Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیزل:فیشن کی گاڑی کو آگے بڑھانے والا عالمی سطح کا مشہور برانڈ

Updated: May 05, 2026, 11:43 AM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

اٹلی میں شروع ہونے والے اس برانڈ کے آج دنیاکے مختلف ممالک میں اسٹور موجود ہیں جہاں سے اس برانڈ کی مخصوص مصنوعات خریدی جاسکتی ہیں۔

Diesel Store In Bandra.Photo:INN
باندرہ میں واقع ڈیزل کاشاندار اسٹور:تصویر:آئی این این
ڈیزل ایک بین الاقوامی لائف اسٹائل برانڈ ہے جو ڈینم کی مہارت میں جڑا ہوا ہے اور پریمیم فیشن کا ایک سرکردہ نام بن چکا ہے۔ آج یہ برانڈ قائم شدہ لگژری مارکیٹ کا ایک حقیقی متبادل ہے۔ برانڈکے مجموعوں میں ملبوسات، لوازمات اور لائف اسٹائل کے وسیع رینج، خوشبو، گھڑیاں، زیورات سے لے کر انٹیریئر ڈیزائن اور ریئل اسٹیٹ منصوبوں تک اس کے یہاں سب دستیاب ہے۔ 
تاریخ اور آغاز
ڈیزل کا آغاز شمال مشرقی اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے مولوینا میں ہوا۔۱۹۷۰ءمیں ۱۵؍سالہ رینزو روسو نے اپنے قریبی ٹیکنیکل کالج میں ٹیکسٹائل اور لباس کا ڈیزائن سیکھنا شروع کیا اور اپنی ماں کی سلائی مشین پر تجربات کرنا شروع کیے۔رینزو روسو نے۱۹۷۶ءمیں مولٹیکس نامی کپڑے بنانے والی کمپنی میں کام شروع کیا جسے ادریانو گولڈ اشمیڈ چلاتےتھے۔۱۹۷۷ءمیںجب روسو نے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہا تو گولڈ اشمیڈ نے انہیں ۴۰؍ فیصد حصہ دے کر روکا اور دونوں نے مل کر ڈیزل کی بنیاد رکھی۔ 
برانڈ کے نام کی کہانی
برانڈ کا نام ’ڈیزل‘اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ تیل کے بحران کے دور میں ڈیزل کو’متبادل ایندھن‘سمجھا جاتا تھا۔ روسو اور گولڈ اشمیڈ چاہتے تھے کہ ان کا برانڈ بھی روایتی جینز برانڈز کا ’متبادل‘سمجھا جائے۔ اس کے علاوہ یہ لفظ پوری دنیا میں یکساں طور پر بولا اور سمجھا جاتاہے، جو روسو کے اس نظریے سے ہم آہنگ تھا کہ عالمی فیشن مارکیٹ قومی سرحدوں سے نہیں بلکہ لوگوں کے طرزِ زندگی سے تقسیم ہوتی ہے۔ 
ترقی کے مراحل
۱۹۸۵ءمیں روسو نے گولڈ اشمیڈ کے حصص خرید کر ڈیزل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ پہلے ہی سال میں انہوں نے برانڈ کی آمدنی چار گنا بڑھا دی۔ روسو کی اصل جدت یہ تھی کہ انہوں نے جینز کو ہاتھ سے پرانا اور پتھروں اور سینڈ پیپر سے رگڑ کر ’ڈسٹریسڈ‘ بنایا، بغیر کیمیکل کے، صرف پانی اور پتھر کے ذریعے۔ اس نے ڈینم کو محض کام کپڑے سے نکال کر ہائی فیشن کی دنیا میں داخل کیا، ایک ایسے وقت جب کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جینز کبھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئے گی۔ ۱۹۹۹ءمیں ڈیزل نے نیویارک، سان فرانسسکو، روم اور لندن میںبڑے فلیگ شپ اسٹورز کھولے۔نیویارک میں ڈیزل نے اپنا اسٹور لیوائزکے فلیگ شپ کے بالکل سامنے کھولا، یہ ایک جرأت مندانہ اقدام تھا۔ 
برانڈ کی خصوصیت
اس برانڈ نے ہندوستان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ۲۰۰۷ء میں کی جب اس نےمرجانی گروپ کے ساتھ بات چیت کی لیکن ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔ ۲۰۰۹ءمیںمکیش امبانی کی ریلائنس برانڈس لمیٹڈنے ڈیزل انٹرنیشنل کے ساتھ کا جوائنٹ وینچر بنایا۔ اسے’ڈیزل فیشنل انڈیا ریلائنس کا نام دیا گیا۔اپریل۲۰۱۰ء میں ڈیزل نے ہندوستان میں باضابطہ لانچ کیا۔ رینزو روسوخود ممبئی آئے۔
 
 
برانڈ کی مصنوعات
ڈیزل اسٹورز پرلائف اسٹائل سے متعلق متعدد دستیاب ہیں۔ یہاں ملبوسات میںجینز، جیکٹس، ٹی شرٹس، ڈریسز، کارگو جیسے کپڑے ملتے ہیں۔ایکسیسریز میںجوتے،موزے، بیگ،سفر میں لے جانے والے بیگ، بیلٹ کے علاوہ چشمے،گھڑیاں،پرفیوم اور فون اور ایئرپوڈ کے کور اور ایسی ہی دیگر متعدد اشیا دستیاب ہیں۔یہاں کا سامان مردوں،خواتین اور بچوں کے زمروں میں تقسیم ہوتا ہے جس سے یہاںسامان خریدنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔
 
 
ممبئی میں اسٹورز
ڈیزل کا ہندوستان میں (dieselindia.com) موجود ہے جہاں سے جینز، ملبوسات اور لوازمات آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی میں اس کے دو شاندار اسٹور موجود ہیں جن میں سے ایک اسٹور لوئر پریل کے فینکس مال میں جبکہ دوسرا اسٹور باندرہ کے بی کے سی علاقے میں واقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK