• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیفے زیما:لبنانی اور مشرق وسطیٰ کی ڈشیز کا مرکز

Updated: August 24, 2023, 11:54 AM IST | Habeeb Mohammed | Mumbai

باندرہ کے لنکنگ روڈ پر واقع کیفے میں لبنان سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں دستیاب ذائقے ممبئی میں ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں

Interior view of Zima Cafe. Photo: INN
زیما کیفے کا اندرونی منظر۔ تصویر: آئی این این

کبسہ رائس تو اب پورے ممبئی میں متعدد مقامات پر مل جاتا ہے لیکن عربی کھانے صرف کبسہ تک ہی محدود نہیں، ان میں اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔ اگر آپ لبنان سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا حقیقی ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں تو آپ باندرہ ویسٹ میں لنکنگ روڈ کا رخ کرسکتے ہیں۔ یہاں واقع کیفے زیما میں آپ کو حقیقی عربی کھانے دیکھنے اور کھانے کو ملیں گے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سےپہلےسوپ دیئے گئے ہیں جس میں ۳؍ڈشیز ہیں پہلی لینٹل لیمن یعنی دال اور لیموں کا مجموعہ، دوسرا کریم آف مشروم اور کریم آف بروکولی ہیں جو مشروم اور بروکولی سے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد سلاد کا نمبر آتا ہے جس میں ۷؍قسم کے سلاد دیئے گئے ہیں۔ یہاں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ زیادہ تر ڈشیز کے نام عربی طرز کے ہیں۔ سلاد میں ہم دیکھتے ہیں کہ فلافل سلاد، واٹرمیلن فیٹا سلاد، روکا بیٹ روٹ سلاد جیسے نام نظر آتے ہیں۔ آخر میں گرلڈ ہلومی سلاد کا نام ہے جسے گرلڈ ہلومی چیز، لیٹوس کے پتے، راکٹ لیوزنامی پتے، انناس، چیری ٹماٹر ڈال کر اسے لیمن مسٹرڈ ساس اور تل ڈال کر پیش کیا جاتاہے۔ 
 اس کے آگے ہاٹ میز اور کولڈ میز کے عنوان سے کچھ ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے آگے ہموس بار کے عنوان سے مختلف قسم کے ہموس دیئے گئے ہیں جس میں کلاسک ہموس، ہموس بیروتی اور ہموس با للحم کے ساتھ دیگر کئی قسم کے ہموس ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کچھ پلیٹر بھی دیئے گئے ہیں جن میں ویج، چکن، لحم، اسپیشل مکس گرِل، گرانڈ مکس گرل اور چار گرلڈ چکن شامل ہیں۔ شوارما حالانکہ آجکل متعدد مقامات پر مل جاتا ہے لیکن یہاں پر شوارما بھی کئی قسم کا دستیاب ہے جن میں زیما شوارما دجاج، دجاج شوارما پلیٹر، زیما لحم شوارما اورلحم شوارما پلیٹر شامل ہیں۔ یہاں کی خصوصی ڈشیز میں مصری کوشری، ایرانی لاریٔ چکن، ایرانی لاریٔ مٹن، یمنی چکن منڈی، یمنی لحم منڈی، ترکی ادانہ کباب، کفتہ کش کش دستیاب ہیں۔ مچھلیوں کی کئی ڈشیزکےساتھ یہاں میٹھے میں امّ علی، بکلاوا، ہنی کیک، لوٹس چیز کیک، برنٹ باسک چیز کیک ملتا ہے۔ 
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
 بیکڈ عربک امّ علی، پستہ کی پیسٹری، فلافل پاکٹ، بٹاٹا ہرّا، پیدا، فلافل پلیٹر، تبّولیہ، فٹوچ، واٹر میلن فیٹا سلاد، جوانیہ دجاج، رکاکت بل جنبہ۔ 
پتہ: کارنر آف ۳۶؍، آف لنکنگ روڈ اور ۳۲؍واں روڈ، باندرہ ویسٹ، ممبئی۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍بجے سے رات ۱۲؍بجے تک
انسٹا گرام: zimagourmet 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK