لوئر پریل میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کھانا کھاکر پنجاب کی یاد آجائے گی، زیادہ تر ڈشیز میں پنجاب کا ذائقہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ کافی کشادہ ہے، آپ آرام سے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ تصویر:آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن توا،ریشمی تندوری، پہاڑی چکن ٹکہ، تندوری لالی پاپ، چکن امرتسری، مرغ حیدرآبادی، مرغ لکھنوی، مرغ لاہوری، دہی چاول،پالک کھچڑی۔
پتہ :۲؍، بلڈنگ اے،شندے بلڈنگ کمپائونڈ،ایس بی مارگ، نزد فنکس ٹاور، لوئر پریل، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۱۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۳۰:۱۱؍تارات:۱۵۱۱؍ بجے
رابطہ: 098208 00278
پنجابی ملبوسات کے علاوہ پنجابی ڈشیز بھی بہت پسند کی جاتی ہیں کہ ان میں شمالی ہند کا حقیقی ذائقہ دستیاب ہوتا ہے۔آج ہم ایک ایسے ہی پنجابی ریسٹورنٹ کے تعلق سے معلومات لے کر حاضر ہوئے ہیں جہاں روایتی پنجابی ڈشیز دستیاب ہیں۔پنجابی تڑکا نامی یہ ریسٹورنٹ لوئر پریل میں واقع ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ویج اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میںپنیر پکوڑا،ہرا بھرا کباب، تندوری آلو،پنیر پہاڑی ٹکہ اور دیگر ہیں۔نان ویج اسٹارٹر میں چکن توا، تندوری چکن، ریشمی تندوری، چکن ٹکہ، ریشمی ٹکہ، پہاڑی چکن ٹکہ، ملائی چکن ٹکہ،چکن امرتسری ٹکہ، تندوری لالی پاپ، چکن چلی اور کاکوری کباب دستیاب ہیں۔ سی فوڈ اسٹارٹر میں پرانز کولیواڑا، پرانز تندوری، پرانز بٹر گارلک، پران چلی، فش کولی واڑا، فش تندوری،فش چلی، فش بٹر گارلک جیسی ڈشیز ہیں۔
اس کے بعد ویج مین کورس میں دال فرائی، دال تڑکا، دال مکھنی، پنجابی کڑھی، چھولے بھٹورے، چنا مسالا،راجما،زیرہ آلو،بیگن فرائی، لسونی پالک،آلو گوبی، گوبی مٹر، بھنڈی،بیگن بھرتا اور دم آلو ملتے ہیں۔انڈے کی ڈشیز میں مسالا آملیٹ، ایگ بھرجی، ایگ کری ہیں۔نان ویج کے مین کورس میں چکن امرتسری گریوی، بون لیس چکن امرتسری، مرغ حیدرآبادی، مرغ لکھنوی،مرغ لاہوری،بٹر چکن، چکن ٹکا مسالا،چکن کڑائی،چکن کولہاپوری،چکن بھونا اور دیگر ڈشیز ہیں۔اس کے بعد مچھلی میں حیدرآبادی فش، لاہوری فش، کالی مرچی فش، فش کری،فش ٹکا مسالا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ڈشیز پرانز کے ساتھ بھی ہیں۔ریپس اینڈ رول میں پنیر ٹکا رول، پنیر سیخ رول، پنیر مکھنی رول، تندوری مشروم رول، چکن مکھنی ریپ، چکن ریشمی ریپ، چکن بھونا ریپ جیسی ڈشیز کے بعد رائس اور بریانی میں زیرہ چاول، دہی چاول، مسالا چاول، دال کھچڑی، پالک کھچڑی،مٹن بریانی، فش بریانی، پران رائس،چکن ٹکا بریانی اور دیگر ہیں۔پنجاب کی میٹھی ڈشیز کچھ خاص ہوتی ہیں تو یہاں میٹھے کے تحت قلفی، فریش فروٹ کریم، کھیر اور آم رس(موسم میں) ملتا ہے۔اس کے علاوہ یہاں ایسی ڈشیز بھی ملتی ہیں جس میں ایک شخص پیٹ بھر کر کھاسکتا ہے۔