Inquilab Logo Happiest Places to Work

راحت دربار: ساکی ناکہ میں راحت پانے کا ایک اہم مقام

Updated: July 24, 2026, 9:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں شمال ہندوستانی ڈشیز سےلیکرمغلائی، چائنیزڈشیز کے علاوہ بریانی،فاسٹ فوڈ کے طور پر کھائی جانے والی اشیا میں رول،سینڈوچ او ر پیزا ملتا ہے۔

This restaurant is also quite nice to look at. Photo: INN
دیکھنے میں بھی یہ ریسٹورنٹ ٹھیک ٹھاک ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پہاڑی ٹکہ، اجوائنی ٹکہ، چیز ٹکہ، لسونی ٹکہ، روزالی کباب، ملائم سیخ، رونق سیخ، چکن پکوڑا، چکن امول دہی والا، گھی روسٹ چکن، روغن جوش، مٹکا دم بریانی
پتہ: شاپ نمبر ایک، رستم مارکیٹ، اے جی لنک روڈ، نزد تلک نگر گیٹ، ساکی ناکہ، ممبئی، ۴۰۰۰۷۲
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۱۱؍ تا رات۴؍ بجے
رابطہ: 919076333134

 

یہ بھی پڑھئے: واحد ریسٹورنٹ: کرلا پائپ روڈ پر موجود ایک منفرد ریسٹورنٹ

ریسٹورنٹس کےناموں میں ایک لفظ’دربار‘ بہت مقبول ہے جسے اکثر ریسٹورنٹس کے نام کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ آج ہم ایسے ہی ایک  ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے جس کا نام ’راحت دربار‘ ہے۔  ساکی ناکہ میں واقع اس ریسٹورنٹ کے آن لائن موجود مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز چائنیز ویج سوپ سے ہوتا ہے جبکہ اس کے نیچے نان ویج سوپ میں بھی اکثر نام وہی ہیں یعنی کلیئر سوپ، منچائو سوپ، سویٹ کورن سوپ۔ ویج میں جو منفرد ہے وہ ٹوماٹو بازل سوپ اور ڈریگون سوپ ہے جبکہ چکن میں منفرد سوپ کا نام لنگ فنگ سوپ اور مٹن پایا سوپ ہیں۔

اس کے بعد تندوری اسٹارٹرچکن اور مٹن کے تحت چکن میں ملائی تندوری، پہاڑی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، اچاری ٹکہ، اجوائنی ٹکہ، ملائی ٹکہ، کالی مری ٹکہ، چیز ٹکہ، لسونی ٹکہ،عالیشان ٹکہ، روزالی کباب، بنجارہ کباب، ملائم سیخ، رونق سیخ، چکن پکوڑا، چکن امول دہی والا،مٹن چانپ تندوری اور مٹن ران تندوری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کرلا کے بیل بازار میں توکل ہوٹل تندوری اورچائنیز ڈشیز کا مرکز

چائنیز اسٹارٹر میں لالی پاپ، ۶۵؍ڈرائی، کرسپی، ہاٹ گارلک، کاسکری، چکن سالٹ اینڈ پیپر، بی بی کیو چکن، چکن ساٹے، چکن مایونیز ہیں۔ اس کے بعد رول اور شوارما کے تحت چکن رول، چکن بیدہ روٹی، چکن ٹکہ رول، چکن پہاڑی ٹکہ رول، چکن ملائی ٹکہ رول، چکن سیخ رول، چکن کٹی رول، چکن شوارما، چکن ٹکہ شوارما، چکن اوپن شوارما دیئے گئے ہیں۔ مین کورس ویج کے تحت آلو مٹر، ویج کولہاپوری، پالک پنیر، پنیر بھرجی، ملائی کوفتہ اور پنیر کڑھائی ہے۔ چکن میں قیمہ فرائی، لپیٹا، چکن انگارہ، افغانی، مرغ مسلم،قورمہ، وھائٹ قورمہ، اچاری، گھی روسٹ چکن کچھ منفرد نام ہیں۔مٹن میں دال گوشت، قومہ،کولہاپوری،قیمہ، روغن جوش، ڈبہ گوشت ہیں۔دن کے حساب سے خصوصی ڈش کے تحت اتوار کوچکن مٹکا دم بریانی،پیر کومٹن کاجو قیمہ،منگل کو مسالہ چانپ،بدھ کو مٹن کالی مری، جمعرات کومٹن  وھائٹ قورمہ،جمعہ کو مٹن دال گوشت اور چاول،سنیچر کو مٹن اسٹیو ملتا ہے۔اس کے علاوہ کئی طرح کی بریانی پلائو،چائنیز میں فرائڈ رائس نوڈل کے علاوہ سینڈوچ اور پیزا بھی ملتے ہیں۔

یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے اگر آپ اس ریستوراں میں جانے کا ارادہ کریں تو خود جائزہ لیں اور فیصلہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK