Inquilab Logo Happiest Places to Work

واحد ریسٹورنٹ: کرلا پائپ روڈ پر موجود ایک منفرد ریسٹورنٹ

Updated: July 17, 2026, 12:47 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں کئی ایسی ڈشیز دستیاب ہیں جو دیگر سے منفرد ہیں،چکن کی ڈشیز کے علاوہ پرانز، ویج اور انڈے پر مشتمل ڈشیز بھی ملتی ہیں،چائنیز ڈشیز بھی موجود۔

This restaurant doesn`t look very nice, but many of the dishes are unique. Photo: INN
دیکھنے میں یہ ریسٹورنٹ زیادہ اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن کئی ڈشیز منفرد ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن گارلک، چکن پنکھڑی، چکن بلیک بین، ریڈ پیپر چکن،چکن کوکنی، چکن پٹھانی،چکن میتھی ملائی،چکن کورین گریوی،چکن ۱۰۰۰؍کبسہ،راجدھانی کبسہ
پتہ: شاپ نمبر ایک ، نوساری بلڈنگ، پائپ روڈ، نزد نرسنگ ہوم، کرلا ویسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۷۰
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر۱۲؍تارات۳؍ بجے
رابطہ : 919892535887

یہ بھی پڑھئے: کرلا کے بیل بازار میں توکل ہوٹل تندوری اورچائنیز ڈشیز کا مرکز

کرلا ویسے تو ایک ایساعلاقہ ہے جو کھانے پینے کیلئے بھی مشہور ہے،کیوں کہ یہاں کئی ایسے ریسٹورنٹ ہیں جو دور دور کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو مقامی افراد میں بہت مقبول ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ واحد ریسٹورنٹ ہے جو کرلا پائپ روڈ پر واقع ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کےمینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز چکن اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن ٹکہ، ملائی ٹکہ،بنجارہ ٹکہ، ملائی ٹنگڑی روسٹ، چکن گارلک، چکن پنکھڑی، چکن بلیک بین، ریڈ پیپر چکن، ریڈ ہاٹ اسپائسی چکن،کرسپی چکن، سزلنگ چکن، منگولین چکن، چکن چلی، چکن اوئسٹر، کنفو چکن، باسل پیپر چکن اور اوئسٹر لالی پاپ ہے۔یہاں کی خصوصی ڈشیز میں چکن واحد دربار،چکن گارڈن ، چکن کوکنی، چکن پٹھانی، چکن کولہاپوری، چکن لاہوری، چکن لکھنوی اور مرغ مسلم ملتے ہیں۔چکن گریوی میں چکن بھونا، چکن قورمہ، چکن اسٹیو، بٹر چکن، چکن میتھی ملائی، چکن مہاراجا، چکن پنیر، چکن افغانی، چکن وہائٹ قورمہ، چکن رشیدہ،چکن روغنی، چکن ہریالی، بنجارہ گریوی، چکن حنان،چکن بلیک پیپر، چکن کورین گریوی ملتے ہیں۔ پرانز میں گارلک پرانز اور چلی پرانز ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مجگائوں ریسٹورنٹ:علاقےکی نمائندگی کرنے والا ریسٹورنٹ

رائس اور پلائو میں چکن فرائڈ رائس، برنٹ گارلک فرائڈ رائس، ہانگ کانگ فرائڈ رائس، اوریئنٹل رائس اور گریوی، وون رائس اور گریوی، سنگاپور رائس، اوئسٹر رائس اور گریوی کے بعد چکن دم بریانی، مٹن پلائو، چکن پلائو توا،چکن سیخ بریانی، ڈریگون اوریئنٹل رائس، چکن بلیک بین رائس،چکن چوپر رائس،چکن کورین رائس اور گریوی، چکن شنگھائی بٹر رائس ہیں۔ کبسہ کے تحت تندوری کبسہ، ملائی کبسہ، چکن لالی پاپ کبسہ، چکن چلی کبسہ، چکن ۱۰۰۰؍ کبسہ، راجدھانی کبسہ، ٹینڈر مرغ شیزوان کبسہ اور مکس تندوری پلیٹر کبسہ ہیں۔ چکن نوڈل میں بھی تقریباً ویسے ہی نام ہیں جو رائس کے تحت دیئے گئے ہیں۔اس کے آگے ویج ڈشیز کے تحت ویج اسٹارٹر، ویج نوڈل، ویج رائس، ویجیٹیبل، پنیر، ایگ یعنی انڈے پر مبنی ڈشیز کے کئی متبادل موجود ہیں۔ روٹی /پراٹھا/ نان کے تحت تندوری روٹی لچھا پراٹھا، بٹر روٹی، بٹر نان روٹی اور چیز بٹر نان دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے اگر آپ اس ریستوراں میں جانے کا ارادہ کریں تو خود جائزہ لیں اور فیصلہ کریں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK