پربھا دیوی یعنی ایلفنسٹن روڈ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں وہ ڈشیز کھانے کو ملتی ہیں جو چین میں ہی دستیاب ہوتی ہیں، یہاں کی ڈشیز کے نام منفرد ہیں۔
اس ریسٹورنٹ کو چین میں بنائی جانے والی عمارتوں کی طرز پر ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تصویر:آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
سی فوڈ ہکا سوپ، میٹ بال اسپائسی سوپ، کریب جیڈ سوپ،ٹرنیاکی ساس، ہنی اسموک پرانز، تھائی لیمن گراس، بیکون فرائڈ رائس۔
پتہ :شاپ نمبر ایک، ۲؍،۳؍، جینت اپارٹمنٹ، اپا صاحب مراٹھے مارگ،سینچوری بازار،پربھادیوی، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۲۵
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۳۰:۱۲؍تارات۱۵:۱۱؍ بجے
رابطہ: 022 2422 1065
چائنیز ڈشیزعام طورپر تقریباًہر ریسٹورنٹ میں ملتی ہیں۔ چاہے کسی بھی قسم کی ڈشیز کا ریسٹورنٹ ہو اس میں چائنیز ڈشیز بھی علاحدہ ملتی ہیں۔لیکن کچھ ریسٹورنٹ ہی ایسے ہوتے ہیں جہاں خصوصی چائنیز ڈشیز ملتی ہیں۔ ان میں سے ایک ریسٹورنٹ کا نام ’چائنیز ویلی‘ یعنی چین کی وادی ہے۔ یہ ریسٹورنٹ پربھادیوی جو پہلےایلفنسٹن کے نام سے جانا جاتا تھا۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو سے پتہ چلتا ہے کہ یہاںکئی ڈشیز ایسی ہیں جو عام طور پر دیگر ریسٹورنٹس میں نہیں ملتیں۔ اس کے مینو کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں سی فوڈ ہکا سوپ، میٹ بال اسپائسی سوپ(چکن)، لیوبو سوپ، لیمن گراس سوپ، کریب جیڈ سوپ، کریب میٹ اسپائسی سوپ، پیپر سوپ، لیمن گراس سوپ، برنٹ گارلک سوپ، چکن وونٹون سوپ جیسے نام شامل ہیں۔
اس کے بعد اپیٹائزر کے طور پر گولڈن فرائڈ پرانز، ٹرنیاکی ساس، ہنی اسموک پرانز، تھائی لیمن گراس،شنگھائی پرانز، سزلنگ پیپر،ڈیپ فرائڈ پرانز، سوئی مائی، برنٹ پیپر،گوانگ ژو چکن، سویا چلی، ڈمپلنگ /مومو، سیسیم چکن آن ٹوسٹ جیسی ڈشیز دستیاب ہیں۔ اس کے آگے سی فوڈ مین کورس میںبٹر گارلک، بلیک پیپر ساس، ساپو ساس، ڈریگون پیپر، برنٹ چلی ساس،بلیک بین ساس جیسے نام ہیں جو کہ تمام ہی فش یعنی مچھلی اور پرانز یعنی جھینگے کے متبادل میں ہیں۔اس کے بعد چکن مین کورس میں بٹر گارلک ساس، ڈریگون پیپر ساس، تھائی اسٹائل، جنجر چلی گارلک ساس، کیون ساس، ساپو/مائوچی ساس، ہانگ کانگ ساس، ڈائسڈ چلی ساس جیسے نام ہیں۔
اس کے بعد نان ویج رائس اور نوڈل کے تحت ٹرپل سیچوان، پاٹ رائس، کینٹون رائس، ہاٹ پاٹ رائس، بیکون فرائڈ رائس/ نوڈل،چائو مین،امریکن چوپسوئے، میفون، ملیشین رائس، چلی اوئسٹر، برنٹ چلی گارلک رائس، بلیک پیپر/بیجنگ جیسی ڈشیز ہیں۔
اس کے آگے ویج کا مینو شروع ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے ویج سوپ،ویج اپیٹائزر،ویج مین کورس،ویج رائس/نوڈل کے بع میٹھے میں ہنی نوڈل ودھ آئس کریم کا نام دیا گیا ہے۔