اوپن اے آئی کے سی ای او نے منگل کو نشر ہوئی ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ میٹا نے ان کی ٹیم کے کئی ممبران کو بڑی پیشکشیں دیں، جیسے ۱۰۰؍ ملین ڈالر کا سائننگ بونس، اس سے بھی زیادہ سالانہ معاوضہ۔ لیکن کم از کم اب تک، ہمارے بہترین لوگوں میں سے کسی نے بھی ان آفرز کو قبول نہیں کیا۔
سیم آلٹ مین۔ تصویر: آئی این این
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے انکشاف کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک میٹا نے ان کی ٹیم کو راغب کرنے کیلئے ۱۰۰؍ ملین ڈالر تک کے سائننگ بونس کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹا، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں ایک سرکردہ ورک فورس بنانے کیلئے فراخ دلی کے ساتھ اس سے بھی زیادہ بڑی سالانہ تنخواہ کی پیشکش کر رہا ہے۔
حال ہی میں "آن کیپڈ" پوڈ کاسٹ کے ایک ایپی سوڈ میں، جس کے میزبان آلٹ کیپیٹل کے ابتدائی مرحلے کے سرمایہ کار اور اوپن اے آئی کے سی ای او کے بھائی جیک آلٹ مین ہیں، انکشاف ہوا کہ میٹا نے اوپن اے آئی کے ملازمین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے متعدد کوششیں کیں۔ سیم آلٹ مین کے مطابق، سوشل میڈیا کے میدان کی مشہور کمپنی نے بارہا ان کی ٹیم کے ممبران سے رابطہ کیا، انہیں اوپن اے آئی چھوڑنے اور میٹا کے اپنے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں میں تعاون کرنے کی ترغیب دی۔ اوپن اے آئی کے سربراہ کے مطابق، مارک زکربرگ کی کمپنی کی انتہائی پرکشش پیشکشوں کے باوجود، بھرتی کی یہ مہم ناکام رہی کیونکہ اوپن اے آئی کی ٹیم نے اپنی وفاداری برقرار رکھتے ہوئے کمپنی چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: کیا ٹک ٹاک ۱۹؍ جون کو امریکہ سے نکل جائے گا؟
آلٹ مین نے منگل کو نشر ہونے والے آن کیپڈ پوڈ کاسٹ پر بتایا کہ انہوں (میٹا) نے ہماری ٹیم کے کئی ممبران کو بڑی پیشکشیں کیں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں، جیسے ۱۰۰؍ ملین ڈالر کا سائننگ بونس، اس سے بھی زیادہ سالانہ معاوضہ۔ آلٹ مین نے مزید کہا کہ کم از کم اب تک، ہمارے بہترین لوگوں میں سے کسی نے بھی ان آفرز کو قبول نہیں کیا۔
واضح رہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کمپنی میں ایک نئے "سپر انٹیلی جنس" ڈویژن بنانے میں ذاتی طور پر سرگرم کردار ادا کیا ہے اور رپورٹس کے مطابق، اس منصوبہ میں شمولیت کیلئے اے آئی کے میدان کے سرکردہ ماہرین کو بھاری معاوضوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی، میٹا نے اسکیل اے آئی میں ۳ء۱۴ کھرب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور کمپنی کے سی ای او ایلیگزینڈر وانگ کو اس اقدام کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایپل ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی ۲۵ء: سوفٹ ویئر کا نام تبدیل، اے آئی سے لیس فیچرز متعارف
دریں اثنا، حالیہ مہینوں میں اسی طرح کا الزام جوبون نے فٹ بٹ پر عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غیر قانونی طور پر اس کے عملے کو بھرتی کیا اور ساتھ ہی خفیہ کاروباری معلومات کی ناجائز طور پر ہتھیانے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں دونوں کمپنیوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہے۔