جیسے شیر، چیتے، ریچھ اور دیگر جنگلی جانور کے علاوہ بیشمار پرندوں کا گھر ہے۔ گھنے بانس کے جنگل، سرگوشی کرتی ندیوں اور اونچے درختوں کے بیچ محوسفر سورج وقت کا ادراک مٹا دیتا ہے۔
کانن پینڈاری زولوجیکل گارڈن
شہر کے اندر کانن پینڈاری زولوجیکل گارڈن بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک خوشگوار مقام ہے۔ہر طرف سبزہ اور پرندوں کی چہچہاہٹ میں گھومنا، شیروں، ہاتھیوں اور رنگ برنگے پرندوں کو قریب سے دیکھنا سب مل کر ایک یادگار دن بناتے ہیں۔
کوپرا ریزروائر
کوپرا ریزروائر کودسمبر۲۰۲۵ءمیں رامسر ویٹ لینڈسائٹ کا عالمی درجہ ملا، یعنی یہ ایک بین الاقوامی اہمیت کا آبی اُونٹ ہے جہاں موسمی پرندےاپنی رنگ برنگی پناہ گاہسجاتےہیں ۔ موسمِ سرما میں پرندوں کا رقص، پانی کی سطح پر چھلکتا عکس اور سہانی ہوا یہ سب مل کر فطرت کی خاموش شاعری بناتے ہیں۔
رتن پور قلعہ
رتن پور قلعہ، جو بلاسپور سے تقریباً۲۵؍کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، کالاچوری خاندان کی عظیم سلطنت کا مرکز رہا ہےجس کی بنیاد۱۱؍ویں صدی میں بادشاہ رتن دیو نے رکھی۔ یہ قلعہ پہاڑی پر تعمیر ہے جس کی موٹی دیواریں، برج اور داخلی دروازے دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔مراٹھا راجہ راگھو جی بھوسلے نے ۱۷۵۰ءمیں اسےفتح کیا۔ آج اس کےکھنڈرات میں کچھ مندر موجود ہیں، جو ہندو فن تعمیر کی عکاسی کرتےہیں۔سیاح یہاں ٹریکنگ اور فوٹوگرافی کر سکتےہیں، انٹری مفت ہے مگر رہنمائی دستیاب۔
ارپا ودھم سروور
ارپا ودھم سروور بلاسپور شہر کے دل میں ارپا ندی پر۲۰۰۶ءمیں بن کر تیارہوا تھا،جو ۱۱۴۲؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بنا بھینساجھار بائی پاس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔یہ۶؍ مربع کلومیٹر پر پھیلا، بوٹنگ، واٹر اسپورٹس، فاؤنٹین شو اور پارک پیش کرتا ہے۔ شام کو لائٹنگ خوبصورت منظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ مقامی افراد کا اہم تفریحی مقام ہے جہاں آپ مچھلی پکڑنے اورپکنک منانے جاسکتے ہیں۔