Inquilab Logo Happiest Places to Work

انفنکس زیرو ۳۰؍، ۵؍جی فون اعلیٰ ترین خصوصیات کا حامل

Updated: October 02, 2023, 10:17 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai

۸؍ اور ۱۲؍جی بی میموری اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والے اس فون میں ۱۰۸؍میگا پکسل کیمرہ۶۸؍واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

Infinix Zero 30, 5G. Photo. INN
انفنکس زیرو ۳۰؍، ۵؍جی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں اس سال ابھی تک پریمیم اسمارٹ فونزکاغلبہ ہے۔اس  طرح کے فون خریدنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، ۲۵؍ہزارروپے یا اس سے کچھ کم قیمت کا بھی ایک زمرہ ہے، جس پر بڑےبرانڈ اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی کے تحت انفنکس نے بھی اپنا نیا اسمارٹ فون ’زیرو۳۰؍۵؍جی‘ کو مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔
ہندوستان میں قیمت:انفنکس زیرو۳۰؍ ۵؍جی کی قیمت ۲۳؍ہزار ۹۹۹؍روپے سےشروع ہوتی ہے، جس میں ۸؍جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دستیاب ہے۔اس میں۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج  والے فون کی قیمت ۲۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ زیرو ۳۰؍ ۵؍جی گولڈن آور اور روم گرین نامی رنگوں میں دستیاب ہے۔
ڈیزائن اور ڈسپلے: فون کا ڈیزائن بہت پرکشش ہے کہ اسے دیکھ کر ہی آپ اسے اعلیٰ درجے کا فون قرار دے سکتے ہیں۔ چیسیس پولی کاربونیٹ سے بنایا گیاہے،جسے سنہری رنگ دیا گیا ہے۔ زیرو ۳۰؍ کی موٹائی ۷ء۹۹؍ملی میٹرہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈسپلے کے ساتھ بیک پینل میںکَرو کی وجہ سے اس کی گرفت آسان ہے اور ساتھ ہی یہ کافی پتلا بھی نظر آتا ہے۔پچھلے پینل پر ایک مستطیل گولڈن پلیٹ لگائی گئی ہےجس کے اوپر۲؍بڑے اور ایک چھوٹا کیمرہ ہے۔
 اس میں اینڈرائیڈ ۱۳؍پر مبنی ایکس او ایس ۱۳؍دستیاب ہے۔ انفنکس نےحالیہ دنوں میں سافٹ ویئر کے تجربے کو بہتر بنانے میں اچھا کام کیا ہے اور یہ بات اس فون میں بھی  واضح طور پر نظر آتی ہے۔درمیانی رینج کااسمارٹ فون ہونے کے باوجود، اس میں زیادہ بلوٹ ویئر نہیں ہیں۔کچھ پہلے سے انسٹال شدہ ایپس تھے، لیکن ان میںسےزیادہ تر ایپس ایسےتھےجنہیں زیادہ تر صارفین سیٹ اپ کےبعد انسٹال کرتے ہیں، جیسے فیس بک اور اسپاٹی فائی۔اور اچھی بات یہ ہے کہ تقریباً تمام تھرڈ پارٹی ایپس کو ان انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ 
 ایکس او ایس ۱۳؍میں ہوم اسکرین سے دائیں سوائپ کرنے سےفیڈپینل سامنے آتا ہے،جہاں ورزش کا ڈیٹا، فون کا استعمال، حالیہ ایپس جیسی تفصیلات نظر آتی ہیں۔ منتخب کرنے کے لیے کئی ویجٹس ہیں، جن میں سے ایک کو’تجاویز‘کہا جاتا ہے، جو آپ کو ایک باکس کےاندر دائیں طرف سوائپ کرکے کئی اختیارات فراہم کرتا ہے، جیسے کہ حالیہ ایپس، شیڈول، ٹو ڈو۔یہ آپ کو بارش کا الرٹ، اسٹیپس، الارم، دوہری گھڑی جیسی تجاویز بھی دیتا رہتا ہے۔
کارکردگی اور بیٹری: میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰؍ ایس او سی ایک عمدہ چپ سیٹ ہےجو اس میں استعمال کی گئی ہے۔ فون میں اسٹوریج کا استعمال کرتےہوئے ورچوئل ریم کو مزید۹؍ جی بی (۸؍جی بی ریم  والے فون میں۸؍ جی بی ورچوئل)تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ گیمنگ کے معاملے میں بھی زیرو۳۰؍ایک اچھا فون ہے۔ 
بیٹری ایک ایسا شعبہ ہےجہاں زیرو۳۰؍ ۵؍جی ایک قدم پیچھے ہے۔۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہونے کے باوجود یہ دن بھر نہیں چل پاتی۔تاہم، اچھی بات یہ ہے کہ بیٹری۶۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے اور انفنکس نےباکس کے اندر ایک چارجرشامل کیاہے۔ اس اڈاپٹر سےچارج ہونے پرفون ۱۵؍منٹ میں تقریباً۳۰؍فیصد اور۵۰؍منٹ میں مکمل چارج ہو جاتا ہے۔
کیمرہ: اس کے ٹرپل رئیرکیمرہ یونٹ میں او آئی ایس کے ساتھ ۱۰۸؍ میگاپکسل کا سیمسنگ آئیسوسیل ایچ ایم ۶؍پرائمری سینسر، ۱۳؍ میگاپکسل کاالٹرا وائیڈلینس،اور۲؍میگاپکسل کا میکرو سینسر شامل ہے۔ ساتھ ہی،سیلفی کیلئے۵۰؍میگاپکسل کاسیمسنگ آئیسوسیل  جے این ون سینسردیاگیاہے، جسے ڈسپلے کے بیچ میں موجود ہول پنچ کٹ آؤٹ کے اندر رکھاگیاہے۔ اس کے ساتھ ٹاپ بیزل کے پیچھے ڈوئل فلیش بھی لگایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قیمت کی اس حد میں،اس کافرنٹ کیمرہ ۶۰؍ ایف پی ایس پر۴؍کےویڈیوز بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔

انفکنس زیرو ۳۰؍۵؍جی کی تکنیکی معلومات

چپ سیٹ
میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰؍
سی پی یو
اوکٹا کور (۴x۲ء۶؍ گیگا ہرٹز کورٹیکس، اے ۷۸؍
مین کیمرہ
۱۰۸؍میگا پکسل،۱۳؍ایم  پی(الٹرا وائڈ)
ویڈیو
۴؍کے پی، ۱۰۸۰؍ پی
سیلفی کیمرہ
۵۰؍میگا پکسل،ایل ای ڈی فلیش
بیٹری
لیتھیم پولیمر۵۰۰۰؍،چارجنگ:۶۸؍واٹ
میموری
۸؍ اور۱۲؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے 
۶ء۷۸؍انچ،۱۰۸۰x۲۴۰۰؍پکسل 
کیمونیکیش
وائی فائی ،بلیوٹوتھ، جی پی ایس، یو ایس بی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK