Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلیک بیریز: نفاست اور جدیدیت کے امتزاج سے بنے ملبوسات کا مرکز

Updated: May 26, 2026, 11:49 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی فٹنگ اور ٹیلرنگ سمجھی جاتی ہے، نوجوان ملازمین سے کارپوریٹ افسران تک کے مردوں کو یہ پسند آتے ہیں۔

An exterior view of the impressive BlackBerry store at Infinity Mall in Malad, with the merchandise displayed inside also visible. Photo: INN
ملاڈ کے انفنیٹی مال میں بلیک بیریز کے شاندار اسٹور کا بیرونی منظر دیکھا جاسکتا ہے جس میں اندر سجا ہوا سامان بھی نظر آرہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں مردانہ ملبوسات کی دنیا گزشتہ ۳؍دہائیوں میں جس تیزی سے بدلی ہے، اس میں چند برانڈ ایسے ہیں جنہوں نے نہ صرف فیشن کے رجحانات کو سمجھا بلکہ مردوں کے لباس پہننے کے انداز کو بھی نئی شناخت دی۔ انہی نمایاں ناموں میں ’بلیک بیری‘ کا بھی شمار ہوتا ہے، جو آج ہندوستان کے معروف مینزوئیر برانڈز میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ برانڈخاص طور پر ان مردوں کے درمیان بے حد مقبول ہے جو روایت اور جدیدیت کے امتزاج کے ساتھ نفاست بھرے ملبوسات کو ترجیح دیتے ہیں۔ 
تاریخ اور آغاز
بلیک بیریزکاآغاز ۱۹۹۱ءمیں ہوا تھا۔ اس برانڈ کو موہن کلاتھنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈنے متعارف کرایا، جس کا مقصد ہندوستانی مردوں کو عالمی معیار کے ملبوسات فراہم کرنا تھا۔ اُس وقت ہندوستان میں مردوں کے فیشن کا دائرہ کافی محدود تھا۔ زیادہ تر لوگ روایتی کپڑوں یا چند مقامی برانڈز تک محدود رہتے تھے، لیکن بلیک بیریزنے جدید تراش خراش، بہتر فیبرک اور نفیس ڈیزائن کے ذریعے مردانہ فیشن میں ایک نئی روح پھونک دی۔ 
یہ وہ زمانہ تھا جب ہندوستان میں کارپوریٹ کلچر تیزی سے فروغ پا رہا تھا۔ نوجوان پیشہ ور افراد کو ایسے ملبوسات درکار تھے جو نہ صرف آرام دہ ہوں بلکہ شخصیت میں وقار اور اعتماد بھی پیدا کریں۔ بلیک بیریزنےاسی ضرورت کو محسوس کیا اور اپنی شناخت ’اسمارٹ، کلاسک اور ایلیگینٹ‘ مینزوئیر برانڈ کے طور پر قائم کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کلر پلس میں دلکش رنگوں پر مشتمل مردانہ ملبوسات ملتے ہیں

برانڈ کی خاص پہچان
بلیک بیریزکی سب سے بڑی خصوصیت اس کی فٹنگ اور ٹیلرنگ سمجھی جاتی ہے۔ اس برانڈ کے ملبوسات میں ایک ایسا نفیس توازن نظر آتا ہے جو رسمی اور نیم رسمی دونوں انداز میں موزوں محسوس ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان ملازمین سے لے کر کارپوریٹ افسران تک، ہر طبقے کے مرد اس برانڈ کو پسند کرتے ہیں۔ 
برانڈ کے ملبوسات میں ہندوستانی جسمانی ساخت اور موسمی حالات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ان کے کپڑے صرف خوبصورت نہیں بلکہ پہننے میں آرام دہ بھی ہوتے ہیں۔ بلیک بیریز نے وقت کے ساتھ اپنے ڈیزائن میں بین الاقوامی رجحانات کو بھی شامل کیا، لیکن اپنی بنیادی شناخت کو برقرار رکھا۔ 
مصنوعات کی وسیع دنیا
بلیک بیریزبنیادی طور پر مردانہ ملبوسات کا برانڈ ہے۔ اس کی پروڈکٹ رینج کافی وسیع ہے، جس میں رسمی، نیم رسمی اور کیژول لباس شامل ہیں۔ 
سوٹس اور بلیزرز:برانڈ کے سوٹس اور بلیزرز خاص طور پر مقبول ہیں۔ شادیوں، کارپوریٹ میٹنگز اور خاص تقریبات میں بلیک بیریزکے بلیزرزاور تھری پیس سوٹس وقار کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں جدید کٹنگ، عمدہ سلائی اور اعلیٰ معیار کے فیبرکس استعمال ہوتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: باس:روایتی اور غیر روایتی کپڑوں کیلئے عالمی سطح پر ایک اہم برانڈ

شرٹس اور ٹراؤزرز:دفتر جانے والے افراد کے درمیان بلیک بیریز کےرسمی شرٹس اور ٹراؤزرز کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ ہلکے رنگوں سے لےکر گہرے شیڈز تک، مختلف ڈیزائن دستیاب ہیں۔ برانڈ چیک، اسٹرائپ اور سادہ ڈیزائنز میں متنوع کلیکشن پیش کرتا ہے۔ 
کیژول ویئر:وقت کے ساتھ بلیک بیریزنےنوجوان نسل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیژول ویئر بھی متعارف کرایا۔ اس میں پولو ٹی شرٹس، چائنو پینٹس، ڈینم، جیکٹس اور ہلکے پھلکے روزمرہ لباس شامل ہیں۔ 
شادیوں اور تہواروں کاکلیکشن:ہندوستانی شادیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے برانڈنےایتھنک اور سیلیبریشن ویئر بھی متعارف کیا۔ بند گلا، انڈو ویسٹرن جیکٹس اور تہواروں کے خصوصی ملبوسات اب ان کے اہم حصے بن چکے ہیں۔ 
ممبئی میں اسٹورز
ممبئی میں اس کے کئی اسٹور موجود ہیں جن میں لوئر پریل کے فنکس مال، ساتنا کروز کےلنکنگ روڈ پر، گوریگائوں کے اوبرائے مال میں، ملاڈ کے ان آربٹ مال اور انفنیٹی مال میں، بوریولی کے اسکائی سٹی مال میں کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی مال، گھاٹکوپر کے آر سٹی مال اور بوریولی کے شمپولی روڈ پر اس کا اسٹور موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK