جنوبی ہند کے مشہور اور قوی الجثہ اداکار جو ایکشن کیلئے جانے جاتے ہیں اس چھوٹے پردے پر بھی اسی اوتار میں نظر آتے ہیں، دیگر کئی مشہور اداکار بھی ساتھ ہیں۔
EPAPER
Updated: July 20, 2025, 10:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جنوبی ہند کے مشہور اور قوی الجثہ اداکار جو ایکشن کیلئے جانے جاتے ہیں اس چھوٹے پردے پر بھی اسی اوتار میں نظر آتے ہیں، دیگر کئی مشہور اداکار بھی ساتھ ہیں۔
رانا نائیڈو ۲(Rana Naidu 2)
اسٹریمنگ ایپ: نیٹ فلکس(۶؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: وینکٹیش دگوبتی، رانا دگوبتی، سروین چائولہ، افرح سید، ابھیشیک بنرجی، سشانت سنگھ، مادھو ڈھنگرا، پریہ بنرجی
ڈائریکٹر: کرن انشومان، سوپرن ورما، ابھے چوپڑا
رائٹر: کرمنیا آہوجا، کرن انشومان، ریان سوریس، ویبھو وشال
پروڈیوسر: سندر آرون، وشال بجاج، کیرتی گلیانی، عارف میر
موسیقار: جان اسٹیوارٹ اڈوری، سنگیت ہلدی پور
سنیماٹوگرافی: جے کرشن گمادی، وی مرلی کرشنا، نربھے راکھیجا
ایڈیٹر: نیناد کھانولکر، منن مہتا
کاسٹنگ: انمول آہوجا، نورتن مہتا، نونیت سریواستو
پروڈکشن ڈیزائن: ابھیجیت گائونکر، سونم سنگھ، راہل گرگ
ریٹنگ: ***
باہرکے لوگوں کے لیے امیروں کےمعاملات ٹھیک کرنے والا نمبر ون فکسرلیکن ایک خاندانی آدمی جو اپنے خاندان کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیارہے یعنی رانا نائیڈو ایک بار پھرآگیا ہے۔ اس سیریزکےپہلے سیزن میں جس میں ’باہوبلی کےبھلالدیو‘یعنی ساؤتھ اسٹار رانا دگّوبتی تھے، کو گندےمناظر، بدسلوکی اور تشدد کے لیے تنقید کاسامناہونےکے باوجود اس کے اسٹائلش ایکشن، تھرلر اور فیملی ڈرامےکیلئےپسند کیا گیا۔ اس لیے بنانے والے اب اسی مصالحہ کے ساتھ’رانانائیڈو‘کا دوسرا سیزن لے کر آئے ہیں۔ اس باراس سیریز میں پرانی باتوں یعنی مضبوط ایکشن، لڑائی، تشدد، بولڈ مناظرکے ساتھ سیاست، سنیما اور کرکٹ کا ایک کاک ٹیل پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، ان تمام مصالحوں کے باوجود، اصل مواد یعنی کہانی کی مقدار میں گڑبڑ ہونے کی وجہ سے سیریز کا ذائقہ ہلکا رہا۔
سیریز کی کہانی
امریکن کرائم تھریلرسیریز’رے ڈونوون‘ کا دیسی اوتار، یعنی ہمارےرانا نائیڈو (رانا دگگوبتی)نےاب دوسرے لوگوں کی گندگی صاف کرنے والے فکسرکااپنا پرانا پیشہ چھوڑنےاور مکمل طور پر خاندانی آدمی بننے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم جب وہ ایسا کرنے کا سوچ رہا ہوتاہے تو اس کا ماضی رؤف مرزا (ارجن رامپال) کے روپ میں اس کے سامنے آتاہے اور اس کا بیٹا اغوا ہو جاتا ہے۔ ظاہر ہے، رانا کو دوبارہ جرائم کی دلدل میں جانا پڑتاہے۔ اس معاملے میں، اس کا سامناسفیدپوش امیر آدمی ویراج اوبرائے (رجت کپور) سے ہوتا ہےجو غیر قانونی کاروبار کرتا ہے۔ خاندان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے، رانا اس چالاک اوبرائےخاندان کے قریب آتا ہے۔ یہاں، ویراج کی بیٹی عالیہ (کریتی کھربندا) اور بیٹے چراغ (تنوج ویروانی) کے درمیان کرکٹ بمقابلہ فلم کو لے کر ایک مختلف قسم کا تناؤ چل رہا ہے۔ یہاں رانااپنے بیٹےکو رؤف کے حواریوں سے بچاتا ہے، جب کہ اس کی بیٹی ایک حادثے کی وجہ سے اس کا نشانہ بن جاتی ہے۔ رانا کے والد ناگا (وینکٹیش) کو پیسوں کےحوالے سے ایک مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ جب کہ اس کے بھائی تیج (سشانت سنگھ) اور جافا (ابھیشیک بنرجی)بھی محبت اور پیسے کے حوالے سے اپنی زندگی میں اتار چڑھاؤ سے گزر رہے ہیں، جس سے رانا کے ساتھ ان کے تعلقات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ان کےعلاوہ اس کے اور اس کی بیوی نینا (سروین چاولہ) کے درمیان ایک بڑا جھگڑا ہوتاہے، جس کی وجہ سے نینا ایک خفیہ پولیس اہلکارنوین (ڈینو موریا) کے قریب ہو جاتی ہے۔ اب یہ جاننے کیلئے کہ رانا اپنی زندگی کی ان تمام پریشانیوں کوحل کیسے کرتے ہیں، آپ کو سیریز دیکھنا ہوگی۔ `
ہدایت کاری
رانانائیڈوسیزن۲‘میں، کرن انشومن، کرمانیا آہوجا، اننیا مودی، ریان سورس اور کرن گوڑ جیسے مصنفین کی ٹیم نے کہانی کے نام پر ایک ایسا گڑبڑیاں کی ہیں کہ رانابھی ٹھیک کرنے سے قاصر ہیں۔ کرن انشومن، سپرن ورما اورابھے چاولہ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سیزن کی کہانی کافی بکھری ہوئی ہے۔ اوبرائے خاندان کا پورا ٹریک ہلکا ہے، جہاں تخلیق کار کرن انشومن نے اپنی پرانی سیریز ’ان سائیڈ ایج‘ میں دیکھی ہوئی کرکٹ کمنٹری کو دہرایا ہے۔
اداکاری
جی ہاں، اس میں صرف کریتی کھربندا کاکردار ضرور ابھرا ہے۔ اس کے علاوہ تنوج ویروانی کو گدھے کےسر سے سینگ کی طرح اچانک غائب کر دیاگیا ہے۔ پری کلائمکس’مرزا پور‘کی نقل ہے، جب کہ رؤف اور رانا کی دشمنی کا ٹریک بھی ایک تال میں آگے نہیں بڑھتا۔ رانا دگوبتی اور ارجن رامپال کی اداکاری اور شخصیت کا یہ جادو ہے کہ ان کے درمیان لڑائی آپ کو باندھے رکھتی ہے۔ رانا دگوبتی نے اس بار بھی اچھا کام کیا ہے۔ لمبےچوڑے رانا اس رول کیلئے مناسب نظر آتے ہیں۔ ارجن رامپال بھی رؤف کے ویلن کیلئے مناسب ہیں۔ وینکٹیش بحیثیت ناگا بہت زیادہ تفریح فراہم کرتا ہے۔
نتیجہ
اگر آپ رانا دگوبتی کے پرستار ہیں، تو آپ یہ مسالہ دار ایکشن تھرلر دیکھ سکتے ہیں۔