اندھیری ایسٹ کے مہاکالی علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو پیزا، پاستا،سینڈوچ اور برگر پر مبنی خالص اطالو ی ڈشیز ملیں گی۔
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 11:42 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اندھیری ایسٹ کے مہاکالی علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو پیزا، پاستا،سینڈوچ اور برگر پر مبنی خالص اطالو ی ڈشیز ملیں گی۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
زکینی فرائیز،چارڈ بروکلی اوگلیو اولیو، سالسا پاپاز، اسموکنگ لمبورگنی برگر،پلڈ چکن اٹالین ٹارٹین، اٹالین جاب پیزا،پیزا سسلیانا،پرانز اینڈ سیفرون ریسوٹو
پتہ :۹۳؍ایسٹ سی ٹی ایس، مہاکالی کیوز روڈ، شانتی نگر، اندھیری ایسٹ، ممبئی ۔ ۴۰۰۹۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۱۱؍ بجے سےرات ۱۱؍ بجے تک
رابطہ: 09920048400
ہم جب بھی کہیں باہر یعنی کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے تعلق سے سوچتے ہیں اورکسی ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیںتو اکثر مقامات پر ہمیں چائنیز ڈشیز مل جاتی ہیں لیکن دیگر ممالک کی ڈشیز بہت ہی کم مل پاتی ہیں۔آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر حاضر ہیں جس میں آپ کو اطالوی ڈشیزکھانے کو مل سکتی ہیں۔ اندھیری ایسٹ میں واقع اس ریسٹورنٹ کا نام ’کیفے براٹا- فن اٹالین‘ ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں موجود ڈشیز کے نام بھی اطالوی طرز کے ہیں۔ یہاں بھی سب سے پہلے اسٹارٹر نظر آتے ہیں جن میں زکینی فرائز، اوون روسٹیڈ پوٹیٹو ویجیز،اراسینی مہاکالی، کیپریز پوپس،چارڈ بروکلی اگلیو اولیو،گارلک بٹرڈ فوکاشیو، گارلک بریڈ گون وائلڈ، چکن سالساپاپاز، چکن آن اے اسٹک، ہاٹ اٹالین ونگلیٹس،پولینٹا چکن این چپس، لیمب البونڈیگاز، پرانز اینڈ کلاماری اگلی اولیو اور ریڈ ہاٹ چلی پیپرز جیسے نام ہیں۔
اس کے بعد سوپ کے تحت ٹوماٹو اینڈ ویجیٹیبل منیسٹرونی، شروم کپوشینو اور چکن ریبولیٹا اورسلاد میں کلاسک سیزر سلاد، ٹوماٹو اینڈ براٹا کیپریز اور سسلین ایو سلاد دیا گیا ہے۔سینڈوچ اور برگرز جسے ’وچیز این برگز‘ لکھا گیا ہےکے تحت ونڈر ویجی چیز برگر،پرمیسن چکن کنگ برگر،اسموکنگ لمبورگنی برگر، پلڈ چکن اٹالین ٹارٹین،گرلڈ ویجی ٹارٹین، مشروم سوردو ٹارٹین موجود ہیں۔پیزا کے تحت پیزابراٹیٹا، پیزا فنگھی ماریناٹی، اٹالین جاب پیزا، پیری پیری پیزا، پیزا سسلیانا، پیزا ایل ڈیاوولا،پیزا مارگھریٹا، پیزا فارم ہائوس،کائوچ پوٹیٹو پیزا،پیزا میکسیکانا،پوپ آئی اسپیشل پیزا، پیزا الوہا،پیزا پیپرونی اینڈ روکولا، پیزا جینوورس، باربیکیو چکن پیزا جیسے نام ہیں۔ اس کے بعد پاستا کے تحت اسپاگھیٹی پوموڈورو،اسپاگھیٹی بولونیز، میٹ بال اسپاگھیٹی،اسپا گھیٹی مرینارا،پین ارابیاٹااور دیگر نام ہیں۔ اس کے بعد مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں گرلڈ مشروم ریسوٹو، اسپاراگس ریسوٹو، سیئرڈ ریورو سولو سسلیانا لیمن بٹر،اسپائسی لیمن چکن،پرانز اینڈ سیفرون ریسوٹو، ہاف روسٹ چکن شامل ہے۔ میٹھے میں فریرو روچر اسکلیٹ برائونی، وھائٹ چاکلیٹ این بیری چیز کیک جیسی چیزیں ہیں۔