گوریگائوں سے جوگیشوری میں داخل ہوتے ہی نظر آنے والا یہ کیفے کئی برسوں سے یہاں موجود ہے،اس روایتی ریسٹونٹ میں بہت کچھ دستیاب ہے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2025, 12:56 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
گوریگائوں سے جوگیشوری میں داخل ہوتے ہی نظر آنے والا یہ کیفے کئی برسوں سے یہاں موجود ہے،اس روایتی ریسٹونٹ میں بہت کچھ دستیاب ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن شیزوان تندوری، چکن ریشمی کباب، چکن ہریالی، چکن چنگاری، چکن ریشمی کباب مسالہ، چکن کابلی، مٹن مغلائی، مٹن دال گوشت
پتہ :ویشالی نگر، ایس وی روڈ،نزد روبی اسپتال، جوگیشوری ویسٹ،جوگیشوری ،ممبئی ۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر۱۲؍ بجے تارات ایک؍ بجے
رابطہ: 912226789927
جوگیشوری آج مغربی مضافات میں لذت کام و دہن کا مرکز بن چکا ہے ۔ ممبئی کے چند مشہور ترین ہوٹل جو اس سے قبل جنوبی ممبئی کی شان ہوا کرتے تھے ان میں سے زیادہ تر جوگیشوری میں کھل چکے ہیں۔ لیکن جب یہ ہوٹل جوگیشوری نہیں آئے تھے تب بھی یہاں کچھ ریسٹورنٹ اور کیفے موجود تھے۔ کیفے تاشقند انہی کیفیز میں سے ایک ہےجو اس وقت یہاں کے عوام کو اپنی جانب راغب کرتے تھے بلکہ آج بھی یہ جہاں کے عوام کےلئےباعث کشش ہیں۔ یہاں کی ڈشیز توروایت شکن نہیں ہیںلیکن آج یہ ریسٹونٹ خود میں لینڈ مارک کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔
انٹرنیٹ پر موجود اس کیفے کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں سب سے پہلے تندوری ڈشیز کا ذکر کیا گیا ہےجس میں آپ کوچکن شیزوان تندوری،چکن ٹکہ، چکن ریشمی کباب، پنیر ٹکہ اور چکن ہریالی جیسی ڈشیز ہیں۔ ا س کے بعد چکن کے سالن جس میں مرغ مسلم، چکن چنگاری، چکن ریشمی کباب مسالہ، چکن انگارہ، چکن نرگس،چکن افغانی، چکن گرین، چکن وھائٹ، چکن کابلی اور ایسی ہی دیگر ڈشیز ہیں ۔ اس کے آگے مٹن پر مبنی ڈشیز ہیں جن میں مٹن پایا، مٹن مغلائی، مٹن دوپیازہ، مٹن دال گوشت،مٹن قیمہ، مٹن قورمہ جیسی ڈشیزہیں۔ اس کے علاوہ ویجیٹبل، ایگ یعنی انڈا،بھیجا،پرانز اور مچھلی کے تحت بھی کئی ڈشیز دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پلائو میں چکن پلائو، مٹن پلائو، پرانز پلائو، انڈا پلائو، ویج پلائو اور سادے چاول(مار کے) دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرح بریانی میںچکن ٹکہ بریانی، مٹن بریانی، انڈا بریانی اور ویج بریانی بھی ہے۔
اس کے علاوہ یہاں چائنیز ڈشیز کی بھی پوری رینج موجود ہے جس کاآغاز سوپ سے ہوتا ہےجس میں سویٹ کارن سوپ جو چکن، ویج،پلین اور انڈے کے متبادل میں ہے۔اس کے علاو منچائو،لنگ فنگ اور دیگر طرح کے سوپ بھی ہیں۔اس کےآگے نوڈل، فرائڈ رائس کے مختلف متبادل اور چکن کے تحت چکن چلی، چکن منچورین، چکن ہانگ کانگ اسٹائل، چکن کرسپی اور دیگر ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پارٹی آرڈر بھی لئے جاتے ہیں۔