Inquilab Logo Happiest Places to Work

الطافز سیفرون ریسٹورنٹ میں چائنیز سے کبسہ تک بہت کچھ ہے

Updated: June 13, 2025, 12:25 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ماہم میں واقع اس ریسٹورنٹ میں چائنیز کےعلاوہ مغلائی اور ہندوستانی ڈشیز کے تحت چند منفرد نام نظر آتے ہیںجو اسے مخصوص بناتے ہیں۔

This restaurant will give you the real taste of Maharashtra. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ میں مہاراشٹر کا اصلی لطف آئے گا۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کرسپی تھریڈ چکن، چکن ہنگامہ سزلر، شیرپا نوڈل، امریکن چوپسوئے، چلی رائس، مٹن سیخ رول، ترنگا کباب، چکن لکھنوی سیخ، پائو کا حلوہ۔ 
پتہ:گرائونڈ فلور، قادری بلڈنگ، سوتنتراویر ساورکر مارگ، ماہم ویسٹ، ماہم، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:سہ پہر۳؍ سے رات ۳؍ بجے تک
رابطہ : 919322643731
 پچھلے ہفتہ کی طرح آج بھی ماہم کےایک اور ریسٹورنٹ کا تجزیہ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کا نام الطافز سیفرون ریسٹورنٹ ہے جس کا معنی ہے’الطاف کا زعفرانی ریسٹورنٹ‘ جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ یہاں کئی عمدہ ڈشیز دستیاب ہونگی۔ آئیے انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کےمینو کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس کا آغاز دم بریانی اور توا پلائو سے ہوتا ہے جس میں مٹن دم بریانی، چکن دم بریانی اور زم زم رائس شامل ہیں۔ اس کے بعد چائنیز سوپ ہیں۔ اس کے بعد چائنیز اپے ٹائزریعنی بھوک بڑھانے والے پکوان ہیں جن میں کرسپی تھریڈچکن، چکن ڈریگون، بلیک پیپر سالٹ، چکن چلی، چکن ہاٹ گارلک، چکن بلیک بین ساس، چکن کرسپی، چکن افلاطون، چکن کنگفو اور ایپل چکن جیسے نام ہیں۔ مین کورس میں چائنیز چکن گریوی میں چکن ہاٹ گارلک، چکن اوئسٹر ساس، چکن حنان اسٹائل، چکن شائیبو، چکن مسٹرڈ ساس ہیں۔ سزلرمیں چکن سزلر، چکن انگارہ سزلر، چکن ہنگامہ سزلر، مٹن سزلر ہیں۔ اس کے بعد فرائڈ رائس میں سری لنکن رائس، روسٹ رائس، برنٹ گارلک رائس اور شیرپا رائس ہیں۔ نوڈل میں سنگاپور نوڈل، ہانگ کانگ نوڈل، چائومین، امریکن چوپسوئے اورشیرپا نوڈل ہیں۔ رائس ودھ گریوی میں منچورین رائس، چلی رائس، ہاٹ بین رائس، پاٹ رائس اور دیگر ہیں۔ 
 اس کے بعدریپ اینڈ رول میں چکن رول، بیدہ روٹی، فرینکی رول، چکن ٹکہ رول، چکن پہاڑی ٹکہ رول، مٹن سیخ رول ہیں۔ اس کے علاوہ لبنانی شوارما کے کئی متبادل ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی ڈشیز کا نمبر آتا ہےجس میں چکن تندوری، چکن ودھ امول دہی، چکن ریشمی کباب، چکن لکھنوی سیخ، ترنگا کباب، خزانہ کباب ہیں۔ 
 مغلائی مین کورس میں چکن کے تحت ایگ مسالا، چکن مسالا، بٹر چکن، چکن تندوری مسالا کے بعد مٹن میں مٹن حیدرآبادی، کولہا پوری، قورمہ، کڑاہی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کبسہ رائس بھی ملتے ہیں جس کے تحت چکن تندوری چلی کبسہ، چکن کرسپی کبسہ، چکن عربین کبسہ، چکن ملائی کبسہ کے بعد ڈیزرٹ کے تحت شاہی ٹکڑا، پائو کا حلوہ، گلاب جامن، مٹکا ربڑی ملتی ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK