• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاورما ہائوس ایکسپریس : مختلف قسم کےعربی پکوانوں کی بہار

Updated: October 03, 2025, 12:29 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مشرق وسطیٰ کے منفرد پکوان پیش کرنے والے اس ریسٹورنٹ میں آپ شاورما کے ساتھ حمص،فلافل اور مختلف قسم کے سلاد بھی کھاسکتے ہیں۔

This restaurant is stunning both inside and out. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہر اور اندر سے بھی نہایت شاندار ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
اسٹفڈ پیٹا پاکٹ،مٹن جلاپینو چیز کباب،زاتر لیمن چکن،فلافل رائس بائول، فتوش، میڈیٹرینین ایگ سلاد،مناکشِ تووک، میٹ شاورما
پتہ :شاپ نمبر ۶،گنگا نیواس، چنچولی بندر، مائنڈ اسپیس،ملاڈ ویسٹ ،ممبئی ۔ ۴۰۰۰۶۴ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍ بجے    تارات ۱۱؍ بجے   
رابطہ: +919522995221

شاورما بنیادی طورپرمشرق وسطیٰ کی مشہور ڈش ہے جس میں گوشت کو ایک عمودی سلاخ میں پروکر پکایا جاتا ہے اور اس گوشت کو کاٹ کر دیگر مسالوں میں ملا کر روٹی یا پائو میں بھر کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ڈش عرب ممالک میں بہت زیادہ مشہور رہی ہے لیکن اب تو ہندوستان میں بھی یہ اس قدر مشہور ہوچکی ہے کہ تقریباً ہر محلے میں اس کا کم از کم ایک اسٹال تو نظر آہی جائے گا۔ ہمارے یہاں عام طور پر اسے شوارما کہا جاتا ہے لیکن عربی میں اسے شاورما ہی کہا جاتا ہے۔
 یہ بھی اب کئی انداز میں دستیاب ہوتا ہے۔ملاڈ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ موجود ہے جس میں شوارما اور اس جیسی یعنی عرب ممالک کی دیگر متعدد ڈشیز کھانے کو ملتی ہیں۔آئیے شاورما ہائوس ایکسپریس نامی اس ریسٹونٹ کا انٹرنیٹ پرموجودمینو دیکھتے ہیں کہ یہاں کیا کیا ملتا ہے؟اس کا آغاز میز نامی قسم سے ہوتا ہے جس میں اسٹفڈپیٹا پاکٹ، پیٹا چپس، گارلک بریڈ، سویٹ پوٹاٹو فرائز، فلافل پلیٹر،فرینچ فرائیز، مٹن جلاپینوچیز کباب،بیکڈ کوزو فرائیز،بروشیٹا اور عام قسم کے شاورما ملتے ہیں۔اس کے بعد سولاکی کباب میں باسل اینڈ کاٹیج چیز سولاکی، زاتر لیمن چکن، ہریسا تاووک سولاکی،کاجون چکن نامی متبادل موجود ہیں۔  اس کے بعد مین کورس کے تحت  لبنانی چاولوں کا پیالہ، پنیر ہریسا چاول، فلافل رائس بائول،کیباہ اور چاول کے بعد بیکڈ لساگنا کئی متبادلات کے ساتھ موجود ہے۔ اس کے بعدسلاد میں سیزر سلاد، فتوش، میڈیٹرینین ایگ سلاد، شاورما سلاد ہے۔ 
 مناکش کے تحت فیٹا چیز ٹوماٹو اینڈ باسل،ایگزوٹک ویک مناکش، مناکشِ تووک،مٹن لحماکن،شاورما ہائوس میٹ منیاک ہے۔  اس کے بعدترکش شاورما کے تحت عربین چکن شاورما،چکن پیری پیری شاورما، ایکسوٹک چکن شاورما، میٹ شاورما، انڈا شاورما، کلاسک  چکن شاورما،چیز چکن شاورما پنیر شاورماویجیٹیبل شاورما، فلافل شاورما۔ اس کے بعدحمص بائول کے تحت کلاسک حمس، بیٹ روٹ حمص، پیسٹو حمص،پیری پیری حمص، حمص ودھ چکن، حمص ودھ مٹن۔اس کے بعد مشروبات اور میٹھے میں مینگو باسل ریفریشر، لبن،مینگو ملک شیک،اسٹرابیری ملک شیک، کولڈ کافی اور دوکیسا ملتا ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK