• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بٹر چکن فیکٹری: جہاں ہر طرح کا بٹر چکن اور دیگر ڈشیزدستیاب ہیں

Updated: November 28, 2025, 3:36 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بٹر چکن کے علاوہ کئی طرح کی روٹیاں بھی ملتی ہیں جن میں پودینے، مرچوں والی روٹیاں شامل ہیں۔

This restaurant may look small but it is quite big in terms of dishes. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں چھوٹا لیکن ڈشیز کے اعتبار سے کافی بڑا ہے۔ تصویر:آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
شریڈیڈ بٹر چکن، بٹر چکن ودھ بون،نمبو چکن ودھ بون،مرغ ملائی ٹکہ ودھ چیز،پودینہ لچھا پراٹھا، لال مرچ لچھا پراٹھا،چکن کلچا، گلقند آئس کریم
پتہ :شاپ ۸؍،ڈیکور بلڈنگ،لوکھنڈوالا کامپلکس،شاستری نگر، اندھیری لوکھنڈوالا، اندھیری ویسٹ، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۵۳
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:۳۰:۱۱؍تارات۱۱؍ بجے
رابطہ: +918000900066

’بٹر چکن‘ ہندوستان کی چند مشہور ڈشیز میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جسے بیرون ملک بھی پسند کیاجاتا ہے۔ایسے میں اسے اپنے ملک میں بھی اہم مقام ملنا ضروری ہے۔ اسی کے تحت ایک  ریسٹورنٹ اسی کے نام سے بنایا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’بٹر چکن فیکٹری‘ رکھا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میںتقریباً تمام ڈشیزاسی کے  آس پاس ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغازرائس بائول اور رول سے ہوتا ہے جس میں اسموکی بٹر چکن رول، چکن ٹکہ  رول،شیزوان ڈبل ایگ رول  سے قبل یہ ڈشیز پنیر کے ساتھ بھی ہیں۔ویج اسٹارٹر میں دہی کے کباب، ہرا بھرا کباب،سویا ٹکہ اچاری اور بٹر پنیر مومو ہیں۔
نان ویج مین کورس میں شریڈیڈ بٹر چکن، بٹر چکن بون لیس، بٹر چکن بون لیس اوورلوڈیڈ، بٹر چکن ودھ بون،ہانڈی بٹر چکن بون لیس، چکن ٹکہ مسالا،کڑاہی چکن ،نمبو چکن ودھ بون اور چکن لبابدار  جیسی ڈشیز ہیں۔ نان ویج اسٹارٹر میںکالی مرچ چکن ٹکہ،چکن ٹکہ، چکن سیخ، چکن سیخ توا، مرغ ملائی ٹکہ ودھ چیز،دیسی گرلڈ چکن، تندوری چکن،امرتسری فش فرائی اور فش ٹکہ ہے۔
ویج مین کورس میں ہائوس اسپیشل دال مکھنی، ڈبل دال تڑکا،بٹر پنیر اوور لوڈیڈ،پنیر ٹکہ مسالا،مشروم ٹکہ مسالا، ہانڈی پنیر ٹکہ مسالا، کڑاہی پنیر،سویا قیمہ مسالا اور سویا مکھنی ہے۔
بریڈ یعنی روٹی کے تحت بھی یہاں کئی متبادل ہیں جن میں چور چور نان، پودینہ لچھا پراٹھا،لال مرچ لچھا پراٹھا،چلی گارلک لچھا پراٹھا،ہری مرچ لچھا پراٹھا، پلین لچھا پراٹھا، بٹر لچھا پراٹھا، تندوری روٹی،گارلک نان، چلی گارلک نان، چیز گارلک نان، آلو تندوری پراٹھا،آلو پیازتندوری پراٹھا،آلو امرتسری کلچا،آلو پیاز امرتسری کلچا اور چکن کلچا جیسے متبادل یہاں موجود ہیں۔
اس کے آگے نان ویج رائس اور بریانی کے تحت ملائی چکن ٹکہ بریانی، چکن بریانی، پنیر ٹکہ بریانی، سویا چاپ بریانی، ویجیٹیبل بریانی ہے۔میٹھے میں گلقند آئس کریم اورگلاب جامن ہیں۔ مشروبات میں پودینہ پانی، آم پنہ،لیمن آئس ٹی اور مسالا شکنجی ہے۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK