• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیمس کُک ریسٹورنٹ میں مختلف طرز کی ڈشیز پکائی جاتی ہیں

Updated: October 16, 2026, 2:29 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اولڈ پنویل میں واقع اس ریسٹورنٹ میں اسٹارٹر،تندوری، نوڈل اور رائس میں کئی ایسی ڈشیز کے نام موجود ہیں جو دیگر مقامات میں کم ملتے ہیں۔

This restaurant also looks good from the outside. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنے میں بھی اچھا نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن چم چم، چکن کرنچی، چکن کوسمک،چکن سزلر، چکن گرین ایپل،گلزاری کباب، انگارہ کباب، بنو کباب، بھول بھلیاں کباب،مٹکا کباب۔
پتہ: شاپ نمبر ایک اور ۲؍جامع مسجد،پلاٹ نمبر ۸۵؍، پٹیل محلہ، اولڈ پنویل،پنویل،مہاراشٹر، ۴۱۰۲۰۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۶؍تارات ساڑھے ۱۱؍ بجے
رابطہ: 09594157571

ممبئی میں تو بے شمار ریسٹورنٹس موجود ہیں، لیکن آج ہم ممبئی سے باہر یعنی پنویل کے ایک ریسٹورنٹ کی ڈشیز کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کا آغاز نان ویج سوپ سے ہوتا ہے جس میں چکن منچائوسوپ، ہاٹ اینڈ سور سوپ، تلومائن سوپ، کوریئنڈر سوپ، ٹوماٹو سوپ، شنگھائی سوپ، کلیئر سوپ،لنگ فنگ سوپ، گارلک سوپ، جنجر سوپ ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میںچکن چلی ڈرائی، چکن منچائو ڈرائی، چکن کرسپی، چکن سالٹ اینڈ پیپر، چکن ریڈ چلی، چکن حنان ڈرائی، چکن لیمن ڈرائی، فیمس کک چکن ہریالی، چکن چم چم، چکن کرنچی، ایف سی اسپیشل چکن کوسمک، چکن لالی پاپ آئل فرائی، چکن لالی پاپ مسالا فرائی، لالی پاپ گریوی، چکن ملائی لالی پاپ گریوی، چکن سزلر، گرین ایپل چکن روسٹیڈ، چکن چلی انڈین،چکن توا، چکن کاسمک، البیک ہے۔
 
 
اس کے بعدتندوری کے تحت چکن تندوری، ٹکہ، چکن پہاڑی کباب، چکن ریشمی کباب، چکن شامی کباب، چکن ٹنگڑی کباب، ایف سی اسپیشل ران،گلزاری کباب، انگارہ کباب، بنجارہ کباب، روزالی کباب،دلخوش کباب، کلامری کباب، بنو کباب، بھول بھلیاں کباب اور مٹکا کباب ہے۔ اس کے بعد نوڈل کے تحت چکن ہکا نوڈل، چکن شنگھائی نوڈل،ہانگ کانگ نوڈل، ۷ جل نوڈل، ٹرپل نوڈل،چکن چلی نوڈل، چکن شیرپا نوڈل، چکن امریکن چوپسوئے، چائنیز چوپسوئے، چکن چائنیز بھیل ہے۔ رائس میں کچھ نام تقریباً وہی ہیں جو نوڈل میں تھے جبکہ کچھ نئے نام ہیں جن میں ۱۰۰۰؍ رائس، چکن کبسہ رائس، چکن چلپا، چکن گرین ٹریپل رائس، چکن لیمن رائس، چکن پاکٹ رائس، چکن سزلر رائس ہیں۔ انڈین گریوی کے تحت چکن مسالا، بٹر چکن، چکن ٹکہ مسالا، کے ساتھ چکن میں کڑائی، ہانڈی، مالونی، حیدرآبادی، رشیدہ، لپیٹا، سوکھا، کولہاپوری، قورمہ، افغانی، ترنگا، دوپیازہ، چکن انگارہ اور چکن پسندہ ہے۔رائس کے تحت چکن میں دم بریانی،پلائو، کشمیری پلائو، حیدرآبادی بریانی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً یہی ڈشیز ویج میں بھی پیش کی گئی ہیں جن میں سوپ، اسٹارٹر، رائس، نوڈل، مین کورس،گریوی اور رائس ہیں۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK