• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاپا پینچو دا ڈھابہ: ڈھابے کے طرز پر تیار پنجابی ذائقوں کا خزانہ

Updated: November 21, 2025, 11:28 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ کے ہل روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں خالص پنجابی طرز کے کھانے پیش کئے جاتے ہیں جن میں راجما چاول سے لسی تک بہت کچھ ہے۔

This restaurant has the appearance of a dhaba. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے بھی ایک ڈھابے کا رکھ رکھائو اختیار کئے ہوئے ہے۔ تصویر:آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن تندوری،بھونا چکن، بیگن بھرتا، راجما چاول، دہی بھلے ،چکن شبنم کباب، چکن کستوری کباب، قیمہ کلچہ، میتھی مراٹھا،جواری روٹی، لچا پراٹھا
پتہ :گیسپر اینکلیو،سینٹ جانز روڈ، نزد روپی بینک، پالی ہل، باندرہ ویسٹ، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۵۰ 
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍تارات۱۲؍ بجے
رابطہ: +917304164088

؎پنجابی ڈشیزکا اپنا ایک الگ ہی انداز اورذائقہ ہوتا ہے اس پر ڈھابہ اس میں چار چاند لگانے کا کام کرتا ہے۔ آج نوجوانوں میں ڈھابوں پر جانے کا رجحان کچھ زیادہ ہے جس کیلئے بڑی تعداد میں نوجوان بھیونڈی کا رخ کرتے ہیں لیکن اگر آپ پنجابی ڈھابے کا لطف لینا چاہتے ہیں تو زیادہ دور نہیں بلکہ وسط شہر باندرہ میں بھی جاسکتے ہیں۔ باندرہ کے پالی ہل علاقے میں پاپا پینچو دا ڈھابہ کے نام سے ایک ریسٹورنٹ موجود ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو بھی پنجابی انداز لئے ہوئے نظر آتاہے۔ اس میں سب سے پہلے پاپا کی ٹاپ ۶؍ڈشیز کے نام دیئے گئے ہیں جن میں تندوری چکن، بھونا چکن، چکن بریانی، بیگن بھرتا،راجما چاول اور دہی پاپڑی چاول کے نام ہیں۔ اس کے بعد پاپاجی دا اسٹارٹر میں تندوری چکن،پنجابی چکن ٹکہ، ریشمی چکن ٹکہ، پینچو اسپیشل ٹکہ،چکن شبنم کباب، چکن کستوری کباب، مٹن چیزی کباب اور مٹن سیخ کباب ہیں۔
جالندھری مٹن چاپ کا نام خصوصی طور پر لکھا گیا ہے۔اس کے بعدپنیر،آلو اور دیگر سبزیوںکے ٹکے اور کباب بھی دیئے گئے ہیں۔  پاپا جی سی فوڈ میں فش نشہ، فش ٹکہ، فش کری،تندوری پرانز،پرانز مسالہ ہیں۔پاپا کے بعد ممی جی کا کھانا شانا دیا گیا ہے جس میں بھونا گوشت، چکن ڈھابہ،چکن مکھنی، چکن تار والا،پنیر لبابدار،پنیرمکھنی،آلو تری والا، آلو زیرہ،بیگن بھرتا،کرکرے بھنڈی، عربی پچکی اور نولکھا سبزی، دال مکھنی اور دال تڑکا ہے۔ بیجی کے کامبو میں سرسوں دا ساگ اور مکئی کی روٹی، چھولے بھٹورے/کلچے/پوری، پنجابی کڑھی چاول اور راجما چاول کا متبادل ہے۔ روٹی کلچے تے پراٹھے میں پھلکا،مکئی /مسی روٹی، تندوری روٹی، جواری روٹی، لچا پراٹھا، چیز گارلک نان، پیاز/ لہسن کلچا، امرتسری کلچہ، لاہوری کلچہ، چکن/قیمہ کلچہ، پیاز/ میتھی پراٹھا،آلو/گوبی/ مولی پراٹھے ہیں۔چاول تے بریانی میں دال پالک کھچڑی، ویج/ پنیر بریانی، چکن /مٹن بریانی، پرانز بریانی ہیں۔ چاٹ تے پکوڑے میں سیو پوری، دہی پاپڑی چاٹ، دہی بھلے، گول گپے، ٹکی چھولے، آلو/ پیاز کے پکوڑے،پنیر پکوڑے ہیں۔ ٹھنڈا شنڈا میںلسی، مسالہ چھاس،لیمن آئس ٹی،پیچ آئس ٹی ہیں۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK