اس ریسٹورنٹ میں پیزا،برگر،جوس، ملک شیک،کئی طرح کے کباب، پراٹھے اور رول کے ساتھ چائنیز ڈشیز کی پوری رینج ملتی ہے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 12:09 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میں پیزا،برگر،جوس، ملک شیک،کئی طرح کے کباب، پراٹھے اور رول کے ساتھ چائنیز ڈشیز کی پوری رینج ملتی ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن بلیک پیپر، چکن بلیک بین، چکن اوئسٹر، چکن سائبو، چکن ریشمی رول، ہانگ کانگ نوڈل، چکن ملائیشین رول، چکن منچورین رول
پتہ:۵۹؍، رحمت منزل، لیڈی جمشید جی روڈ، ماہم ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۱؍ سے رات ساڑھے۱۱؍ بجے
رابطہ : 912224452333
ماہم میں چھوٹے سےبڑے تک کئی طرح کے ریسٹورنٹ موجود ہیں جن میں مختلف قسم کے کھانے پینےکا سامان ملتا ہے۔ آج ہم یہاں کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کررہے ہیں جو فاسٹ فوڈ کے لئےمشہور ہے لیکن یہاں کھانے پینے کی کئی طرح کی چیزیں ملتی ہیں۔ تازہ نامی اس ریسٹورنٹ میں بنیادی طور پر چائنیز ڈشیز ملتی ہیں، اس کے علاوہ یہاں پیزا برگر جیسی کئی چیزیں بھی ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس مینو کا آغاز چائنیز ڈشیز سے ہوتا ہےجس میں سب سے پہلے سوپ میں سویٹ کارن، منچائو، ہاٹ اینڈ سور، ٹوماٹو، کریم آف چکن اور کریم آف ویج جیسے نام موجود ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر میں نان ویج، ویج اور پنیر سے بنی ڈشیز موجود ہیں۔ جن میں نان ویج کے تحت چکن بلیک پیپر، چکن بلیک بین، چکن اوئسٹر، سائبو چکن، ڈریگون، چکن ٹکہ چلی، چکن شیزوان لالی پاپ اور چکن پیری پیری شامل ہیں۔
مین کورس مین کورس کو ویج، پنیر اور نان ویج میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں چلی، منچورین، گارلک، شنگھائی، شیزوان، ہانگ کانگ، مشروم چلی جیسے نام ہیں۔ اس کے بعد رائس /نوڈل میں بھی تقریباً وہی نام ہیں جو عام طور پر ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ملائیشین نوڈل، ہانگ کانگ نوڈل اور امریکن چوپسوئے بھی نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کامبینیشن بھی یہاں دیا گیا ہے۔
اس کے بعد برگر میں چکن برگر ودھ چیز، چکن اسٹیک برگر ودھ چیز، چکن برگر جیسےنام ہیں اس کے بعد گرلڈ سینڈ وچ ویج اورنان ویج میں ہیں۔ ریپس کے نام سے چکن ریشمی رول، چکن تندوری رول، پراٹھا میں بٹر پراٹھا، آلو پراٹھا، میتھی پراٹھا ہیں۔ سب رول میں چکن ملائیشین رول، چکن ٹکہ رول، چکن بی بی کیو رول، چکن چلی رول اور چکن منچورین رول ہیں۔ اسنیکس میں چائنیز بھیل، فرینچ فرائز، گارلک بریڈ، ٹوماٹو چیز بشیٹا، کوری چیز گارلک بریڈ ہے۔ فریش فروٹ جوس میں موسمبی، گنگا جمنا، واٹر میلن، پائن ایپل، گریپس، ایپل، انار ہیں۔ چاٹ کے تحت پانی پوری، بھیل پوری اور دیگر کے علاوہ کئی طرح کے پیزا بھی ہیں۔